Tag: نفیسہ شاہ

  • تحریک انصاف میں جانے والے اسی تیزی سے واپس بھی آسکتے ہیں، نفیسہ شاہ

    تحریک انصاف میں جانے والے اسی تیزی سے واپس بھی آسکتے ہیں، نفیسہ شاہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جس تیزی سے لوگ تحریک انصاف میں جارہے ہیں، ہوسکتا ہے اسی تیزی سے واپس بھی آئیں۔

    یہ بات انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو ابتدا ہی سے شناخت پیپلزپارٹی سے ملی، انھیں اگر شرجیل میمن کی سیاست سے مسئلہ تھا تو پہلے احتجاج کرتے۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے ساتھ افضل چن کے تعلقات نظریاتی ہیں تو انھیں پہلے ہی وہاں چلے جانا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی میں بھی انھیں لوگوں نے ہمیشہ نظریاتی ہی سمجھا، انھیں ماننا چاہیے کہ انتخابات قریب دیکھ کر پارٹی تبدیل کی۔

    پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے احسن اقبال کے حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی پی ایچ ڈی کے بغیر کوئی پروفیسر نہیں بن سکتا، پتا نہیں وہ کیسے پروفیسر بن گئے۔ احسن اقبال کا رویہ اور باتیں بالکل غیر مناسب ہیں۔

    ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا: نفیسہ شاہ

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں انھوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد ایک دن بھی ایسا نہیں ہوگا جومیاں صاحب نےعدلیہ پرتنقید نہ کی ہو، کیس تو پاناما کی تفتیش کا تھا، بیانیہ ’ووٹ کو عزت دو‘ میں کیسے بدلا، اس سے قبل ان کا بیانیہ تھا ’مجھے کیوں نکالا۔‘

    خیال رہے کہ سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو میں پھانسی چڑھ جاؤں گا۔ دوسری طرف آج وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیف جسٹس پر برستے ہوئے کہا تھا کہ اگر عدلیہ کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا: نفیسہ شاہ

    ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا: نفیسہ شاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا.

    نفیسہ شاہ نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت دینے والوں نے خود ووٹ کی توہین کی، نوازشریف کل ٹی وی پر آئےاورتقریر کی، پھر بھلا کون سی پابندی ہے.

    [bs-quote quote=” پیپلزپارٹی نے جس نہج پرملک کوچھوڑا تھا، آج اس سے زیادہ کمزور اور دگرگوں حالت میں‌ ہے، جس کے ذمے داری موجودہ حکمران ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف خود آمریت کی کی پیداوار ہیں اور اب وہ خود آمریت پر تنقید کے دعوے دار ہیں.

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جس نہج پرملک کوچھوڑا تھا، آج اس سے زیادہ کمزور اور دگرگوں حالت میں‌ ہے، جس کے ذمے داری موجودہ حکمران ہیں.

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ووٹ کے تقدس کی بات کرتے رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ آج کمزورہے، آج جمہوریت کی کمزوری کی وجہ نوازشریف ہیں.

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آج ملک میں لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہبازشریف کراچی گئے اورکہا کراچی کو لاہور بناؤں گا، شہبازشریف صاحب پہلے لاہورکو تو لاہور بنادیں، ان کھوکھلے دعووں‌ سے کچھ نہیں‌ ہوگا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا تھا. انھوں نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ ثبوت ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں دی جارہی.


     نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو