Tag: نمائش کیلئے پیش

  • غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

    غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

    غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جو کہ کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر 25 مئی تک جاری رہےگی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کسوہ کو پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا،  زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

    غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی اعلیٰ ترین تخلیق ہے۔

    نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی یہ بےمثال نمائش کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک جاری رہے گی، زائرین غلافِ کعبہ’’کسوہ‘‘کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

    طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لئے ہدایات

    دوسری جانب الحرمین الشریفین اتھارٹی نے طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لئے ہدایات جاری کردی، سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نےکہا ہے کہ طواف کعبہ کے لئے جائز عمل حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔

    زائرین کی آگاہی کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں، اس سے قبل الحرمین اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے درخواست کی تھی کہ وہ طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، آواز بلند نہ کریں اور بلا وجہ اژدہام کا باعث نہ بنیں۔

  • ہالی ووڈ کی نئی فلم’’بلیک پینتھر‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم’’بلیک پینتھر‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم  ’’بلیک پینتھر‘‘ سنیما کے پردے پر سج گئی، فلمی جوتشیوں نے پیش گوئی کردی ہے کہ بلیک پینتھر باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’’بلیک پینتھر‘‘ سینماؤں پر نمائش کیلئے پیش کردی گئی، سیاہ فام سپر ہیرو کے دیوانوں کا انتظار ختم ہوگیا، مارولز کا سیاہ فام سپر ہیرو تہلکہ مچانے آگیا۔

    فلم کی کہانی افریقی ریاست واکانڈا کے بادشاہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی سلطنت بچانے کے لئے ’کنگ ٹی چالا‘ بلیک پینتھر کا روپ دھارتا ہے۔

    سلطنت کو ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے ’کنگ ٹی چالا‘ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور ریاست واکانڈا کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

    غیر مرئی طاقتوں سے بھرپور بادشاہ ٹی چالار ریلیز سے ہی پہلے ہی باکس آفس پر اپنی دھاک بٹھا چکاہے، فلم میں مرکزی کردار اداکار چیڈوِک بوسمین نبھارہے ہیں۔

    دیگر اداکاروں میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس شامل ہیں۔ فلمی جوتشیوں نے پیش گوئی کردی’’بلیک پینتھر‘‘ پہلے ہفتے میں ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرےگی۔

  • یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: لیگو بلاکس سے بنا قدیم شہر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

    یونان: تاریخی ورثوں کو لیگو بلاکس کے ذریعے زندہ کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، لیگو بلاکس سے بنایا گیا قدیم شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    دیوی اور دیوتاؤں کی سرزمین یونان میں لیگو بلاکس کی مدد سے تاریخ کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ایتھنز کے میوزیم میں ایک لاکھ بیس ہزار لیگو بلاکس کے ذریعے تاریخی شہر ایکورپولس کا ماڈل نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ لیگو بلاکس سے بنائے گئے ماڈل کی مدد سے موجودہ نسل کو قدیم تہذیب، دیوی دیوتاؤں کے قصے اور ماضی کی زندگی سے روشناس کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیکر ایکرو پولس کی تہذیب کو اجاگر کیا گیا ہے۔