Tag: نظام زندگی مفلوج

  • او آئی سی کشمیریوں کی مدد کرے، صدر آزادکشمیر کا مطالبہ

    او آئی سی کشمیریوں کی مدد کرے، صدر آزادکشمیر کا مطالبہ

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) کشمیریوں کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر نے او آئی سی سمیت سعودی حکام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ یواین کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلا جائے، بھارت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے، کشمیری عوام خود کو یتیم نہ سمجھیں ہم ہر محاذ پر مدد کریں گے، او آئی سی کمیشن میں مسئلہ کشمیر تفصیل سے پیش کر چکا ہوں۔

    انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور سعودی حکومت کشمیریوں کی مدد کرے۔

    آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    خیال رہے کہ مودی اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو114 ویں روز بھی برقرار ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب آکسفورڈ کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

  • برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    لندن : برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری سے معمولات زندگی متاثرہوکررہ گئی ہے تاہم بعض لوگوں نے اس موسم سے بھی لطف اندوز ہونے کا سامان دھونڈ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے برطانی طوفان اور سرد ہواؤں کے باعث برطانیہ میں موسم شدید سرد ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

    برطانیہ میں دارالحکومت لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں برف باری کے باعث 500 سے زائد اسکول بند ہوگئے ہیں۔

    لندن سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوچکا ہے جس کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں

    برفباری کے باعث سینکڑوں ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہے، تاہم یخ بستہ موسم بعض لوگوں کو گھر کے اندر رہنے پر مجبور نہیں کرسکا۔


    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے


    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکہ اوربرطانیہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

    امریکہ اوربرطانیہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

    لندن / واشنگٹن : امریکا اور برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا، بیشتر علاقے برف سے ڈھک گئے، سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں موسمی آفات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، امریکی ریاستوں نیویارک، آرکیناس، اوکلوہوما، ٹیکساس اور الامابا میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

    لندن میں بھی شدید برفباری کے باعث ویلز، اسکاٹ لینڈ ، شمالی آئیرلینڈ اور مغربی انگلینڈ طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، برمنگھم اور لندن برفباری کی لپیٹ میں ہیں، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ویلز ،اسکاٹ لینڈ ، شمالی آئیرلینڈ اور مغربی انگلینڈ میں شدید برفباری کے باعث زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی نو ڈگری تک گر گیا۔

    رات بھر برف باری کے بعد ماہرین موسمیات نے سڑک، ریل اور فضائی سفر کے دوران تعطل کی وارننگ جاری کردی، جنوب مشرقی امریکہ برفانی طوفان کی زد میں ہے، متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے اٹلانٹا ائرپورٹ پر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔