Tag: نشے کے عادی

  • نشے کے عادی لڑکے نے نیو کراچی تھانے سے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا

    نشے کے عادی لڑکے نے نیو کراچی تھانے سے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا

    کراچی: نیو کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش کی جانب سے سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں نشے کے عادی لڑکے نے کیس پراپرٹی پستول اڑا لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس اسٹیشن کے شعبہ تفتیش سے نشے کے عادی دو لڑکے کیس پراپرٹی پستول چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، تاہم سیکٹر فائیو ڈی میں علاقہ مکینوں نے دونوں کو اتفاقاً پکڑا اور ان کے قبضے سے پستول برآمد ہو گیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انھیں پکڑے گئے نشے کے عادی افراد پر شک گزرا تھا، اس لیے جب انھوں نے انھیں پکڑ کر تلاشی لی تو ایک لڑکے کی کچرے کی بوری سے کیس پراپرٹی کا پستول برآمد ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بوری سے نکلنے والا پستول گولیوں سے بھرا ہوا تھا، دراصل ملزمان کو تھانے میں صفائی کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن اس دوران تفتیشی افسر کسی کام سے باہر گیا تو لڑکے کمرے میں گئے، اور ایک لڑکے نے ٹیبل پر کیس پراپرٹی کا غیر قانونی اسلحہ اٹھایا اور بوری میں ڈال لیا۔

    خاتون انعم کو کس نے اور کیوں قتل کیا، معمہ حل نہ ہو سکا

    پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ملزمان کو پکڑا تو پتا چلا کہ پستول چوری کر کے بھاگے ہیں، جس پر انھوں نے تھانے کو مطلع کر دیا، ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • نشے کے عادی شخص نے تیز دھار آلے سے پوری فیملی کا قتل کر ڈالا

    نشے کے عادی شخص نے تیز دھار آلے سے پوری فیملی کا قتل کر ڈالا

    نئی دلی: نشے کے عادی ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے پورے خاندان کو رہیب سینٹر  سے واپس آنے کے چند دن بعد قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دلی کے علاقے پالم کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کیشوو نے لڑائی کے بعد تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی 75 سالہ دادی، 50 سالہ والد، والدہ اور 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔

    بھارتی پولیس نے کیشو کو جنوب مغربی دہلی کے پالم میں ان کے گھر سے لاشیں ملنے کے بعد گرفتار کرلیا، پولیس نے اس حادثے کی خوفناک تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیشو نے بظاہر ان کے گلے کاٹنے کے لیے تیز دھار چیز کا استعمال کرتے ہوئے متعدد بار ان پر وار کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ تمام لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں اور ملزم نے سب کو پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، ملزم کے والدین کی لاشیں باتھ روم سے برآمد ہوئیں جبکہ دادی اور بہن کی لاشیں کمرے سے ملیں۔

    بھارتی پولیس نے بتایا کہ کیشو نے ایک ماہ قبل گڑگاؤں میں نوکری چھوڑ دی تھی اور وہ بے روزگار تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے قتل کے دوران بھی وہ منشیات کے زیر اثر تھا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کیشوو گھر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے گھر میں بند کر دیا، ملزم کیشوو چند روز قبل ہی مرکز بحالی صحت سے واپس گھر لوٹا تھا۔

  • نشے کے عادی سنگ دل ماں باپ نے نومولود کو آن لائن فروخت کردیا

    نشے کے عادی سنگ دل ماں باپ نے نومولود کو آن لائن فروخت کردیا

    بیجنگ: چین میں نشے کے عادی جوڑے نے  آئس نشہ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچے کو آن لائن فروخت کردیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی میاں بیوی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوسرے جوڑے سے آن لائن گفتگو کی اور اپنے بچے کی قیمت لگائی۔

    والدین نے آئس نشہ خریدنے کے لیے اپنے بچے کو 7 ہزار پاؤنڈ یعنی چودہ لاکھ روپے میں فروخت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

    پولیس نے اگلے ہی روز ہوٹل میں چھاپہ مار کر جوڑے کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے منشیات بھری بوتلوں سمیت بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی۔ رپورٹ کے مطابق والدین کا تعلق چین کے شہر ’نی جیانگ‘ سے ہیں۔

    پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسے دادا دادی کے پاس چھوڑ دیا اور اُس کے والدین کے خلاف پرچہ کاٹ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش جوڑے نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُس نے اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے نومولود کو آن لائن فروخت کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، بیٹے اور شوہر کی مدد سے آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

    رپورٹ کے مطابق وانگ اور اُس کی اہلیہ ژونگ گزشتہ کئی عرصے سے نشے کی بری لت میں مبتلا ہیں اور اب وہ کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہیں۔

    ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ حاملہ تھی تب بھی اُس نے آئس نشے کا استعمال کیا، اخراجات پورے کرنے اور قرض اتارنے کے لیے دونوں نے پہلے ہی اپنے بچے کو فروخت کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔

    خاتون نے بتایا کہ گزشتہ برس فروری میں معروف چیٹ روم میں اُن کی ایک خاتون سے بات چیت ہوئی،  وہ بچہ گود لینے کی خواہش مند تھیں تو ژونگ نے انہیں فروخت کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی منشیات، ڈکیتی اور بچوں کی خرید و فروخت کے کیس میں 2018 میں جیل کاٹ چکی ہے۔

  • لڑکی کو نشے کا عادی بنانے اور اجتماعی زیادتی پر 2 ملزمان گرفتار

    لڑکی کو نشے کا عادی بنانے اور اجتماعی زیادتی پر 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے دہلی کالونی میں اوباش نوجوانوں نے یتیم لڑکی پر قیامت ڈھا دی، نشے کا عادی بنا کر اجتماعی زیادتی کی، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں 27 سال کی ایک یتیم لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے نشے کا عادی بنایا اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

    [bs-quote quote=”ملزمان 3 روز قبل لڑکی کو نشے میں گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے: پولیس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کے سامنے لڑکی سے دست درازی کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان لڑکی کو اس سے پہلے کئی مرتبہ ورغلا کر ساتھ لے جا چکے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو منصوبہ بندی کے تحت نشے کا عادی بنایا، ملزمان لڑکی کو نشہ کرانے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان 3 روز قبل لڑکی کو نشے میں گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، اے آر وائی نیوز نے لڑکی کو گلی میں پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام قیصر اور شہزاد ہیں، جب کہ تیسرے ملزم تیمور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، قاتل سمیت 8 ملزمان گرفتار


    خیال رہے کہ کراچی پولیس شہر بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک ہو گئی ہے، آج کے دن شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے صحافی کے قاتل سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ہری پور میں قتل نجی چینل کا صحافی کینٹ اسٹیشن سے جب کہ گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ سعود آباد، جوہر آباد اور بوٹ بیسن پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔

  • اپنے عزیزوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں

    اپنے عزیزوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں

    کوئٹہ: اپنے غزیزوں کو عزیز رکھئیے اور ان کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے قریبی آپ سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نوجوان میں منشیات کا رجحان بڑھنے لگا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین سمیت 6.7ملین افراد کوہیرون سمیت دیگر خطرناک نشوں کا عادی بتایا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہیروئن کے نشے کا عادی25سالہ عصمت اللہ ایک فلاحی ادارے کے ری ہیبلیٹشن سینٹر میں اپنے جیسے 40دیگر نوجوانوں کے ساتھ زیر علاج ہے۔ بے بسی کی تصویر بنے ان نوجوانوں کے مطابق کسی کو والدین کی سختی، کسی کو بے جا لاڈ پیارتو کسی کو گھریلو جھگڑوں نے گھروں سے باہر وقت گزارنے پر مجبور کردیا اور وہ نشے کے عادی ہوگئے۔

    ان نوجوان کے مطابق جہاں بگڑے سماج نے انہیں خطرناک نشوں میں مبتلا کردیا وہاں ان کو ان کے اپنے بھی چھوڑ کر چلیں گئے۔ اب تک نشے کے عادی پانچ ہزار افراد کا علاج کرنے والے معروف ادارے کے منتظم کا کہنا تھا کہ منشیات کی جانب نوجوانوں کا رحجان زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ والدین یا سرپرستوں کی لاپرواہی ہے۔

    اس حوالے سے بولان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ نفسیات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انسان کی جسمانی اور نفسیاتی ساخت میں بعض اوقات خامیوں کے باعث بچے بڑھتی عمر کے ساتھ ہی نشہ اور اس جیسی دیگر برائیوں کی جانب راغب ہوجاتے ہیں۔

    منشیات کے عادی افراد کے حوالے سے ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ دوستانہ تعلق بنائیں اور تمام برائیوں سے بچاؤ کیلئے کھل کر ان کی رہنمائی کریں، تو وہ انہیں معاشرتی برائیوں سے بچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نشہ انسانی وقار کو خاک میں ملا دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نشئی افراد معاشرے سے کٹ کر گندگی کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں۔ اگروالدین اپنی اولاد کی زندگی کو غرقاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے تو ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتیں۔