Tag: نقلی نوٹ.

  • نقلی نوٹ دے کر بکرا خریدنے والا پکڑا گیا

    نقلی نوٹ دے کر بکرا خریدنے والا پکڑا گیا

    اوچ شریف : نقلی نوٹ دے کر بکرا خریدنے والاشخص عوام کے ہتھے چڑھ گیا،عوام نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے ضلع اوچ شریف میں جعلی کرنسی دے کر بکرا خریدنے والے شخص کو عوام نے پکڑلیا۔

    ملزم بکرا لے کر گاڑی میں جانے لگا تو بیوپاری نےشورمچا دیا، بیوپاری کے شور مچانے پر عوام نے ملزم کو پکڑا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    گذشتہ روز پنجاب کے شہر ڈسکہ میں بیوپاری کو جعلی نوٹ تھما کر قربانی کیلیے جانور کی خریداری کا انکشاف ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : خاتون سمیت 2 ملزمان نے جعلی نوٹ دے کر دنبہ خرید لیا

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت دو ملزمان نے جعلی نوٹ دے کر بیوپاری سے 95 ہزار کا دنبہ خریدا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جعلی نوٹ چلانے والے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔