Tag: نصیرالدین شاہ

  • دلجیت کی حمایت پر تنقید کرنے والے ہندو انتہاپسندوں کو نصیرالدین شاہ نے کیا جواب دیا؟

    دلجیت کی حمایت پر تنقید کرنے والے ہندو انتہاپسندوں کو نصیرالدین شاہ نے کیا جواب دیا؟

    دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کی حمایت نصیرالدین شاہ کو مہنگی پڑگئی، انتہا پسندوں کی تنقید کے بعد سینئر اداکار نے ایک اور پوسٹ شیئر کردی۔

    نصیرالدین شاہ جو کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کےلیے جانے جاتے ہیں اس بار یہ عادت ان کےلیے کافی مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور بھارت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں۔

    بھارتی جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے ممبر رام کدم نے نصیرالدین شاہ کے بیان کو ہندوؤں کے خلاف قرار دیتے ہوئے ان سے عوامی طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

    رام کدم کا کہنا تھا کہ اداکار نے کروڑوں ہندوؤ کے جذبات کو مجروح کیا ہے انھیں چاہیے کہ وہ سرعام اپنی اس بات پر معافی مانگیں۔

    ہندو انتہا پسند رہنما نے کہا کہ نصیرالدیش شاہ کیلاسا کو پاکستان سے کیوں ملارہے ہیں، انھوں نے اس بات کا حوالہ دیا جس میں بالی ووڈ ایکٹر نے کہا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان چلے جاؤ انھیں چاہیے کہ وہ کیلاسا چلے جائیں۔

    فلم میکر اشوک پنڈت نے بھی نصیرالدین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کی یہ باتیں سن کر کوئی حیرت یا صدمہ نہیں ہوا ہے۔

    اتنی تنقید سامنے آنے کے بعد نصیرالدین شاہ نے اپنی پوسٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "کسی کی داڑھی کو جھلسائے بغیر ہجوم میں سچائی کی مشعل کو لے جانا تقریباً ناممکن ہے۔”

    بالی ووڈ اداکار نے جارج کرسٹوف لِچٹنبرگ، سائنسدان اور فلسفی (1 جولائی 1742-1799) سے منسوب اس اس اقتباس کا حوالہ دیا اور خود پر تنقید کرنے والوں پر ایک طرح سے طنز کرکے جواب دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/i-stand-firmly-with-diljit-naseeruddin-comes-out-defense/

  • ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    ‘میں دلجیت کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں’، نصیرالدین سردار جی 3 کے دفاع میں سامنے آگئے

    معروف بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے خلاف جاری تنازع کے درمیان ان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

    حال ہی میں دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ‘سردار جی 3’ ریلیز ہوئی ہے، فلم نے باکس آفس پر بزنس تو کافی اچھا کیا تاہم اس کی ریلیرز سے قبل ہی بھارت میں فلم کو لے کر طوفان برپا ہوچکا ہے اور ہر جانب سے پنجابی اداکار پر تنقید کی جارہی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستانی فنکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت کے حالیہ اشتراک کو سوشل میڈیا صارفین، مشہور بھارتی شخصیات اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائیز کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ایسے میں نصیرالدین شاہ نے اب دلجیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گلوکار فلم کی کاسٹنگ کے لیے ذمہ دار نہیں تھے،

    دلجیت اور ہانیہ کی ’سردار جی 3‘ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی

    نصیرالدین شاہ نے لکھا کہ "میں دلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، اداکار کی مخالف پارٹی کی گندی چالیں ان پر حملہ کرنے کے موقع کا انتظار کر رہی تھیں، جو موقع آخر کار انھیں مل ہی گیا۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ دلجیت فلم کی کاسٹنگ کے ذمہ دار نہیں تھے بلکہ ڈائریکٹر اس کا ذمہ دار تھا لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے، جب کہ دلجیت کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے،

    انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان جو ذاتی تعلقات ہیں انتہاپسند انھیں ختم کرنا چاہتے ہیں، نصیرالدین شاہ نے مزید اپنے "قریبی دوستوں اور رشتہ داروں” سے محبت کا اظہار کیا جو پاکستان میں مقیم ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sardar-ji-3-indian-punjabi-film-box-office-success/

  • تعصب پر مبنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی نے نصیرالدین شاہ کو پریشان کردیا

    تعصب پر مبنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی نے نصیرالدین شاہ کو پریشان کردیا

    ورسٹائل اداکار نصرالدین شاہ نے ’غدر ٹو‘ جیسی فلم کی کامیابی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنونیت کی وجہ سے فلموں کو کامیابی ملنا نقصان دہ ہے۔

    بھارت کے سیکولر تشخص کو لے کر پریشان معروف اداکار نصیرالدین شاہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی فلموں کی کامیابی نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ خطرے کی بات ہے کہ لوگ کس طرح کی چیزیں دیکھنا پسند کررہے ہیں۔

    جاندار اداکاری کی وجہ سے معروف نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’کیرالا اسٹوری‘ یا ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے دیکھیں تو نہیں ہیں تاہم اچھے سے اندزاہ ہے کہ ان فلموں میں کس طرح کا مواد موجود ہے۔

    ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت میں یہ عنصر غالب ہوگیا ہے کہ جس قدر جنونی قسم کے محب وطن آپ ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے۔

    نصیر کا کہنا تھا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو کہ انتہائی نقصان دہ ہے۔ اپنے وطن سے محبت کو ثابت کرنے کے لیے اب آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے جب کہ فرضی دشمن بھی بنانا پڑتے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی مودی کے خلاف بول پڑے

    بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھی مودی کے خلاف بول پڑے

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی آخر کار طلبہ پر ہونے والے تشدد پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندی فلموں کے مشہور و مقبول اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی انڈیا میں طلبہ پر بدترین تشدد کے تناظر میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کا نا انصافی کے خلاف کھڑے ہونا بہت خوش گوار ہے۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف ملک میں جاری احتجاج پر کہا کہ جس طرح طلبہ حالیہ تقسیم اور ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، وہ حیران کن ہے، تاہم مجھے وزیر اعظم مودی کے طلبہ کے ساتھ رویے پر حیرت نہیں ہے، مودی خود کبھی طالب علم نہیں رہے اس لیے انھیں طلبہ سے ہم دردی نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ خود بالی ووڈ کے اندر بھی دپیکا جیسے نوجوان اداکار اور ہدایت کار اس امتیازی قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، میں بڑے اور مستحکم اسٹارز کی خاموشی کو سمجھ رہا ہوں، لیکن حیران ہوں کہ وہ کب تک اپنی خاموشی برقرار رکھ پائیں گے۔

    مودی پر تنقید کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ نریندر مودی خود ٹوئٹر پر نفرت پھیلانے والوں کی قیادت کر رہے ہیں، مودی سرکار کی مذہبی سیاست نے مجھے اپنی مسلم شناخت کی طرف زیادہ متوجہ کر دیا ہے اور میں پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہوں، 70 سال بھارت میں رہنے پر بھی اگر ثابت نہ کر سکوں تو پھر نہیں پتا کیا کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین کے خلاف شدید احتجاج بدستور جاری ہے، مودی سرکار کی جانب سے اس احتجاج کو شدت عطا کرنے پر طلبہ پر بدترین تشدد کیا گیا۔

  • بھارت میں مذہب کے نام پرمعصوموں کا قتل ہورہا ہے، نصیرالدین شاہ

    بھارت میں مذہب کے نام پرمعصوموں کا قتل ہورہا ہے، نصیرالدین شاہ

    ممبئی : اداکار نصیرالدین شاہ نے ایک بار پھر بھارت کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا بھارت میں مذہب کے نام پرمعصوموں کا قتل ہورہا ہے، نفرت اور ظلم کا ماحول ہے، اس سب کے خلاف آواز اٹھانے والوں کوخاموش کرایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارنصیرالدین شاہ نےایک بار پھر بھارت کی حقیقی تصویرپیش کردی اور اپنے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت میں نفرت،ظلم کا بےخوف ناچ جاری ہے، مذہب کے نام پر دیواریں اٹھائی جارہی ہیں، معصوموں کاقتل ہورہاہے، اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو بھی خاموش کیاجارہاہے۔

    نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار، صحافی سب کوکام سے روکا جارہاہے، ادیب، اداکار، صحافی آواز اٹھائے تو اسے بھی خاموش کرایا جارہاہے۔

    ایمنسٹی انڈیا نے نصیرالدین شاہ کی ویڈیو ٹوئٹرپرشئیرکردی جبکہ انتہاپسند ہندومیڈیا اورتنظیمیوں کی نصیرالدین پرکڑی تنقید جاری ہے۔

    یاد رہے دسمبر 2018 میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ جہاں گائے کو ذبح کیے جانے کو پولیس اہلکار کے قتل سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسی جگہ میں اپنے بچوں کی حفاظت اور مستقبل کے لیے فکرمند ہوں، اگر کوئی ہجوم انھیں گھیر لے اور ان کا مذہب پوچھے تو وہ کیا جواب دیں گے۔

    نصیر الدین شاہ کو اپنے بیان کی وجہ سے انتہا پسند ہندوؤں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں بھی نصیرالدین شاہ بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں، انتہاء پسندوں کے لیے فنکار ایک آسان ہدف ہے اس لیے وہ ہر بار ان ہی کو نشانہ بناتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ’’پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات منقطع ہوئے اور نہ ہی ایک دوسرے کے لیے سرحدیں بند کی گئیں مگر پھر بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں اور فلموں کی ریلیز روکی گئی جو میرے لیے تکلیف دہ بات ہے‘۔

  • معروف سماجی رہنما’ایدھی‘ کی زندگی پر فلم بنےگی

    معروف سماجی رہنما’ایدھی‘ کی زندگی پر فلم بنےگی

    لاہور: پاکستانی فلم پروڈیوسر حامد سلمان ڈاکٹر عبدالستار ایدھی پر فلم بنائیں گے جس میں بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ ایدھی کا کردار نبھائیں گے.

    تفصیلات کے  پروڈیوسر حامد سلمان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف فلاحی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی زندگی پروہ فلم بنائیں گے اور اس فلم میں ایدھی کا کردار نامور ادکار نصیرالدین شاہ کریں گے.

    2 (2)

    ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم نےامن ،محبت،انسانیت اور بھائی چارے کے ذریعے عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا،یہ فلم ان کو خراج عقید ت پیش کرنے کی ایک کوشش ہے.

    2
    5

    انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ’’آئی ایم ایدھی‘‘ کے نام سے بنائی جائےگی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو ایسی ہی معیاری فلموں کی ضرورت ہے جس کے لیے ذریعے ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں.

    6 (2)

    6

    واضح رہے کہ فلم پرڈیوسر حامدسلمان کہنا ہے کہ فلم کی آمدنی کا دس فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائے گا تاہم فلم کرنے یا نا کرنے سے متعلق نصیر الدین شاہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔