Tag: نفیسہ شاہ

  • حکومتی اتحادی پی پی کی رکن نفیسہ شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھا دیا

    حکومتی اتحادی پی پی کی رکن نفیسہ شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھا دیا

    اسلام آباد : حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھا دیا اور کہا یہ بجٹ حقیقی ہے یا نہیں؟۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے یہ بجٹ حقیقی ہے یا نہیں، بجٹ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ حقیقی نہیں ہے۔

    نمائندہ راولپنڈی چیمبر نے بتایا کہ اس بجٹ میں کچھ شعبوں کو ریلیف دیا گیا ہے، پہلے بھی صرف بڑے کاروباری افراد کو مراعات دی گئی تھیں، دیگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بھی زرعی ایس ایم ایز کیطرح مراعات دی جائیں۔

    نمائندہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے یہ نہ پوچھنا کہ ڈالر کہاں سےآئے یہ درست نہیں، اگر وہ چوری کے ڈالرز لائیں گے تو کیا اجازت ہوگی۔

  • شیخ رشید کو وزارت ملنے کے بعد ریل حادثات بڑھ گئے: اپوزیشن، استعفے کا مطالبہ

    شیخ رشید کو وزارت ملنے کے بعد ریل حادثات بڑھ گئے: اپوزیشن، استعفے کا مطالبہ

    لاہور/ کراچی: اپوزیشن نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے انھیں وزارت ملی ہے، ٹرینوں کے حادثات بڑھ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حیدر آباد کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ شیخ رشید کی ناکامی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے ریلوے حادثے پر وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو جب سے وزارت ملی، ٹرینوں کے حادثات بڑھ گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف بیان کی بہ جائے کام پر توجہ دی ہوتی تو حادثہ نہ ہوتا، وزیر اعظم مغربی جمہوریت پر چلتے ہوئے وزیر ریلوے سے استعفیٰ لیں، نیز ریلوے حادثے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ بھی ہونا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

    دریں اثنا، پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی کہا ہے کہ شیخ رشید ریلوے نہیں چلا سکتے تو مستعفی ہو جائیں، ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ریلوے کی طرح حکومت کی ریل گاڑی بھی حادثات کا شکار ہے، نا اہلی پر شرمندگی کی بہ جائے حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    ادھر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ زبان اور ریلوے سنبھالنا شیخ رشید کے بس کی بات نہیں ہے، شیخ رشید کی توجہ وزارت پر کم اور چاپلوسی پر زیادہ ہے، ان کی نا اہلی کی وجہ سے ریلوے خسارے کا شکار ہے۔

    خیال رہے وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ادھر ایس ایس پی ریلوے کراچی ڈویژن شہلا قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاؤن ٹریک کلیئر کر دیا گیا ہے، جب کہ اپ ٹریک پر ریسکیو کا کام جاری ہے، حادثے کی وجوہ کا تعین ریسکیو آپریشن کے بعد کیا جائے گا۔

  • صحت کے بنیادی حق اور آئین سے متعلق نفیسہ شاہ نے اہم بیان دے دیا

    صحت کے بنیادی حق اور آئین سے متعلق نفیسہ شاہ نے اہم بیان دے دیا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن پارلیمنٹ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ صحت عوام کا بنیادی حق ہے لیکن اس معاملے میں ہمارا آئین خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

    جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی میں منعقد کی جانے والی صوبے کی پہلی ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ شعبۂ صحت میں ابھی بھی بہت سے شعبوں میں مزید کام درکار ہے۔

    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم لوگ صحت کے مسئلے پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں، بہ طور رکن سندھ اسمبلی مجھے لگتا ہے کہ اس شعبے پر مزید توجہ دینی چاہیے۔

    کانفرنس میں ماہر طبیعات ڈاکٹر پرویز ہود بھائی اور معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بھی مختلف سیشنز سے خطاب کیا۔

    پرویز ہود بھائی کا کہنا تھا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس پرتوجہ نہ دی گئی تو جلد ملک میں پانی کی قلت ہو جائے گی، ملک میں نئے میڈیکل کالجز کا قیام قابل قدر ہے تاہم معیار تعلیم بھی بہتر ہونا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں پولیو وائرس کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

    ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ آج ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، پوش علاقوں میں جہاں امیر لوگ ہوٹلوں میں ٹیبل کے انتظار میں لائن لگاتے ہیں وہیں غریبوں کی لائن رات دو بجے کے بعد دیکھی جا سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہنے والی کانفرنس میں ملک کے مایہ ناز ڈاکٹرز نے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی اور 70 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔

    وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کہا کہ ہم تھرپارکر اور ڈیپلو میں دودھ کے ڈبوں کی تقسیم کی بجائے تربیتی پروگرام منعقد کرتے ہیں، تاہم حکومتی سرپرستی کے بغیر کوئی پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • پاکستان کا ہر فرد افواج پاکستان کی طاقت ہے: ڈاکٹر نفیسہ شاہ

    پاکستان کا ہر فرد افواج پاکستان کی طاقت ہے: ڈاکٹر نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی خوش فہمی کے شکار نہ ہوں، پاکستان کا ہر فرد افواج پاکستان کی طاقت ہے۔

    پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ قوم کا اتحاد اور اتفاق دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے، مودی سرکار خوش فہمی کا شکار نہ ہوں، پاکستان کا ہر فرد افواج پاکستان کی طاقت ہے۔

    [bs-quote quote=”مودی کی جنگ جو ذہنیت سے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کو چاہیے پاکستان کی امن کی دعوت نظر انداز نہ کرے، بھارتی جیل میں شاکراللہ کا قتل بھارتی شدت پسندی ہے، مودی کی جنگ جو ذہنیت سے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی میں جاتا تو بہتر تھا، ہمیں اپنا مؤقف ہر فورم پر بیان کرنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی، ایٹمی جنگ کے خطرناک اثرات کرہ ارض پر پڑیں گے، بین الاقوامی رپورٹ

    خیال رہے کہ پاکستان نے او آئی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت کو وزرائے خارجہ اجلاس میں مدعو نہ کیا جائے، بہ صورتِ دیگر پاکستان اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

    او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف اپنے منفی پروپگینڈے میں ناکام رہا اور بین الاقوامی تنظیم نے بھارت کے خلاف قرارداد پاس کی۔

  • حکومت یوٹرن کی ایک وزارت بنا لے: پی پی رہنما پی ٹی آئی پر برس پڑے

    حکومت یوٹرن کی ایک وزارت بنا لے: پی پی رہنما پی ٹی آئی پر برس پڑے

    کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر  رہنما مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اقدامات اور بدلتے بیانات پر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے.

    پی پی رہنما مولابخش چانڈیو نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ملکی اثاثے لوٹ سیل پرلگانے جارہی ہے، حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے سنجیدہ مسائل کھڑےکررہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جوبجٹ پاس ہوا، وہ بجٹ نہیں فنانس بل ہے: نفیسہ شاہ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ہاؤس 4 ملازمین سے کیسے چلے گا؟ یوٹرن موجودہ حکمران قیادت کی پہچان تھا، مگر اب معاملات مزید سنگین ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دروغ گوئی موجودہ حکومت کاطرزعمل بن چکاہے، وفاقی وزرا ایک دن اعلان کرتے ہیں، دوسرے دن مکر جاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے: حمزہ شہباز


    رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کی جانب سے بھی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل حکومت کو50 واں دن ہوجائے گا، 100 دن کےاندرحکومت کی سمت واضح ہونی چاہیے۔

    [bs-quote quote=”حکومت ملکی اثاثے لوٹ سیل پرلگانے جارہی ہے: مولا بخش چانڈیو” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یوٹرن واضح ہورہا ہے، کل جوبجٹ پاس ہوا، وہ بجٹ نہیں فنانس بل ہے، ابھی تک ہمارابجٹ اسحاق ڈاراورمفتاح اسماعیل کاہی چل رہاہے۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے اتنے یوٹرن لیےاب گنتی بھی مشکل ہوگئی ہے، حکومت کویوٹرن کیلئےالگ وزارت بنانی چاہیے۔

  • کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال کے لیے وزیراعظم بنے ہیں، وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے اس کی اہمیت کتنی ہوگی؟ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے میں اربوں روپے خرچ ہوں گے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 15 سے 20 یونیورسٹیز ہیں ان کا حال جاکر دیکھا جائے، وزیراعظم ہاؤس کو ختم کرنے کا فیصلہ صرف عمران خان کا ہوسکتا ہے۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم جو ہوگا اس کے لیے فیصلہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کرے۔

    انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ٹرانسپرنسی کے مسائل درپیش رہے ہیں، تاثر تھا کہ شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری سے مکمل آگاہی نہیں دے رہا۔

  • جی ڈی اے اتحاد، نہیں انتشارہے، جس مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے: نفیسہ شاہ

    جی ڈی اے اتحاد، نہیں انتشارہے، جس مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے: نفیسہ شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے نام تحریر کردہ خط کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے جی ڈی ایم کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.

    [bs-quote quote=”یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے گراؤنڈ میں کہیں‌ نہیں، اس لیے من پسند افسران سے انتخابات جیتنا چاہتا ہے، نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنا ہے.

    یاد رہے کہ کل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں‌ ان کی جانب سے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں نگراں حکومت دراصل پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔

    اس پریس کانفرنس پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی، جی ڈی اے اتحاد نہیں انتشار ہے، جس کا فوکس صرف سندھ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے پاس منشورنہیں ہے، یہ صرف پریس کانفرنس کرتی ہے، جی ڈی اے پریس کانفرنس کا مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے.


    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کو عدالت میں  کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ

    مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر حملہ آورکےمنہ سے جمہوری حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو پر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بے نظیربھٹو اور آصف زرداری کو دھوکے دینے کی سزا مل رہی ہے.

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ مخالفین اپنی کرپشن کاجواب دیتے ہوئے رونے لگے ہیں، کیا انھیں یاد ہے کہ جب قوم جمہوریت کے لئے کھڑی تھی اور وہ آمروں کے ساتھ کھڑے تھے.

    نفیسہ شاہ نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے لندن فلیٹس بھی تب  ہی خریدے تھے، جب وہ بے نظیر پرالزامات لگا رہے تھے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے بچوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں خودنواز شریف لائے ہیں، افسوس نوازشریف عدالت جاکروالد اور بچوں سےلاتعلق ہوگئے.

    یاد رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، بیٹی کا دور دورتک اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔


    باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، یہ روایت قائم کرنے والوں کوسودا مہنگا پڑے گا، نواز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا، نفیسہ شاہ

    شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا، نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے بیانات پر رد عمل سامنے آگیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے جو تحقیقات میں ثابت ہوجائے گا، شہباز شریف بتائیں کہ پنجاب کے ہر میگا پروجیکٹ کا ریکارڈ کیسے جل جاتا ہے؟

    پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف پہلے بھی اپنی زبان درازی کی وجہ سے آصف زرداری سے معافیاں مانگ چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ن لیگی حکومت آصف زرداری کے جمہوری اقدامات کی بدولت ہے، اس وقت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے اب عوام شو باز کو کہتی ہے اپنا نام بدلیں۔

    لاہور: اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز


    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر محیط ہے، تیز رفتار ٹرین 45 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے تک کا سفر طے کرے گی۔

    انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا اور بلاول ہاؤس ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، دونوں ایک ہوگئے ہیں، زرداری اور نیازی نے سندھ اور خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آج یہ پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ نیب نے سندھ میں رعایت دے، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے دو وزرائےاعظم نے نیب کے کیسز کا سامنا کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فریال تالپورپر کوئی ریفرنس نہیں، ان کا نام کیوں لیا جارہا ہے، اس کی وضاحت کی جائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں کئی افسران آج بھی جیل میں ہیں، پنجاب میں صرف احدچیمہ کو گرفتار کیا گیا، ایسے میں یہ الزام بے بنیاد ہے.

    انھوں نے شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ والے اسٹار وارز بہت دیکھ رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا کہ میرامقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، میاں صاحب بتائیں آر اوز کے الیکشن کس نے کروائے، سی پیک معاہدے کو دن دھاڑے کس خلائی مخلوق نے آگ لگائی.

    انھوں نے وزیراعظم پنجاب کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے وائسرائے نے کہا کہ میرامقابلہ پنجاب میں نہیں ہے، شہباز شریف ابھی 56 کمپنیوں کا حساب باقی ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.


    کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔