Tag: نمائش

  • دبئی میں سالانہ ایئر شو: پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش

    دبئی میں سالانہ ایئر شو: پاکستان سمیت 60 ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش

    دبئی : سالانہ ایئر شو کا آج دوسرا روز ہے پانچ روزہ شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ممالک کے طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائینگے۔

    دبئی کے آسمان پر ہوائی جہازوں نے بھری ایسی اڑان جس نے کردیا سب کو حیرانسالانہ ائیر شو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں نے کیا، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔

    ائیر شو میں پاکستان سمیت ساٹھ ملکوں سے گیارہ سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، شو میں ایک سو ساٹھ مسافر اور فوجی طیاروں کی نمائش کی جائے گی ۔

    شو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گیجٹس اور تھری ڈی پرنٹرز کی بھی نمائش کی جارہی ہے، ائیر شو بارہ نومبر تک جاری رہے گا، انتطامیہ کے مطابق ائیر شو میں پنسٹھ ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ۔

  • برازیل میں‌ رنگارنگ فیشن ویک، منفرد ملبوسات کی نمائش

    برازیل میں‌ رنگارنگ فیشن ویک، منفرد ملبوسات کی نمائش

    ساؤ پولو: برازیل میں چالیسواں رنگارنگ فیشن ویک جاری ہیں،ساؤ پولو میں ماڈلز نے منفرد ملبوسات کی نمائش کی۔

    ساؤ پولو میں فیشن شو کے دوران نامورفیشن ڈیزائنزلوئز کلوڈیوکے ڈیزئن کردہ ملبوسات پیش کیے گئے، ماڈلزموسم سرما کی مناسبت سے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔جنہیں شائقین نے خوب سراہا۔

    ڈیزائنز کا کہنا تھا کہ ملبوسات ملک کی معاشی حالت کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے تاکہ کم قیمت کے ساتھ ملبوسات ہرخاص وعام کی پہنچ میں ہوں، برازیل فیشن ویک مزید ایک روز جاری رہے گا۔

  • اے آروائی کی فلم’’جلیبی‘‘نےریلیزہوتےہی دھوم مچادی

    اے آروائی کی فلم’’جلیبی‘‘نےریلیزہوتےہی دھوم مچادی

    کراچی : اے آروائی فلمز اور ریڈ رم فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم جلیبی آج سے نمائش کے لئے پیش کر دی گئی، جسے شائقین میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

    میڈان پاکستان کے بینر تلے بننے والی فلم جلیبی کی کہانی انڈرورلڈ مافیا اوراس سے جڑے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، فلم جلیبی میں کئی ناموراداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

    بہترین ہدایت کاری اوراداکاری پرمبنی فلم کو شائقین کی طرف سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ شائقین جلیبی کے مرکزی کرداروں میں ساجد حسن، عدنان جعفر، علی سفینہ، دانش تیمور، وقار علی ، ژالے سرحدی اور سبیکا امام شامل ہیں۔

    فلم جلیبی میں کام کرنے والے اداکاروں کا کہنا تھا کہ تھرل اور سسپنس سے بھرپور جلیبی کی کہانی شائقین کو پسند آئیگی۔ اسٹارز کا کہنا تھا کہ فلم جلیبی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

  • برلن فیشن ویک، خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

    برلن فیشن ویک، خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

    جرمنی: جاری برلن فیشن ویک میں ماڈلز نے ریمپ پر دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی۔

    برلن میں جاری رنگارنگ فیشن ویک کے مارک کین شو میں موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی، شو میں مشہور اداکاراؤں کیٹی ہومز اور لیزہرلے نے بھی شرکت کی۔

    مارک کین شو ستر اور اسی کی دہائی کے طرز پر منعقد کیا گیا، جس میں ریمپ پر رقص کے بعد کیٹ واک کی جاتی ہے۔

    فیشن شو کے آغاز پر ماڈلز نے ریمپ پر رقص کیا جبکہ موسم سرما کے دیدہ زیب اور خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی گئی، شائقین نے ماضی کے منفرد طرز نمائش اور ملبوسات کو بے پناہ سراہا۔

  • فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز ہوگیا

    فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا آغاز ہوگیا

    فرینکفرٹ:جرمنی میں ہیم ٹیکسٹائل کا افتتاح ہو گیا ہے، جرمن مارکیٹ میں پاکستان کے تجارتی حجم کی مالیت پچیس لاکھ ڈالر متوقع ہے ۔

    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سیدحسن جاوید نے کہاہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے آئندہ ایک سال میں یورپ پاکستانی ٹیکسٹائن مصنوعات کی برآمدات دو گناہ کرنے اور اگلے پانچ سال کے دوران پاکستانی برآمدات سوارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

    جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سید حسن جاوید نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے مثبت نتائج بتدریج برآمد ہورہے ہیں، اور گزشتہ دس ماہ میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 19فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

    حسن جاوید نے بتایا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوجائے اور توانائی بحران کی شدت میں کمی ہو جائے تو پاکستان یورپین مارکیٹ میں سو ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس و قت جرمن مارکیٹ میں پاکستان کے تجارتی حجم کی مالیت پچیس لاکھ ڈالر متوقع ہے ۔

    حسن جاویدنے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کے لئے میسے فرینکفرٹ کے منتظمین سے پاکستانی نمائش کنندگا کے لئے جگہ بڑھانے کی درخواست کرے گا ۔

     میسے فرینکفرٹ کے نمائندے اور ہیم ٹیکسٹائل کے آرگنائزر ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک ہے۔جس کے مجموئی طو ر پر219 ٹیکسٹائل کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، میسے فرینکفرٹ کی اس نمائش میں دنیا کی68 ممالک کی 2759 کمپنیاں شریک ہیں۔،

  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش چودہ جنوری سے فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش چودہ جنوری سے فرینکفرٹ میں منعقد ہوگی

    اسلام آباد : میسے فرینکفرٹ کے تحت جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چودہ جنوری سے شروع ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل بین الاقوامی نمائش میں پاکستان کی دو سو سے زائدٹیکسٹائل کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر کی دو ہزار سے زائد ٹیکسٹائل کمپنیوں ہیم ٹیکسٹائل میں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں۔ ٹیکسٹائل ایکسپور ٹرایاز تھاور کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت ، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ۔

    ہیم ٹیکسٹائل کے آرگنائزر ہادی صلاح الدین نے بتایا کہ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے انتہائی پرکشش ایونٹ بن گیا ہے جس میں پاکستان تیسرا بڑا نمائش کنندہ ملک ہے۔

    جی یس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپین مما لک کی برآمدات میں انیس فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ سال یورپین ممالک کو پانچ ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔ ہوم ٹکسٹائل میں اٹھائِس فیصد، گارمنٹس میں ستائیس فیصد، اضافہ ہوا، جبکہ فٹ وئیر اور چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب چھبیس فیصد اور برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوا۔

    یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے ملنے کے بعد ہیم ٹیکسٹائل نمائش کے ذریعے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کو جی پی ایس پلس کا درجہ ملنے سے یوروپین ممالک کوبرآمدات 5بلین ڈالر تک پہنچ گئی

  • متنازعہ فلم دی انٹرویو کی امریکہ میں کرسمس کے موقع پر نمائش

    متنازعہ فلم دی انٹرویو کی امریکہ میں کرسمس کے موقع پر نمائش

    امریکہ:  فلم کمپنی سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی گئی متنازعہ مزاحیہ فلم دی انٹرویو کی کرسمس پر نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سے قبل سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے والوں نے اس فلم کی نمائش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

    امریکی صدر براک اوباما نے سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے کا الزام شمالی کوریا پر لگاتے ہوئے سونی پکچرز سے فلم کی نمائش کرنے کی درخواست کی تھی۔

    دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن میں امریکی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو شمالی کوریا کی فوج امریکہ سے جنگ کے لئے تیار ہیں اور واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • ایکسپو "ریواسچو” جنوری 2015ءمیں منعقد ہوگی

    ایکسپو "ریواسچو” جنوری 2015ءمیں منعقد ہوگی

    گارڈا: اٹلی کے شہر گارڈا میں چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش”ایکسپو ریوا سچو“آئندہ سال10 جنوری 2015ءکو منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے مردانہ وزنانہ اور بچوں کے جوتے اور ان سے متعلقہ اشیاء تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کریں گے ۔

    اس نمائش کے ذریعے فٹ ویئر اینڈ اسسوریز ساز ادارے اپنی مصنوعات کےلئے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

    پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹیڈی اے پی)نے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی اداروں سے 22 اکتوبر2014ءتک کدرخواستیں طلب کی ہیں، عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے ملکی برآمدات کے فروغ میں نمایاں مدد حاصل ہوگی۔

  • علامہ علی اکبرکی نمازجنازہ شاہ خراساں میں ادا کردی گئی

    علامہ علی اکبرکی نمازجنازہ شاہ خراساں میں ادا کردی گئی

      کراچی: جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبرکی نماز جنازہ نماز ظہرین کے بعد شاہ خراسان نمائش پر ادا کردی گئی۔ اس موقع پر ایم اے جناح روڈکو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، نماز جنازہ میں متحدہ قومی موو منٹ کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔،

    نماز جنازہ کے بعد علامہ علی اکبر کا جسدِ خاکی تدفین کیلئے علی باغ قبرستان لیاری لے جایا گیا،اس موقع پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی، علاوہ ازیں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کے قتل کیخلاف جعفریہ الائنس اور وحدت المسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

    کراچی کے کئی علاقوں میں کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔ ایم کیوایم نے بھی جعفریہ الائنس کے یوم سوگ کی حمایت کی ہے۔ الطاف حسین نے علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں علمائے کرام ، ڈاکٹروں ، پروفیسرز، تاجروں اور دیگر شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبرکمیلی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔علی اکبر کمیلی نے پسماندگان میں دو بیٹے اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

  • پاک چائنا مشینری کی نمائش رواں سال منعقد کی جائے گی

    پاک چائنا مشینری کی نمائش رواں سال منعقد کی جائے گی

    اسلام آباد : پاک چائینا چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام رواں سال پاکستان میں مشینری کی نمائش منعقد کی جائیگی تاکہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی مشینری کی مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کئے جا سکیں، ایسوسی ایشن آف چائینیز انٹر پرائیزز ان پاکستان کے صدر وانگ ژانی نے کہا ہے کہ نمائش سے صرف مشینری کی نمائش بلکہ پاکستانی اداروں کو اپنی پرانی مشینوں کے بدلے نئی مشینوں کی تنصیب سے استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی موقع دستیاب ہوگا،

    تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چینی تاجروں اور صنعتکاروں کو پاکستان میں صنعتوں کے دستیاب بنیادی ڈھانچے سے استفادہ کیلئے راغب کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں ، جن سے استفادہ کے ذریعے پرکشش منافع کمایا جا سکتا ہے، انہوں نے پاکستانی اور چینی اداروں کیلئے مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے معلومات کی فراہمی کیلئے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی بھی تجویز پیش کی۔