Tag: نفسیاتی اسپتال

  • کراچی کے نفسیاتی اسپتال میں زیرعلاج 30 سے زائد مریض بھاگ نکلے ، گھروں پر دھاوا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں واقع  نفسیاتی اسپتال میں زیرعلاج تیس سے زائد مریض بھاگ نکلے اور علاقہ مکینوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج تیس سے زائد مریض فرار ہوگئے۔

    پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اسپتال انتظامیہ کی مدد سے 5مریضوں کودوبارہ تحویل میں لے لیا جبکہ کئی مریض اب بھی مفرور ہیں۔

    فرار ہونے والے نفسیاتی ڈنڈا بردار مریضوں نےعلاقہ مکینوں کےگھروں پر دھاوا بول دیا، گھروں اورگاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

    پولیس کے مطابق 30 سے زائد نفسیاتی مریضوں نے اسپتال کےایک گارڈپربھی تشدد کیا جبکہ نفسیاتی مریض ایک جیپ لیکرفرارہوئے، جو علاقے سے کچھ دیر بعد مل گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دوپہر کو پیش آیا تھا ، اور کئی مریض اب بھی مفرور ہیں، فرارہونے والوں میں کچھ نفسیاتی مریض اورکچھ نشےکے عادی تھے۔

  • دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    دبئی کورٹ نے ڈرائیور کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم کو نفسیاتی اسپتال بھجیج دیا

    ابوظہبی : اماراتی عدالت نے نقلی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈرا کر گاڑی حد رفتار سے تیز چلوانے والے بھارتی شہری کو نفسیاتی اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے دوران سفر بس ڈرائیور کو پستول دکھا کر ڈرانے کے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو نفسیاتی ادارے میں علاج کے لیے بھیجوا دیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹیکنیشن کا کام کرنے والے دبئی کے رہائشی 35 سالہ بھارتی شخص پر الزام تھا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کی پستول سے بس ڈرائیور کو ڈریا اور رفتار تیز کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔

    دبئی کے جنرل پراسیکیوٹر نے بھارتی شہری پر جرائم پیشہ عناصر میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پبلک پراسکیوشن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 2 مارچ کو تین ڈرائیوروں نے گاڑی کی کھڑکی سے ایک شخص ڈرائیور پرپستول تانے ہوئے دکھا تھا۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’میں ڈیوٹی پر اپنی پولیس کار میں بیھٹا ہوا تھا کہ تین افراد ڈورتے ہوئے میرے پاس آئے، جو ڈرے ہوئے لگ رہے تھے، مذکورہ افراد نے مجھے مسلح شخص کے بارے میں معلومات فراہم کیں‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ بس کا پیچھا کیا اور گاڑی روک کر ڈرائیور کا لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کرتے ہوئے پوچھا کہ حد رفتار سے تیز گاڑی چلا کر اپنی اور دیگر افراد جان خطرے میں کیوں ڈال رہے ہو۔

    پولیس افسر کے پراسیکیوٹر کو دئیے گئے بیان کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے نقلی پستول کے ذریعے ڈرا کر گاڑی تیز چلانے کو کہا تھا۔

    دبئی کی عدالت نے مدعی اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعد بھارتی شخص کو علاج کے لیے نفسیاتی اسپتال منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔