Tag: نصرت سحرعباسی

  • سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان

    سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے، خرم شیر زمان

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ میں تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے، ہر محکمے میں کرپشن ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ دنیا کا کون سا ملک ہے جس کے صوبے میں ہزاروں کتے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عذراپیچوہو کہتی ہیں کتوں کا علاج کرنے کے لیے 50کروڑ کی ضرورت ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے صوبے کے مسائل حل نہیں ہو رہے، سندھ میں لوگ کتوں کے کاٹنے سے مر رہے ہیں، ان لوگوں نے تو کتوں کو گھروں میں پال رکھا ہے، سندھ حکومت سے پوچھنا چاہیے ان کی ترجیح انسان ہیں یا کتے۔

    نصرت سحر عباسی

    دوسری جانب فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بھٹوکے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا عذاب نازل ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں نااہل حکومت ہے، بلاول کو بلائیں اور پوچھیں، اپنے لیڈر کے لیے لندن میں علاج کی باتیں کرتے ہیں، بچے کے والدین دربدر پھر رہے ہیں، حکمرانوں کو شرم نہیں آتی۔

    فنکشنل لیگ کی رہنما نے کہا کہ عذرا پیچوہو ایک ماں اور وزیرصحت ہے ان سے اللہ پوچھے گا، آصف زرداری کی اتنی بری حالت نہیں جتنی اس بچے کی ہے، لاڑکانہ میں جتنی مصیبت آ رہی ہے وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آصفہ نے حکم دیا کتوں کو نہ مارا جائے، آصفہ نے کس حیثیت سے کتے نہ مارنے کا حکم دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کی ماں کے واقعے پربلاول کہاں ہیں؟

  • بلاول بھٹو صرف والداور پھپھو کوبچانےمیں لگے ہوئے ہیں ، نصرت سحرعباسی

    بلاول بھٹو صرف والداور پھپھو کوبچانےمیں لگے ہوئے ہیں ، نصرت سحرعباسی

    حیدرآباد: فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، وہ صرف والداور پھپھو کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، مرادعلی شاہ غریبوں کے وزیراعلیٰ نہیں بلاول کےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی حیدر آباد میں جاں بحق بہن بھائی کےگھر پہنچی اور رخسانہ اور قادر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا اتنی بچیوں کیساتھ ایسےواقعات ہوئےجن کےنام ختم نہ ہوں، غریبوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسمبلی میں ہم آوازاٹھاناچاہیں تواٹھانے نہیں دیتے، بڑے آدمی کی بات آتی ہے تو پولیس الرٹ ہوجاتی ہے۔

    سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے

    رہنما فنکشنل لیگ نے کہا مرادعلی شاہ غریبوں کےوزیراعلیٰ نہیں بلاول کے ہیں، معصوم بچوں کیلئےبلاول بھٹوکاکوئی ٹوئٹ تک نہ آیا، سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین ایم پی ایز فریال تالپور کے پاس تو تیار ہوکرپہنچ جاتی ہیں، سندھ کی بچیاں مررہی ہیں اورقانون پر عملدرآمد نہیں، سرکاری اسپتالوں میں بچوں کیلئے وینٹی لیٹرتک نہیں۔

    نصرت سحرعباسی نے مزید کہا اب ایک ایک کونیب کھینچےگی کہ اتنابجٹ کہاں گیا، بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، بلاول بھٹو صرف والد اور پھپھوکو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

  • نصرت سحرعباسی کی قیادت میں کراچی پریس کلب پرمظاہرہ

    نصرت سحرعباسی کی قیادت میں کراچی پریس کلب پرمظاہرہ

    کراچی : نصرت سحرعباسی کی قیادت میں پریس کلب کےسامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے امداد پتافی کی رکنیت منسوخ کرنے کے نعرے لگائے، مظاہرہ عباسی اتحاد کی جانب سےکیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں امداد پتافی کی معافی قبول کرنے کے بعد باہر نکلتے ہی فنکشنل لیگ لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے ایک مظاہرے میں شرکت کی جس کا اہتمام عباسی اتحاد کی جانب سےکیا گیا تھا۔

    کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے چادر کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے اس معاملے کو رفع دفع کردیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز ارباب چانڈیو کے اس سوال کے جواب میں کہ معاف کرنے کے بعد احتجاج کیوں کیا جارہا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرہ ہماری عباسی برادری کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جن سے اظہار یکجہتی کے لئے آئی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ امداد پتافی کے رویے کیخلاف عباسی برادری احتجاج کررہی ہے، پورے سندھ میں احتجاج جاری ہے، اپنی برادری کےپاس اظہاریکجہتی کیلئے گئی تھی، نصرت سحرعباسی نے بتایا کہ آج کا احتجاج شیڈول تھا، برادری کو کہا کہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس، ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ

    سندھ اسمبلی کا اجلاس، ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ

    کراچی : سندھ اسمبلی کاپارہ آج بھی کافی ہائی رہا۔سینئر صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑواورنصرت سحرعباسی آپس میں اُلجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج ایک بارپھرخوُب گرماگرمی ہوئی۔ نثارکھوڑواورنصرت سحرعباسی کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا۔

    اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن گیان چند کی عدم موجودگی پرجب پارلیمانی سیکرٹری ناصرشاہ جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے تونصرت سحرعباسی نے نقطہ اعتراض جڑدیا۔

    جس پرسینئروزیرنثارکھوڑو کے صبرکادامن لبریز ہوگیا اوروزیر تعلیم نصرت عباسی کواسمبلی قوانین سمجھانے اُٹھ کھڑے ہوئے۔

    نصرت عباسی نے نثارکھوڑو کی کسی بھی بات کوماننے سے انکارکردیااوروزیرکی دوسال سے عدم موجودگی پرناراض ہونے لگیں۔ ارکان کی تلخ کلامی پرایوان کاماحول کشیدہ ہوگیا۔