Tag: نشہ آور گولیاں

  • کراچی انٹرنیشنل میل آفس میں37 کروڑ کی نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    کراچی انٹرنیشنل میل آفس میں37 کروڑ کی نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    کراچی: کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس میں غیر ملکی پارسل سے 37 کروڑ مالیت کی نشہ آور گولیاں پکڑی لیں۔

    کسٹمز حکام کے مطابق فرانس اور جرمنی سے آئے پارسلز سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوا جس کی مالیت 38 کروڑ روپے ہے، ایکسٹیسی گولیاں ریڈ کڈنی بین کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔

    کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ پارسلز سے مجموعی طور پر 12254 پارٹی پلز بھی برآمد ہوئیں، پی سی ایس آئی آر لیب کراچی نے برآمد شدہ گولیوں کی تصدیق کردی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز نے ڈرگ ڈٹیکشن کٹ سے تجزیہ کرکے مثبت نتیجہ حاصل کیا ہے، اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/customs-seizes-over-5-million-tramadol-pills/

  • کراچی : نشہ آور گولیاں افریقہ اسمگل کرنے کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

    کراچی : نشہ آور گولیاں افریقہ اسمگل کرنے کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنادی گئی

    کراچی : نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ، سیرا لیون افریقہ جانے والے کنٹینرکو روکا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی مین اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نشہ آورگولیاں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں 5 کروڑ 60 لاکھ سےزائد مالیت کا مال برآمد ہوا ، کارروائی قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل پر کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اسی ایجنٹ کا دبئی جانے والا کنٹینر پکڑا گیا تھا، آج دوبارہ سیرا لیون افریقہ جانے والے کنٹینرکو روکا گیا تھا، کنٹینر تولیہ ایکسپورٹ کے نام پر بک کیا گیا تھا۔

    اے این ایف کا کہنا تھا کہ پورٹ کنٹرول یونٹ کی جانب سے کنٹینرکی تلاشی لی گئی، تلاشی کےدوران بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں ٹریمیڈول ملی، نشہ آورگولیاں 112 کارٹنز میں چھپائی گئی تھی۔

    کنٹینر میں بکسٹ کے 420 کارٹنز بھی موجود تھے، گولیوں کو کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا، تلاشی کے دوران مکمل مال برآمد کر لیا گیا، برآمد شدہ مال پاکستان کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

  • ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں

    کراچی: ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں ایک اہم اور بڑی کارروائی میں ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل میں کنٹینر سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    خفیہ اطلاع کے بعد ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کنٹینر کو روک لیا گیا تھا، یہ کنٹینر لاگوس (نائجیریا) کے لیے بُک کروایا گیا تھا، جس سے تلاشی کے دوران 1 کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار 700 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اور اس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے، ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔