Tag: نفیس زکریا

  • وزیراعظم کی ویزا پالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا، نفیس زکریا

    وزیراعظم کی ویزا پالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا، نفیس زکریا

    لندن: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سیاحت سےمتعلق پاکستان کیلئےاچھی خبریں آئی ہیں، وزیراعظم کی ویزاپالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا۔

    برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان میں سفری شرائط نرم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ برطانوی ممبران نے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ سیاحت سے متعلق پاکستان کیلئے اچھی خبریں آئی ہیں، شاہی جوڑے کے دورے سے بھی پاکستان کی سیاحت کو فائدہ ہوا، پاکستان میں بڑے مذاہب کے مراکزہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی معاشی توجہ ایشیا پر ہے پاکستان میں بہترین مواقع ہیں، پاکستان کو ایشیا میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پاکستان کودیکھ رہی ہے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سیاحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم کی ویزاپالیسی نےسیاحوں کومتوجہ کیا، حکومت پاکستان ٹورسٹ ریزورٹ تعمیر کرے گی جب کہ اکنامک زونز میں بھی سہولتیں دی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کے بعد دیگر ممالک کی ایئرلائنز بھی پاکستان جارہی ہیں، ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سےکاروباری حضرات کوبھی فائدہ ہو گا، برٹش پاکستانی بھی ٹریول ایڈوائزری کےنتائج سےمستفیدہوں گے۔

  • کلبھوشن دہشتگرد ہے، بھارت انسانی ہمدردی کا کیس بنانا چاہتا ہے: دفتر خارجہ

    کلبھوشن دہشتگرد ہے، بھارت انسانی ہمدردی کا کیس بنانا چاہتا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے متعدد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، کلبھوشن یادیو کا کیس دہشت گردی کا کیس ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کا کیس دہشت گردی کا کیس ہے جس نے متعدد افراد کو قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے کیس کو انسانی ہمدردی کا کیس بنانا چاہتا ہے۔

    میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 700 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان نے بارہا شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ہماری مسلح افواج بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتی ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔ بھارت علاقائی امن کے لیے سنجیدہ نہیں۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ ترکی، ایران اور چین نے افغان امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا کہ بلیم گیم سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔


     

  • پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان نے حزب المجاہدین پرامریکی فیصلے پر واضح مؤقف اپنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت پسند کشمیری جماعت کو دہشت گرد قرار دینے پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری آزادی کے لیے جانیں قربان کر چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت کشمیریوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔


  • بھارت، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    بھارت، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ افغان رہنماؤں اور عالمی برادری کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری معصوم کشمیریوں کا قتل عام روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔


  • پاکستان کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جا سکتا ہے، نفیس زکریا

    پاکستان کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جا سکتا ہے، نفیس زکریا

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جاسکتا ہے۔

    وہ اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک اوبور کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو بنیادی طور پریورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا۔

    اس موقع پر ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ اوبور کا گزشتہ ماہ چین میں اجلاس بھی منعقد ہوا اور اس اجلاس میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں باہمی تعاون اور تجارتی راوبط برقرا رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عام لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے معاشی اور اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ روسی فیڈریشن سے حال ہی میں اعلٰی ترین سیاسی رابطہ ہوا ہے پاکستان اور روسی فیڈریشن میں تعلقات کے اضافے کی خاصی گنجائش ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح اور ٹھوس شواہد پر مبنی ہے اور جسے عالمی عدالت انصاف میں بھی دہرایا گیا ہے اس لیے پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کے ساتھ مغوی چینی شہریوں کےاغوا پر رابطے میں ہیں اورحکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چینی مغوی شہریوں کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے پرہیز کیا جائے۔

    خیال رہے اوبور (OBOR) ایک پروجیکٹ One Belt One Road کا مخفف ہے جس سے چین دنیا کے دیگر ممالک سے مواصلاتی طور پر منسلک ہوجائے گا اور یوں دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

  • کلبھوشن کا اعترافی بیان پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے: دفتر خارجہ

    کلبھوشن کا اعترافی بیان پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کا اعترافی بیان پاکستان میں بھارت کی مداخلت، تخریب کاری اور دہشت گردوں کو مالی معاونت دینے کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت اور تخریب کاری کا ثبوت کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کو مالی مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔ امریکا سمیت عالمی برادری کو ایل اوسی کشیدگی پر تشویش ہے۔

    نیپال میں لاپتہ ہوجانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل حبیب کے معاملے پر ترجمان کا کہنا تھا کہ نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن سے بھی معاونت کے لیے رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی قیادت میں بننے والے اتحاد کا حصہ ہیں۔ اتحاد کے ٹی او آرز اور دیگر چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر تندر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے علاقے تندر سیکٹر پر مقامی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے باعث دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ بھارتی فورسزکی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ثانیہ اور ناصر شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقامی پُر امن آبادی کونشانہ بنانا قابلِ مذمت ہیں اور عالمی برادری کو بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیاں خطےکےامن کے لیےخطرناک ہیں اس لیے بھارتی جارحیت سے عام لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھارت کو روکنا پڑے گا جس کے لیے عالمی برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے اس معاملے پر اقوام متحدہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معائنہ کمیٹی بھیجنے کی بھی مخالفت کررہا ہے کیوں کہ وہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور سخت انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔

  • انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد

    انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ مسترد

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ انسانی حقوق پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔ بھارت سے متعلق مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے انسانی حقوق پر امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے قوانین موجود ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نام نہاد رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔ رپورٹ میں بھارت کےمتعلق مواد اس کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور پیلٹ گن کا نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کا ذکر تک نہیں۔

    نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش ہے۔ گذشتہ ہفتے 30 حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کیا گیا۔ رہنماؤں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

    مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر حریت رہنما نظر بند

    بھارتی فوج نے 131 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم بھارت نے سفارتی سطح پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔

  • بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

    بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں اندھا ہو چکا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ شب نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رات 9 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھار ت کی جانب سےایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اورنکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دو بچے اندھا دھند فائنفنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے جب کہ علاقے میں اب بھی خوف وہراس پایا جاتا ہے اس کے باوجود مقامی افراد کے حوصلوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 9 بجکر50 پرشہری آباد کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں زخمی ہونے والے بچوں کمی عمریں 9 اور 14 سال ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے زخمی بچوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ اے پی ایس پشاور سمیت متعدد دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے۔ افغانستان ہماری تشویش دورکرے۔ جماعت الاحرار سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔ جو تعاون درکار ہوگا فراہم کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت ایل او سی پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان نے بارہا بھارت کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ اقوام متحدہ کا مبصر مشن ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے۔

    اس سے قبل سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اسلام آباد یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ داعش کے لوگ افغانستان میں جمع ہو چکے ہیں جو پاکستان بھی آسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان سے خطرہ ہے۔ داعش سے منسلک افراد افغانستان میں پاکستان کے قریبی علاقوں میں ہیں۔ ہمیں بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔