Tag: نعمان اعجاز

  • نعمان اعجاز کا مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ

    نعمان اعجاز کا مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نعمان اعجاز نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے لاکھوں جانوروں کے لیے منڈی سج گئی ہے لیکن ہر ساتھ کی طرح اس سال بھی خریدار پریشان نظر آرہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی قیمتوں سے متعلق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ نادرن بائی پاس پر موجود ایک بیوپاری کہا کہ اس بار کم سے کم قیمت ڈھائی سے 3 لاکھ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    منڈی میں قیمتوں کا حال دیکھ کر عام آدمی تو پریشان ہے ہی لیکن جانوروں کی آسمان سے چھوتی قیمت نے اداکار نعمان اعجاز کو بھی پریشان کردیا ہے جس پر انہوں نے ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

    اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ اس وقت اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے’۔

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں کیسی تیری خودغرضی جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

  • نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ ماردیا

    نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ ماردیا

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کے لیجینڈ اداکار نعمان اعجاز نے ایک سین کیلئے شوٹنگ کے دوران نوجوان اداکار رعید عالم کو تھپڑ ماردیا تھا۔

    نعمان اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ہیں، دوسری طرف رعید محمد عالم ایک اور ہونہار ستارہ ہیں جنہوں نے ان گنت ہٹ ڈرامے دیے ہیں۔

    حال ہی میں اداکار رعید محمد عالم نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کے بارے میں بات کی۔

    رعید محمد عالم نے انکشاف کیا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بہت اچھا لگا، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع اس وقت ملا جب میں اپنے کیرئیر کا آغاز کر رہا تھا۔

    اداکار نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک دلچسپ قصہ سنایا، انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سین میں رونا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی میں آنکھوں میں آنسو نہیں لا سکا۔

    رعید محمد عالم نے مزید بتایا کہ جب بہت کوشش کے بعد بھی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے تو اچانک نعمان اعجاز نے مجھے ایک تھپڑ مار دیا جس میں میں چونک گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد اُنہوں نے مجھے فوراً 5 سین کی شوٹنگ مکمل کروانے کو کہا۔

    https://urdu.arynews.tv/russian-actor-yura-borisov-oscar-nomination/

  • نعمان اعجاز کی پوسٹ وائرل

    نعمان اعجاز کی پوسٹ وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھوں نے معنی خیز پیغام دیا ہے۔

    ورسٹائل اداکار نے کہا کہ درخت زوردار آواز کے ساتھ گرتا ہے جبکہ بیچ خاموشی سے پروان چڑھتا ہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ جو اصل میں کام کرتے ہیں وہ خاموش رہتے ہیں جبکہ تباہی اور بربادی شور مچاتے ہیں۔

    نعمان اعجاز نے حضرت علیؓ کا مشہور قول بھی شیئر کیا کہ ’جس پراحسان کرو اس کے شر سے ڈرو۔‘

    ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے معروف اداکار نے کہا کہ جن لوگوں کو یہ بھی نہیں پتا کہ اختلاف کرنا بری بات نہیں تو عوام ایسے بیوقوف لوگوں کو پسند کرنا چھوڑ دیں۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے، واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ کافی معنی خیز خیال کی جارہی ہے۔

  • میں نہیں رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں: نعمان اعجاز

    میں نہیں رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں: نعمان اعجاز

    پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر دلچسپ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    تصویر میں نعمان اعجاز کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کپشن میں ایک خوبصورت شعر بھی لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ مدتیں گزر گئیں حساب نہیں کیا، ناجانے کس کے دل میں کتنے رہ گئے ہیں ‘، اداکار کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔

    نعمان اعجاز سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ ڈرامہ صلاح دین ایوبی میں شامل ہیں؟ نعمان اعجان نے جواب دیا کہ نہیں میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ نے کب سے رنویر سنگھ  کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’میں نہیں بلکہ رنویر سنگھ مجھے فالو کرتا ہے ‘، واضح رہے رنویر سنگھ اپنے منفرد پہناوے کے سبب مشہور ہیں۔

  • ’میں نہیں چاہتا تھا کہ زاویار۔۔۔‘ نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے سے متعلق انکشاف

    ’میں نہیں چاہتا تھا کہ زاویار۔۔۔‘ نعمان اعجاز کا اپنے بیٹے سے متعلق انکشاف

    پاکستان کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ زاویار شوبز انڈسٹری میں آئیں وہ اس بات کے خلاف تھے۔

    اداکار نعمان اعجان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی وپروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ فیلڈ بہت مشکل ہے، اس میں کئی سالوں تک ڈراموں کی زینت بنتے رہنے کیلئے دن و رات محنت کرنی پڑتی ہے، اسی لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ میرا بیٹا اس فیلڈ میں قدم رکھے۔

    انہوں نے بتایا کہ لیکن ایک دن صبح میں جائے نماز پر بیٹھا ہوا تھا کہ زاویار نے آ کر کہا کہ مجھے اداکار بننا ہے تو میں نے روتے ہوئے اس سے وجہ پوچھی لیکن جب تک وہ فیصلہ کر چکا تھا اور مجھ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر چکا تھا تو پھر میں نے بھی اجازت دے دی۔

    کتنی گرہیں باقی ہیں، مائی ری اور کیسی تیری خود غرضی جیسے کئی ڈراموں کو اپنی اداکاری سے کامیاب بنانے والے اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اس فیلڈ میں کبھی بھی بیٹے کی رہنمائی نہیں کی، میں گھر میں ایک عام آدمی کی طرح رہتا ہوں، میں گھر کے بہت سے کام خود کرلیتا ہوں۔

  • نعمان اعجاز کا اہلیہ کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو وائرل

    نعمان اعجاز کا اہلیہ کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    نعمان اعجاز کو سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو میں اپنی اہلیہ رابعہ نعمان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں بھارتی فلم ’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر 2‘ کے مشہور گانے’یہ جوانی ہے دیوانی‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل نعمان اعجاز کی کچھ پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں ان کے مداح بھی ان کی یادوں میں شریک رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rabia Naumaan (@rabian15)

    نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ نعمان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

    ان تصاویر میں نعمان اعجاز اور رابعہ نعمان کی شادی کی خوبصورت تصاویر سمیت شادی کے بعد کی جانے والی سیر و تفریح کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

  • ’شمشیر جیسا بیٹا ہوتا تو گھر سے باہر نکال دیتا‘

    ’شمشیر جیسا بیٹا ہوتا تو گھر سے باہر نکال دیتا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر (دانش تیمور) کے والد کا کردار نبھانے والے نعمان اعجاز (بابا صاحب نواب دلاور) نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی شمشیر اور مہک کے گرد گھومتی ہے، نعمان اعجاز بزنس ٹائیکون ہیں جن کے بیٹے شمشیر کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر اس سے شادی کرلیتے ہیں لیکن ان کے والد اور دیگر گھر والے مہک کو اسٹیٹس کی وجہ سے قبول نہیں کرتے۔

    ادھر شمشیر بھی مہک سے سچی محبت کرتے ہیں اور وہ بابا صاحب کے کہنے کے باوجود بھی اسے چھوڑنے کو تیار نہیں۔

    سوشل میڈیا پر ڈرامے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح بابا صاحب کے کردار کو بھی پسند کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے نعمان اعجاز سے پوچھا کہ ’اگر زاویار حقیقی زندگی میں شمشیر کی طرح ہوتے تو آپ کیا کرتے؟

    سینئر اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اسے باہر نکال دیتا۔‘

    واضح رہے کہ کیسی تیری خود غرضی ہر بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔