Tag: نقب زنی

  • ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی فوٹیج، پولیس نے شک ظاہر کر دیا

    ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی فوٹیج، پولیس نے شک ظاہر کر دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں کی چوری کی واردات ہوئی ہے، جس پر پولیس نے شک ظاہر کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب دکانوں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ہے، جس میں نامعلوم ملزمان 3 دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    معلوم ہوا کہ رات گئے پولیس کی جانب سے دکانوں کو سیل کیا گیا تھا، وہ تالے توڑ کر چوری کی گئی، جب کہ ایمپریس مارکیٹ یوم علی کے مرکزی جلوس کی گزر گاہ بھی ہے۔

    متاثرہ دکان دار امان اللہ نے بتایا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے کے باوجود دکانوں کے تالے توڑے گئے جو تشویش ناک بات ہے، پولیس نے گزشتہ رات 10 بجے دکانیں سیل کرنے کے لیے مارکیٹ بند کرا دی تھی۔ متاثرہ دکان دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی دکان سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری ہوئے ہیں۔

    ایمپریس مارکیٹ دکانوں

    پولیس کا ابتدائی مؤقف تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات مشکوک ہے، دکان دار کی جانب سے 50 لاکھ روپے مالیت کے سامان کی چوری کے شواہد نہیں مل رہے۔


    کراچی : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق


    پولیس کے مطابق ملزمان کے 3 دکانوں کے تالے کاٹنے کی اطلاع ملی لیکن ملزمان نے صرف ایک دکان کو لوٹا ہے، جس دکان کو لوٹا گیا وہ اتنی بڑی نہیں ہے کہ اس کے اندر 50 لاکھ روپے کا سامان موجود ہو، اس لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد دیکھ کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج ہوگا۔ دکانوں میں نقب زنی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے، رات 4 بجکر 30 منٹ کے قریب چوری کی واردات ہوئی، فوٹیج میں 4 چوروں کو دکان کے تالے کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ’قومی خزانے پر نقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں‘

    ’قومی خزانے پر نقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، پارٹی فنڈنگ کا کیس2017 میں سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی، حنیف عباسی بھی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ ثابت نہیں کرسکے۔

    افتخار درانی نے کہا کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پارٹی اکاؤنٹس کو’بےنامی‘ پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بنایا گیا، پی پی کی پارٹی فنڈنگ فارن ایجنٹس، مشکوک ذرائع سے ہوئی، دستاویزکے مطابق غیرملکی کمپنیاں بھی فنڈنگ کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی پارٹی فنڈنگ کے ذرائع کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی، نوازشریف کی منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی فنڈز، اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔

  • ڈیفنس بینک ڈکیتی، رات 9 سے صبح 7 بجے تک دو وقفوں میں کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    ڈیفنس بینک ڈکیتی، رات 9 سے صبح 7 بجے تک دو وقفوں میں کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس کے ایک بینک میں ڈکیتوں نے دیدہ دلیری کی انتہا کر دی جب کہ سیکورٹی اداروں نے بھی غفلت کی بد ترین مثال قائم کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک بینک میں 10 سے زائد ڈکیتوں نے کارروائی کی، ڈکیتی کے دوران ملزمان کو طویل وقفہ بھی کرنا پڑا۔

    [bs-quote quote=”رات گیارہ بجے الارم بجنے کے بعد ڈکیت فرار ہوگئے لیکن پولیس نہ آئی تو ڈکیت ڈیڑھ بجے پھر آ گئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کے مطابق ڈکیت رات 9 بجے بینک میں داخل ہوئے، بینک لوٹنے کے بعد صبح 7 بجے فرار ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈیفنس ڈکیتی کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا کہ کارروائی میں 10 سے زائد ڈکیتوں نے حصہ لیا۔

    ذرائع نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ڈکیتی کے دوران رات 11 بجے بینک کا الارم بج گیا تھا، الارم بجتے ہی ایک ملزم بینک میں موجود رہا، دیگر فرار ہو گئے، تاہم وہ ڈیڑھ گھنٹے تک بینک کے قریب ہی موجود رہے، پولیس نہ پہنچی تو ڈکیت دوبارہ رات ڈیڑھ بجے بینک میں داخل ہو گئے۔

    بینک میں ڈکیتی 2 ملزمان کی منصوبہ بندی سے کی گئی، ڈکیتی کا دوسرا مرکزی ملزم ریٹائرڈ ایف سی اہل کار ابوالحسن ہے، بینک نقب زنی میں ملوث دیگر ڈکیتوں کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جنوری 2019: 3 ہزار موبائل فون اور 131 گاڑیاں چھن گئیں

    یہ حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ زیادہ تر ڈکیت مختلف اداروں کے سیکورٹی گارڈز تھے، مستونگ کمپنی کا ملازم منظور پورے 24 گھنٹے ڈیوٹی دیتا تھا، ڈکیتوں نے بینک سے نقد 65 لاکھ روپے اور 10 لاکرز لوٹے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاکرز میں رکھے گئے سامان کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے، سیکورٹی کمپنی کی جانب سے اسٹیٹ بینک قواعد و ضوابط کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں، ایک ہی سیکورٹی گارڈ کو 24 گھنٹے تعینات رکھا گیا۔

  • کراچی: بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی: بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    کراچی: شہر قائد کے ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی، ملزمان 51 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نجی بینک کی برانچ میں نقب زنی کی واردات ہوئی، ملزمان نے 51 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات میں 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 4 ملزمان ملوث ہیں، ندیم نامی ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واردات میں ملوث سیکیورٹی گارڈ مدثر اور 2 نامعلوم ملزمان فرار ہوچکے ہیں، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    کراچی : شہاب الدین ہول سیل مارکیٹ کی 28 دکانیں لوٹ لی گئیں

    علاوہ ازیں رواں سال فروری میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک سے باہر نکلنے والے لڑکوں کو مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دیہاڑے مسلح کار سوار شہری سے تقریباً 10 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں گلشن اقبال بلاک 2 میں ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اور پھرعملے کو یرغمال بناکر بینک میں موجود 57 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    شہر قائد میں بینک ڈکیٹی سمیت لوگوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔