Tag: نعمان لنگڑیال

  • عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین کا اعلان

    لاہور : پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے دونوں رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے، ان حالات میں کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثرنہیں دیناچاہتے، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کومشکلات سے نکالنے کیلئےآئی پی پی وجودمیں آئی ہے، موجودہ حالات میں ملکی مفادات پارٹی مفادات سےزیادہ عزیز ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئےمتحدہونےکاپیغام دیناچاہتےہیں۔

    آئی ایم ایف سےمعاہدہ ابھی زیرتکمیل ہے، آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے،سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔

    عون چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیر اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں اورحکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے، ہم وزیر اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ہمیں ساتھ لیکر چلے۔

    اس سے قبل جمعرات کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے پارٹی قیادت کے حکم پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیئے اور استعفے پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے حوالے کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی پی پی کے صدر علیم خان نے نعمان لنگڑیال اور عون چوہدری کو کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    علیم خان نے کہا تھا کہ آئی پی پی کا پی ڈی ایم کی قیادت والی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہےم، لنگڑیال اور چوہدری کابینہ کے آزاد ممبر تھے۔ آئی پی پی الگ سے الیکشن لڑے گی۔

    خیال رہے حال ہی میں جہانگیر ترین نے علیم خان اور پی ٹی آئی کے دیگر منحرف رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنی استحکم پاکستان پارٹی کا باضابطہ آغاز کیا تھا۔

  • بغیر قلمدان کے 22 معاونین کے بعد وزیر اعظم کے مزید 2 معاون خصوصی تعینات

    بغیر قلمدان کے 22 معاونین کے بعد وزیر اعظم کے مزید 2 معاون خصوصی تعینات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مزید 2 معاونین خصوصی تعینات کردیے گئے جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 اور معاونین خصوصی کی تعداد 27 ہوگئی، 22 معاونین کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مزید 2 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، سردار شاہ جہاں یوسف اور نعمان لنگڑیال کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

    نئے معاونین کی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں ارکان کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔

    وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 34، وزرائے مملکت کی تعداد 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا۔

    فی الوقت وزیر اعظم کے 27 میں سے 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں، وفاقی وزرا میں سے ایک جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر کے عہدے پر موجود ہیں۔