Tag: نصراللہ بٹ

  • برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    جہلم: برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ کے لیے اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    دل کے عارضے میں مبتلا نصراللہ بٹ کی اہلیہ ثانیہ نصراللہ، بیٹے عبداللہ اور سیف اللہ ویزا ملنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔

    نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا، اےآروائی نیوز کے شکرگزارہیں جن کی کوششوں سے ویزا ملا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ خان نے وفات سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کی تھی۔

    نصراللہ بٹ کا کہنا تھا کہ میرے پاس بچنے کی کوئی امید نہیں لیکن میری خواہش ہے کہ میں آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ لوں۔

    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی اور کہا تھا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔