Tag: نعمان علی

  • پاکستانی اسپنر نعمان علی ایک بار پھر آئی سی سی ایوارڈ کے لیے نامزد

    پاکستانی اسپنر نعمان علی ایک بار پھر آئی سی سی ایوارڈ کے لیے نامزد

    پاکستان کے باصلاحیت اسپنر نعمان علی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بار پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔

    گزشتہ 6 ماہ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے اسپنر نعمان علی مختصر مدت میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیے گئے ہیں۔

    آئی سی سی نے جنوری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے بولر جومیل کو بھی نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 19 وکٹیں لینے کے ساتھ 85 رنز بھی اسکور کیے۔

    38 سالہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اسی سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسری نامزدگی بھارتی بولر چکرورتی کی ہوئی ہے، جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

     

    آئی سی سی نے پول میں شائقین کرکٹ کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے اور جس کھلاڑی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ کونسل تین دن بعد اس کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیف آرم قومی اسپنر نعمان علی ماہ اکتوبر میں آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے تھے۔

    نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دو میچوں میں 13.85 کی شاندار اوسط سے 20 وکٹیں حاصل اور 78 رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistans-nouman-ali-named-icc-player-of-the-month/

  • نعمان علی نے ورلڈ کپ 92 کے فاتح کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

    نعمان علی نے ورلڈ کپ 92 کے فاتح کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستانی اسپنر نعمان علی نے حالیہ چند ماہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ 92 کے فاتح کپتان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    پاکستانی اسپنر 38 سالہ نعمان علی اب تک اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 19 میچز میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    تاہم طویل عرصہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد ان کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے۔

    حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کے طور پر اپنا نام درج کرانے کے ساتھ کیریئر میں دوسری بار ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    نعمان علی نے طویل عرصہ بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد 6 ماہ میں اب تک 5 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور ان میچز میں صرف 13 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

    اس کارکردگی کے ساتھ ہی وہ مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں میں کسی بھی پاکستانی بولر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹوں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تاہم انہوں نے اس دوران لیجنڈری کرکٹر اور ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کپتان عمران خان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    لیجنڈری کرکٹر عمرانخان نے 1982 میں مسلسل 5 ٹیسٹ میچز میں 11.9 کی اوسط سے 41 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2017 میں مسلسل 5 میچوں میں 23.2 کی اوسط سے اتنی ہی وکٹیں لی تھیں۔

    نعمان علی سے آگے اب صرف گگلی ماسٹر عبدالقادر مرحوم ہی ہیں، جنہوں نے 1987 میں مسلسل 5 میچز میں 18.3 کی اوسط سے 44 شکار کیے تھے جب کہ وقار یونس 1994 میں 12.1 کی اوسط سے مسلسل پانچ میچز میں 43 وکٹیں حاصل کر کے نعمان علی کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/wasim-akrams-son-enters-in-modeling/

  • نعمان علی نے تاریخ رقم کردی، شاندار ہیٹ ٹرک

    نعمان علی نے تاریخ رقم کردی، شاندار ہیٹ ٹرک

    ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوغلط ثابت ہوا۔

    مہمان ٹیم نے انتہائی مایوس کُن آغاز فراہم کیا، نعمان علی کی اسپن باؤلنگ کے جادوئی اسپیل نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا، نعمان علی نے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 7 وکٹیں بھی جلد ہی حاصل کرلیں۔

    پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی شروع سے ہی میچ پر حاوی رہے اور پہلے گھنٹے میں ہی میچ کا رخ موڑ دیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی متعدد کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    نعمان کی ہیٹ ٹرک نے تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، اس سے قبل ایسا کارنامہ قومی ٹیم کے کسی اور اسپنر نے انجام نہیں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔

    قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام، محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔

    بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی پچز بننی چاہئیں جیسے دیگر ممالک اپنے فائدے کیلئے بناتے ہیں۔

  • ’پاکستان سے شکست توہین آمیز ہے‘ برطانوی میڈیا نے انگش ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    ’پاکستان سے شکست توہین آمیز ہے‘ برطانوی میڈیا نے انگش ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

     پاکستان کے ہاتھوں سیریز میں ناکامی پر برطانوی میڈیا نے انگش ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساجد خان کو شاندار بولنگ پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     برطانوی میڈیا ڈیلی میل نے لکھا انگلینڈ پاکستان کے ہاتھوں رسوا ہوا، سب سے کم اسکور کے ساتھ سیریز میں زبردست شکست کا سامنا کرناپڑا۔

    بی بی سی نےساجد اور نعمان کی تصویرکے ساتھ لکھا انگلینڈ اسپن سے ہار گیا جبکہ ٹیلی گراف نے بھی انگلش ٹیم کی کلاس لی، اسکائی اسپورٹس نے لکھا بین اسٹوکس کی سائڈ راولپنڈی میں ڈھیر ہوگئی۔

    پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شک

  • قومی ٹیم کا اہم بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    قومی ٹیم کا اہم بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

    دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نعمان علی آسٹریلیا کے خلاف باقی دونوں ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ پرتھ ٹیسٹ سے قبل بھی نعمان علی کی انگلی میں کٹ لگ گیا تھا، جس کے باعث وہ پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

    واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث روف کی غیر موجودگی میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد بھی انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے کندھوں پر ہو گی۔

    پرتھ ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ محمد رضوان کو میلبرن ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

    میلبرن ٹیسٹ کیلیے پاکستان ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہوں گی؟

    آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پہلے ٹیسٹ میں متاثرکن پرفارمنس نہیں دے سکے جب کہ مستند اسپنر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ساجد خان کو آزمایا جاسکتا ہے جنہیں ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔