Tag: نصرت شہباز

  • شہباز شریف کی اہلیہ کے اشتہارات مختلف جگہوں پرآویزاں کیے جائیں، حکم جاری

    شہباز شریف کی اہلیہ کے اشتہارات مختلف جگہوں پرآویزاں کیے جائیں، حکم جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ نصرت شہباز کےاشتہارات مختلف جگہوں پرآویزاں کیے جائیں جبکہ نصرت شہباز کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کیا۔

    تحریری حکم میں عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروائیں۔

    عدالت نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

    حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ نصرت شہباز کے اشتہاری ہونے کے متعلق اشتہارات مختلف جگہوں پر آویزاں کیے جائیں، شہباز شریف نے میڈیکل سہولیات کی شکایات کیں، شہباز شریف آئندہ سماعت پر سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست عدالت میں جمع کروائے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ سلمان شہباز، رابعہ عمران سمیت تین ملزمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، عدالت شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کرتی ہے۔

  • ایف بی آر کا مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد ،  نوٹسز جاری

    ایف بی آر کا مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد ، نوٹسز جاری

    اسلام آباد : ایف بی آر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کر دیئے اور ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ٹیکس نوٹسز جاری کردیے۔

    ایف بی آر مریم نواز اور نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔

    ایف بی آر نے مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے کے ٹیکس نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا اور انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزارٹیکس عائدکیا گیا۔

    ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی اور 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا ہے۔ نصرت شہباز پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

    ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

  • شہبازشریف کی بیگم اور بیٹیوں کو بھجوایا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا

    شہبازشریف کی بیگم اور بیٹیوں کو بھجوایا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز اور بیٹیوں رابعہ اور جویریہ کو بھجوایا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا، سوالنامہ میں تینوں سے 2008 تا 2017 تک کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بیگم نصرت شہباز کو بھجوائےگئے نیب کے سوالات سامنے آگئے، سوالنامہ میں نصرت شہباز سے 2008 تا 2017 تک کے ذرائع آمدن سے متعلق پوچھا گیا ہے۔

    نیب سوالنامہ کے مطابق نصرت شہباز بتائیں دیگر ممالک سےآنےوالی آمدن کےذرائع کیاہیں؟ کس کمپنی سےکتناپیسہ آیا، کس کمپنی میں ان کےکتنےشیئرزہیں۔

    سوالنامہ میں کہا گیا نصرت شہباز کو جوتحفےتحائف موصول ہوئےان سےآگاہ کریں اور بتائیں ماڈل ٹاؤن وڈونگاگلی رہائش گاہ کی خریداری کےذرائع کیاہیں۔

    شہبازشریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی سے بھی دو ہزارآٹھ سے دو ہزار سترہ تک کےذرائع آمدن کا پوچھاگیا جبکہ دیگرممالک سے آنےوالی آمدن کےذرائع، کمپنیوں سےملنے والی رقم اور تحفوں سےمتعلق بتانے کا کہا گیا ہے

    نیب کے مطابق رابعہ عمران بتائیں کس کمپنی یا ادارے سے کتنی تنخواہ ملتی رہی۔

    خیال رہےنیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا ہیں ،  نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔

    یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

    نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

  • نیب کو شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئیں

    نیب کو شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئیں

    لاہور : نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلی ، جس کے مطابق نصرت شہباز  انہتر لاکھ چھپن ہزار پانچ سوشیئر کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادرمیں چارکنال کا پلاٹ اورایک ایکڑ بیش قیمتی زمین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مزید شواہد حاصل کر لئے ہیں، شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات مل گئیں ہیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالکہ ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے ہے۔ 96

    ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے۔

    نیب کا کہنا ہے شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفینس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں، تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کا پلاٹ اور 1ایکڑ بیش قیمتی زمین بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ 35 ہزار 970 جبکہ تہمینہ دروانی 57 لاکھ 65 ہزار کی مالک ہیں، نصرت شہباز کے پاس قصور اور فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین ہے، جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔

    نصرت شہباز کے رمضان شوگر مل، حمزہ سپننگ مل، کلثوم ٹیکسٹائل اور محمد بخش ٹیکسٹائل میں بھی شیئرز ہیں۔