Tag: نمائشی میچ

  • پی ایس ایل کا نمائشی میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

    پی ایس ایل کا نمائشی میچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

    کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 سے قبل نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ تھا۔

    سرفراز احمد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پشاور زلمی 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹ کے نقصان سے 181 رنز ہی بنا سکی۔

    افتخار احمد نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جانے والا نمائشی میچ  یادگار بنادیا، انہوں نے 94 رنز طوفانی اننگز کھیلی، جس میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔

    ٹیم یلو کی قیادت بابر اعظم نے کی جبکہ ٹیم پرپل کی قیادت سرفراز احمد کے ذمے تھی۔

    پلیئنگ الیون

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلئینگ الیون میں سرفراز احمد، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی شامل تھے۔

    جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد ٹیم کا حصہ تھے۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی

    ڈاکٹر فاروق ستار رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ’’کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ کے نمائشی میچ میں رن لیتے ہوئے پچ پر گر کر زخمی ہوگئے ان کے انگوٹھے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اور پارلیمانی گروپ کے درمیان ہونے والے نمائشی میچ کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے پہلی بال پر شاٹ کھیلتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں پچ پر اوندھے منہ گر پڑے جس کے باعث ان کے ہاتھ کے انگوٹھے اور ماتھے پر چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

    میچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سیاست اور سیاست میں کھیل زیادہ آگیا ہے جب کہ :سیاست میں سیاست اور کھیل میں کھیل ہونا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو اسکول کی سطح پر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گراس روٹ لیول سے باصلاحیت کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں تاکہ کرکٹ ٹیم اپنی کھوئے ہوئے روایتی مقام کو دوبارہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے اور پاکستانیوں کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں۔