Tag: نظر انداز

  • کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    کرینہ کپور کی شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی:  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی اپنے سابق بوائے فریند اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 20 فروری کو ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز  کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں ریڈ کارپٹ پر کرینہ کپور اور شاہد کپور کا آمنا سامنا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی ’بیبو‘ کرینہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار شاہد کپور کو نظر انداز کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کے ساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آجاتی ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ کپور نے سامنے کھڑے شاہد کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر لوگوں سے بات کی اور پھر وہاں سے آگے نکل گئیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

  • شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    ایک تقریب میں بالی وڈ کی اداکارہ شہناز گل کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکرہ جھانوی کپور ٹرول ہو گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکرہ جھانوی کپور، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل حال ہی میں ایک تقریب میں ساتھ بیٹھی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

    تقریب میں موجود بیٹھی تینوں اداکارائیں اپنے گلیمرس لک میں خوبصورت لگ رہی تھیں تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور اور پوجا ہیگڑے کے درمیان شہناز گل موجود ہے لیکن جھانوی کپور شہناز گل کو اگنور کرتے ہوئے پوچا کے ساتھ بات کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UrvashiDinesh (@sidnaazmyfamily)

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے کہا کہ جھانوی شہناز کو نظر انداز کر رہی ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘جھانوی شہناز کو کیوں نظر انداز کر رہی ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘گفتگو کے دوران جھانوی نے شہناز گل کو نظر انداز کیا اور شہناز گل نے اس پیاری پوجا کو نظر انداز کردیا’۔

  • ڈرائیونگ کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

    ڈرائیونگ کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

    ڈرائیونگ کرنا بہت ذمہ داری کا کام ہے جس میں ذرا سی بد احتیاطی ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے افراد سمیت سڑک پر موجود لوگوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    ماہرین نے ان عام عناصر کی نشاندہی کی ہے جن سے نہ صرف گاڑی کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

    تھکاوٹ

    اگر آپ جسمانی طور پر اچھا محسوس نہیں کر رہے یا تھکاوٹ کا شکار ہیں تو اس صورت میں کبھی ڈرائیونگ سیٹ پر نہ بیٹھیں۔

    اگر آپ کے جسم کو آرام کی ضرورت ہے تو آرام کیجیئے، اگر ایسی صورتحال کا سامنا راستے کے درمیان کرنا پڑ گیا ہے تو بھی گاڑی روک دیں اور آرام کریں کیونکہ اس کے بعد آپ اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے ورنہ دوسری صورت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    تیز رفتاری

    ماہرین تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور جس سڑک پر آپ سفر کر رہے ہیں اس کے لیے مقررہ معیار کی پابندی کرنے پر بھی زور دیتے ہیں۔

    مناسب جوتے

    ہوائی چپل یا عام طور پر باتھ روم وغیرہ میں استعمال ہونے والی جوتی میں گاڑی چلانا خطرناک ہو سکتا ہے، اسی طرح ننگے پاؤں تو قطعی گاڑی چلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ مناسب جوتے پہن کر گاڑی چلائی جائے، وہ بوٹ بھی ہو سکتے ہیں اور سینڈل بھی، تاہم ڈھیلے ڈھالے یا پیر کے سائز سے بڑے یا چھوٹے جوتے استعمال کرنے سے گریز کریں۔

    جارحانہ ڈرائیونگ

    ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب ڈرائیور کو کسی بات پر غصہ آجائے، ایسا کسی دوسرے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے یا پھر اس کا سبب کچھ اور بھی ہو سکتا ہے۔

    ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غصے کی حالت میں ڈرائیونگ نہ کریں، اگر بیچ ڈرائیونگ ایسا ہو گیا ہے تو گاڑی روک دیں اور خود کو پرسکون کریں، اس طرح دوسری گاڑیوں سے مقابلہ کرنے کی بھی کوشش نہ کریں۔

    سیٹ بیلٹ

    سیٹ بیلٹ کی اہمیت مسلمہ ہے، حادثے کی صورت میں اس کی بدولت جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

    ہیڈ فون کا استعمال

    سفر خصوصاً لمبے سفر کے دوران موسیقی کا سنا جانا کوئی انہونی بات نہیں ہے، اور یہ زیادہ قابل اعتراض بھی نہیں ہے تاہم اس کے لیے ہیڈ فون کا استعمال کرنا زیادہ اچھی بات نہیں ہے۔

    ہیڈ فون کے ذریعے موسیقی سنتے ہوئے آپ کی توجہ بٹتی ہے اور باہر کی آوازیں بھی درست طور پر سنائی نہیں دیتیں، جیسا کہ کسی دوسری گاڑی کا ہارن وغیرہ، اس لیے کوشش کی جانی چاہیئے کہ اگر موسیقی سننا بھی ہے تو کھلے اسپیکر سے سنی جائے۔

    خراب موسم میں لاپرواہی

    ویسے تو ڈرائیونگ ہمیشہ ضوابط کے مطابق کرنی چاہیئے تاہم موسم بدلنے پر ان کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔

    اگر تیز بارش شروع ہو گئی ہے تو اس وقت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے، رفتار کم رکھنے کے ساتھ ساتھ ارد گرد پر بھی نظر رکھیں۔

    اسی طرح انتہائی صاف چمکتے سورج کے مقابل یا برف باری میں ڈرائیونگ کے دوران بھی کچھ مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • گولان پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، موگیرینی

    گولان پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کی قرارداد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، موگیرینی

    برسلز/تیونس : یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور فیڈریکا موگیرینی کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے تیونس کے دارالحکومت رباط میں منعقدہ عرب لیگ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولان ہائٹس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظرانداز کرنا اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے تیونس میں جاری عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ گولان ہائٹس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو نظرانداز کرنا اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔

    انہوں نے یہ بات چند روز قبل امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقے کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں کہی۔

    موگیرینی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے اوردو ریاستی حل کو ناقابل عمل بنانے سے روکا جائے۔

    مزید پڑھیں : گولان کی پہاڑیوں پراسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 52 سال بعد امریکا شام کی گولان ہائیٹس پراسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی اور علاقے کے استحکام کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔

    امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیرخارجہ مائیک پومپیو بھی یروشلم میں ہیں۔

    واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیاں 1200 مربع کلومیٹر پرپھیلی ایک پتھریلی سطح ہے جو کہ شامی دارالحکومت دمشق سے تقریباََ 60 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع ہیں۔