Tag: نفرت انگیز بیانات

  • نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کے لئے جاری اعلامیہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

    نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کے لئے جاری اعلامیہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کے لئے جاری اعلامیے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر کو مقدمات کے لئے جاری اعلامیہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نےہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے سی آر پی سی کےسیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا، سیکشن 196 کسی آفیسرکو ایف آئی آر درج کا اختیار نہیں دیتا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اعلامیہ غیرقانونی ہے عدالت کالعدم قرار دے اور خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیہ کو فوری کالعدم قراردیا جائے۔

    گذشتہ روز کے پی کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ شرقی میں وزیراعظم سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے نور شیر ایڈووکیٹ کی جانب سے داخواست دائر کی گئی تھی۔

    درخواست گزار کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلیے دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ کے نام شامل کیے گئے تھے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے ماضی میں نفرت انگیز تقاریر کی ہے اور یہ نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیے گئے ہیں۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی  نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نفرت آمیز رویے کی روک تھام کے لیے نیویارک میں خصوصی تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے  پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی تھی۔

    ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔