Tag: نصب بم ناکارہ

  • بنوں : اسکول کے گیٹ پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بنوں : اسکول کے گیٹ پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بنوں: تعلیم دشمن عناصر کا بنوں میں اسکول کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، اسکول کے گیٹ پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

    زرائع کے مطابق بنوں میں پولیس کو گورنمنٹ پرائمری اسکول کے باہر مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع  ملی، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

    مشکوک بیگ کی تلاشی کے دوران اس سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جیسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے دھماکا خیز مواد اسکول تباہ کرنے کیلئے مرکزی گیٹ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اسکولوں کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

     بم ڈسپوزل اسکواڈ  کے مطابق اسکول کے گیٹ پر ایک کلوبارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پولیس چوکی کے قریب رکھے گئے چھ کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

  • پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور : پلازہ میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا

    پشاور: یونیورسٹی روڈ پر پلازے کی دوسری منزل پر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بَر وقت پہنچ کر شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے، پولیس کے مطابق مارٹر گولے پر مشتمل بم کو کمپیوٹر کے مانیٹر میں چھپایا گیا تھا، پلازہ کمپیوٹر کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا مر کز ہے۔

    پولیس نے پلازہ میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

  • راجن پور: فاضل پورکے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ

    راجن پور: فاضل پورکے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ

    راجن پور:  فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر ٹرین کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔

    پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک کو راجن پورکے علاقے فاضل پور کے قریب اسوقت روک لیا گیا، جب مقامی انتظامیہ کو ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کی اطلاع ملی، سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک پر نصب ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس بم ناکارہ بنا کر لائن کو کلیئر قرار دیدیا، سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب کیا جانے والے ریمورٹ کنٹرول بم پانچ سے سات کلو وزنی تھا۔

    ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنانے کے بعد ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریلوے لائن پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مزید سویپنگ بھی کی گئی۔