Tag: نقیب اللہ قتل

  • نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار ضمانت پر رہا

    نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار ضمانت پر رہا

    کراچی: قبائلی نوجوان نقیب اللہ قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کردیا گیا۔

    نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دو مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد جیل حکام نے راؤ انوار کے گھر کے باہر سے سیکیورٹی ہٹا دی۔

    قبل ازیں جیل حکام نے سابق ایس ایس پی ملیر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل نے ملیر سب جیل کے انچارج  کو خط لکھا۔

    مزید پڑھیں: راؤ انوار کی دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم راؤ انوار کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے کے کیس میں 10 لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کے عوض ضمانت دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے 5،5 لاکھ روپے کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پیش کیے تھے، قبل ازیں  10 جولائی کو ایک اور مقدمے میں پہلے ہی عدالت سے ضمانت مل چکی تھی۔

    راؤانوار کی جانب سے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی گئی تھی، جس میں سابق ایس ایس پی ملیرکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جب نقیب اللہ کا قتل ہوا تو وہ جائے وقوعہ پرموجود نہیں تھے، کیس کے چالان جے آئی ٹی اور جیو فینسنگ رپورٹ میں تضاد ہے۔

    واضح رہے 13 جنوری کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ کا دعویٰ‌کیا تھا. ٹیم کا موقف تھا کہ خطرناک دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے اس کارروائی میں‌ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو ہلاک کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: نقیب اللہ محسود قتل کیس ، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منظور

    البتہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بعد اس واقعے کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں‌ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع ہوئیں، ایس ایس پی رائو انوار کو عہدے سے معطل کرکے مقابلہ کو جعلی قرار دے گیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا از خود نوٹس کیس مقرر کرتے ہوئے راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد راؤ انوار روپوش ہوگئے اور دبئی فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنادیا گیا تھا لیکن پھر چند روز بعد اچانک وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عدالت نے راؤ انوار سے تفتیش کے لیے ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس آفتاب پٹھان کی سربراہی میں پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں:  نقیب اللہ قتل کیس: ملزم راؤانوارنےضمانت کےلیےدرخواست دائر کردی

    نقیب قتل کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار ٹھہرا یا، رپورٹ میں‌ موقف اختیار کیا گیا کہ راؤ انوار اور ان کی ٹیم نے شواہد ضائع کیے، ماورائے عدالت قتل چھپانے کے لئے میڈیا پر جھوٹ بولا گیا۔

    رپورٹ میں‌ کہا گیا تھاکہ جیوفینسنگ اور دیگر شہادتوں سے راؤ انوار کی واقعے کے وقت موجودگی ثابت ہوتی ہے، راؤ انوار نے تفتیش کے دوران ٹال مٹول سے کام لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ

    راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ

    کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی سندھ پولیس کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ راؤانوارسے متعلق فوٹیجزمل چکیں، جائزے کے لیے مزید وقت درکارہے۔

    آئی جی سندھ پولیس نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ راؤ انوارکی گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے اسفتسار کیا کہ آپ کوکتنی مہلت دی جائے، اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ راؤ انوارسے متعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائے گی۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پیر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کو اسلام آباد میں سنیں گے۔

    عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اے ایس ایف سے کون آیا ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ اے ایس ایف سے کوئی پیش نہیں ہوا بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔


    نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول


    خیال رہے کہ دو روز قبل نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کوموصول ہوا تھا جس میں ملزم نے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور میڈیا سے رابطے کی اجازت مانگی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔