بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب متعدد اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں موسلادھار بارشوں سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے۔
شدید بارشوں کے باعث نظام آباد کے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، مسافروں سے بھری بس بھی کئی فٹ پانی میں پھنس گئی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں اگست کے 20 روز میں معمول سے 37 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
دوسری جانب چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کلکتہ ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، ملزم کی ساس کا اہم انکشاف
رپورٹ کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوئی، چین میں مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔