Tag: نقش و نگار

  • سعودی عرب: مسجد نبویؐ کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاس

    سعودی عرب: مسجد نبویؐ کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاس

    مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیواروں پر نقش و نگار اور خوشخطی کا حسین امتزاج منفرد فنی جمال اور عربی زبان کی بلاغت کو مجسم کرتا ہے جو اسلامی فن کے حسن اور اس کے تہذیبی ورثے کی عظمت کا دائمی گواہ ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کی دیواروں پر کندہ یہ کلمات عربی خطاطی کے فن کا بہترین مظہر ہیں، جنہیں بہت ہی خوبصورتی، نفاست اور ترتیب کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔

    ان نقش و نگار میں قرآنی آیات، احادیث نبویہ، اور اسمائے حسنیٰ شامل ہیں جو اس مقدس مقام کی روحانیت کو اجاگر کرتے اور دلوں میں اس کی عظمت کو مزید راسخ کرتے ہیں۔

    یہ متون نہایت باریک بینی سے معمارانہ ترتیب میں تقسیم کئے گئے ہیں جو نہ صرف فنِ تعمیر سے ہم آہنگ ہیں بلکہ متن اور تزئین کے درمیان ایک دلکش بصری توازن پیدا کرتے ہیں۔

    عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان:

    سعودی حکومت نے حج سیزن 2025 کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا، 11 جون بروز بدھ سے (Nusuk) ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

    یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    حج سیزن 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

    وزارت نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کیلیے تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز ہموار طریقہ کار اور مستقل بہتری کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کے ساتھ کر دیا گیا۔

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، باب کعبہ خصوصی طور پر کھولا گیا (ویڈیو)

    متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی کی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ عمرہ کیلیے حفاظت اور اعلیٰ ترین معیارات کی فراہمی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سڑک پر رکھ کر پرنٹ کی گئی شرٹ

    سڑک پر رکھ کر پرنٹ کی گئی شرٹ

    اکثر افراد مختلف طرح سے پرنٹ ہوئے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں، پرنٹنگ ایک وقت طلب کام ہے جس میں پیسہ بھی خرچ ہوتا ہے۔

    تاہم جرمنی میں نہایت انوکھی طرح سے کپڑوں پر پرنٹنگ کی جارہی ہے جو لوگوں میں بے حد مقبول بھی ہورہی ہے۔

    جرمنی کے شہر برلن میں نوجوانوں کا ایک گروپ سڑکوں کے ڈیزائن ٹی شرٹس پر پرنٹ کرتا ہے، اور اس کے لیے یہ کسی پرنٹر کے بجائے اس سڑک کو ہی استعمال کرتے ہیں۔

    دراصل سڑک کے ڈیزائن پر سیاہی پھیری جاتی ہے، اس کے بعد اس کے اوپر ہی ٹی شرٹ کو رکھ کر دبایا جاتا ہے اور یوں وہ ڈیزائن اس شرٹ پر منتقل ہوجاتا ہے۔

    نوجوانوں کے اس گروپ کے نام کا مطلب ’پائریٹ پرنٹر‘ ہے۔ یہ ہر پرنٹ کے بعد اس سیاہی کو صاف بھی کردیتے ہیں۔

    اس پرنٹنگ کے لیے یہ سڑکوں پر لگے ٹائلز، اور مین ہولز کے ڈھکنوں کو استعمال کرتے ہیں جن پر نہایت خوبصورت ڈیزائنز بنائے جاتے ہیں۔ یہ چلن پورے یورپ میں ہے جہاں گٹر کے ڈھکنوں پر بھی تاریخی مقامات اور مختلف ڈیزائنز کی تصویر کشی کی جاتی ہے۔

    ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان کی اس پرنٹنگ کا مقصد شہر کی سڑکوں پر بنے ان خوبصورت ڈیزائنز کو سامنے لانا ہے جن پر عموماً کسی کی نظر نہیں پڑتی۔

    کیا آپ ایسی پرنٹ شدہ شرٹس پہننا چاہیں گے؟

  • خوبصورت نقش و نگار والے بسکٹ کھانا پسند کریں گے؟

    خوبصورت نقش و نگار والے بسکٹ کھانا پسند کریں گے؟

    اگر آپ کو بھوک لگی ہو، اور آپ کے سامنے خوبصورت رنگ برنگے بسکٹ آجائیں تو یقیناً آپ انہیں کھانا پسند کریں گے۔

    لیکن اگر وہ بسکٹ ہنگری سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ جوڈت زنکن پور کے بنائے ہوئے ہوں تو آپ یقیناً انہیں کھانے کے بجائے فریم کروا کر دیوار پر لگانا چاہیں گے کیونکہ یہ بسکٹ اتنے ہی خوبصورت ہیں۔

    1

    5

    16

    ہنگری میں واقع میزسمانا نامی ایک دکان سے ’ڈیزائنر بسکٹ‘ اور کیک دستیاب ہیں۔ یہ ہیں تو عام کھانے والے کیک اور بسکٹ لیکن ان پر نہایت ہی خوبصورت نقش و نگاری کی گئی ہے۔

    7

    3

    11

    9

    ان خوبصورت بسکٹوں کی خالق جوڈت زنکن پور کھانا پکانے کے شعبہ کی لیونارڈو ڈاونچی کہلاتی ہیں۔ وہ ان کوکیز پر خوبصورت نقش و نگار اور باقاعدہ پینٹنگز بھی بناتی ہیں۔

    4

    13

    ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام 2014 میں شروع کیا اور ان 2 سالوں میں وہ اس کام میں اچھی خاصی مہارت حاصل کر چکی ہیں جس کا اندازہ ان کے بنائے ہوئے بسکٹس کو دیکھ کر بھی ہوتا ہے۔