Tag: نعرے

  • فرانس: یلو ویسٹ مظاہرین کا یہودی مخالف نعرے، صدر میکرون کی مذمت

    فرانس: یلو ویسٹ مظاہرین کا یہودی مخالف نعرے، صدر میکرون کی مذمت

    پیرس : فرانسیسی صدر نے دارالحکومت میں ’یلو ویسٹ تحریک‘ کے ایک گروپ کی جانب سے یہودیت مخالف حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں یلو ویسٹ تحریک کے تحت موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے مسلسل صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    فرانسیسی صدر ایمینئول میکرون کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی جو فرانس کے عظیم ہونے کی نشانہ ہے لیکن ریاست کے خلاف کوئی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس میں بڑھتے ہوئے یہودیت مخالف (اینٹی سیمیٹک) حملوں کے پیش نظر پولیس نے فلاسفر الائن فنکیل کروٹ کو پروٹوکول فراہم کردیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیق کاروں نے یہودی مخالف حملے کرنے والے اہم مجرم کو شناخت کرلیا ہے جس کے خلاف قانونی فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پیرس میں یہودی پروفیسر الائن کو یلو ویسٹ تحریک کے تحت مظاہرہ کرنے والے ایک گروپ نے زبانی طور بے توقیری کا نشانہ بنایا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 69 سالہ یہودی پروفیسر نے سنا کہ کچھ لوگ چیخ رہے تھے کہ ’گھٹیا یہودیوں‘ خود کو نہر میں پھینک دو۔

    فرانسیسی صدر میکرون نے متاثرہ پروفیسر نے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے یہودی مخالف حملوں کی شدید مذمت کی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یلو ویسٹ تحریک کے تحت ہفتے کے روز دسیوں ہزار افراد نے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جنہیں منتشر کرنے کےلیے پولیس آنسو گیس کا آزادنہ استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں : پیرس : یہودی مخالف افراد کا بیکری پر نسل پرستانہ حملہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس میں یہودی مخالف افراد نے بیکری پر نسل پرستانہ جملہ تحریر کردیا، بیکری کے مالک کا کہنا ہےکہ فرانس میں گزشتہ برس سے یہودی مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    بیکری مالک کا کہنا تھا کہ گرافیتی (نقش کاری) میں بہت اہمیت کا حامل ہے صرف اس لیے نہیں کہ فرانس میں یلو ویسٹ مظاہرے ہورہے ہیں بلکہ ماضی میں نازی فورسز یہودیوں کو بازو پر ایک یلو رنگ کا بینڈ پہننے پر مجبور کرتی تھیں جس پر چھ کونوں کا ستارہ بنا ہوتا تھا۔

  • اوباما کی تقریرکےدوران ٹرمپ کےحمایتی کی نعرے بازی

    اوباما کی تقریرکےدوران ٹرمپ کےحمایتی کی نعرے بازی

    کیرولینا: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہرایک کا بنیاد ی حق ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی تقاریر میں مدا خلت کی جائے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنےمیں آئی جب بارک اوباما ہلیری کلٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی نے کھڑے ہوکر ٹرمپ کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

    post-2
    اس موقع پر سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کے حمایتی کو جلسہ گاہ سے باہر نکال نے کےلیے آئے تو بارک اوباما نے اس شخص کو مخاطب کرکے کہا پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کاسب کو حق حاصل ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی تقاریرمیں مداخلت کی جائے۔

    post-1

    امریکی صدراوباما نےکہا آپ ہمارے لیے قابل احترام اس لیے بھی ہیں کہ آپ عمررسیدہ اور دوسرا آپ کے حلیہ سے لگتا ہے آپ آرمڈ فورسز سروسز سے ریٹائرڈ ہوئے لہذا ٹرمپ کے حق میں نعرے جلسہ گاہ باہر جاکر لگائیے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ، ہیلری کی مقبولیت میں کمی

    خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں تین دن رہ گئے،ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے،تازہ عوامی جائزوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تو ہیلری کی حمایت میں کمی آئی ہے۔

    مزید پڑھیں:ہلیری صدربنیں توامریکہ آئینی بحران سےدوچارہوسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

    واضح رہے کہ دو روز قبل ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہلیری امریکہ کی صدر بنیں تو ملک سنگین آئینی بحران کا شکار ہوسکتاہے۔

  • لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور: میاں منظور وٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں نے وہ نعرے لگائے کہ زمین ہل گئی، لاہور میں سابق صدرآصف علی زردای کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈویژنل تنظیموں کا اجلاس جاری تھا کہ منظور حسین وٹو اور اشرف خان سوہنا کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی شروع ہو گئی ۔

    ایک جانب سے گو وٹو گو کے نعرے تھے تو دوسری جانب گو سوہنا گو کے نعروں سے ہال گونجنے لگا، جس پر آصف علی زرداری نے مداخلت کرتے ہوئےمعاملے کو رفع دفع کرایا لیکن اجلاس کے بعد باہر آتے ہی دونوں گروپ ایک بار پھر نعرے بازی کرنے لگے ۔

    اس موقع پر میاں منظو روٹو کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اشرف سوہنا نے ایک بار منظور وٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، اس موقع پر اشرف سوہنا کے حامی بھی میاں منظوروٹو کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں نعروں کی پروا نہیں یہ پیپلز پارٹی کا کلچر ہے اگر نعرے نہ لگیں تو یہ پیپلز پارٹی نہیں رہے گی بلکہ مسلم لیگ بن جائے گی۔