Tag: نظر بند

  • خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری

    خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے خدشات کے تحت تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور کے آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، ان کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 15 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق چوتھے اور آخری مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔

    یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 23 مئی کو خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کے نظر بند 13 کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا

    پی ٹی آئی کے نظر بند 13 کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، جن کی نظربندی کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کو نظر بندی مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، گزشتہ 2 روز میں 19 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

     ذرائع نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر نقص امن کے پیش نظر کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے فوری بعد ہی ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

     ان مظاہروں کے نتیجے میں توڑ پھوڑ، سرکاری و عسکری املاک سمیت کئی اہم عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ان مظاہروں کے دوران اور بعد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

  • شاہ محمود، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ 15 روز کے لیے نظر بند

    شاہ محمود، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ 15 روز کے لیے نظر بند

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو 15 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو گزشتہ روز رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم اب انھیں 3 ایم پی او کے تحت پندرہ دن کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔

    شاہ محمود، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔

    شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 30 روز کے لیے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 30 روز کے لیے نظر بند، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے علی زیدی کی تیس روزہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی ہنگامہ آرائی اور عوام کو اُکسانے میں ملوث ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، علی زیدی کو جیکب آباد جیل پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

  • لوگوں کو اکسانے پر مسلم لیگی قیادت کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری

    لوگوں کو اکسانے پر مسلم لیگی قیادت کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری

    لاہور : آئی جی پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، نگراں پنجاب حکومت نے مسلم لیگی قیادت کو لوگوں کو اکسانے پر نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سزایافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    نگران پنجاب حکومت نے مسلم لیگی قیادت کو لوگوں کو اکسانے پر نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،پولیس اہلکار اعلی افسران کے حکم کے منتظر ہیں اور حکم ملتے ہی لیگی رہنماؤں کو نظر بند کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر بندی سے بچنے کے لیے لیگی رہنماروپوش ہوگئے۔

    آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام نے  مسلم لیگ (ن) کے 7 رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جن میں  خواجہ سعد رفیق، میاں مرغوب، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک سیف الملوک اور وحید عالم خان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ن لیگی قیادت نے نگراں حکومت کو کھلم کھلادھمکیاں دی تھی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو گرفتار کرنے والے کالی کوٹھری میں جائیں گے۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والے نتائج بھگتنے کو تیار رہیں جبکہ ایاز صادق نے کہا خبردارکررہا ہوں یہ سب نہ کریں۔

    خیال رہے کہ ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، نیب نے دونوں کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،وزارت داخلہ نے نیب ٹیم کو ایپرن تک جانے کی اجازت دے دی ہیں۔

    نیب افسران خود نواز شریف اور مریم نواز کی امیگریشن کرائیں گے اور ہوائی اڈے پر ہی گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا تاہم مچھ جیل اور دیگر جیلوں میں منتقلی کے آپشنز بھی زیرغور ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

    مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک گرفتار،میر واعظ عمر فاروق نظر بند

    سر نگر : چند روز قبل ہی بھارتی قید سے رہائی پانے والے معروف حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے دوسری جانب  میر واعظ عمر فاروق کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر بھارتی فوج نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  ہے اور اب تک اُن کے اہل ِ خانہ اور وکلاء کو گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے شدید علیل یاسین ملک کی گرفتاری پر اہلِ خانہ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق : کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    واضح رہے ممتاز حریت پسند رہنما یسین ملک کو جولائی کے مہینے میں برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اُن کا رابطہ کسی سے نہ ہو سکا تھا تا ہم ایک ماہ قبل اچانک طبیعت بگڑنے پر بھارت پولیس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں غلط انجیکشن لگنے کے باعث ان کا بازو سوج گیا تھا اور حالت مزید ابتر ہو گئی تھی۔

    یہ پڑھیے :حریت پسند کشمیر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی گرفتار

    کچھ عرصے اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اُن کی طبیعت کچھ بہتر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا،رہائی کے بعد دیگر حریت پسند رہنماؤں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یاسین ملک سے ملاقات کی تھی،ملاقات کے دوران تحریکِ آزادی کشمیر میں تیزی لانے لیے نئی حکمتِ عملی کا تعین طے اور نئے اہداف کا تعین کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیے : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم کی آمد، کئی حریت رہنما گرفتار

    قابض بھارتی فوج حریت پسندوں کی یکجہتی اور تحریکِ آزادی کشمیر کی مشترکہ جدو جہد کے عزم سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی اور علالت کے باعث رہا کیے گئے یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار جب کہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

  • اہلسنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی ایک ماہ کے لیے نظر بند

    اہلسنت و الجماعت کے رہنما تاج حنفی ایک ماہ کے لیے نظر بند

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے مولانا تاج محمد حنفی کو 30 دن کے لیے نظر بند کردیاگیا ہے.سندھ حکومت نے یہ فیصلہ ڈی آئی جی ویسٹ کی سفارش پر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ڈی آئی جی ویسٹ کی سفارش پر اہلسنت و الجماعت کے اسیر سیکرٹری جنرل مولاناتاج حنفی کو 30 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن بھی جا ری کردیاہے۔

     اسی سے متعلق : اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک ماہ بعد مولانا تاج محمد حنفی پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی جائے گی تا ہم امن و امان کی حالت درست نہ ہوئے تو پابندی کی معیاد بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ اہلسنت و الجماعت کے سیکرٹری جنرل کو گزشتہ روز مسجد صدیق اکبر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پر مشتمل قابل اعتراض لتریچر ضبط کر لیا تھا۔

    واضح رہے تاج محمد حنفی عرصہ دراز سے اہلسنت والجماعت سے منسلک ہیں اور آج کل سیکرٹری جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ 22 نومبر کو کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے 258 کے ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کے سابق رکن کے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کی وجہ سے خالی ہو ئی تھی۔