Tag: نمائش

  • مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    زرعی ٹیکنالوجی ،لائیواسٹاک مصنوعات اور تازہ زرعی مصنوعات سمیت سبزیوں اور پھلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”مھا انٹرنیشنل“ 20 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے ”مھا انٹرنیشنل“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17 جولائی 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں، حکام کے مطابق نمائش کا انعقاد 20 تا 30 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگا ،

    جس میں زرعی ٹیکنالوجی ، لائیوسٹاک مصنوعات، تازہ زرعی مصنوعات، بیکری اور کنفیکشنری، بیوریجز، پھل و سبزیاں ، جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ، نامیاتی مصنوعات، ہارٹی کلچر اور جانوروں کی خوراک وغیرہ تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش عالمی خریداروں کے سامنے کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے

  • کوٹنگ شو”پی سی ایس2015ء“ آئندہ سال منعقد ہوگا

    کوٹنگ شو”پی سی ایس2015ء“ آئندہ سال منعقد ہوگا

    پاکستان کا پہلا کوٹنگ شو”پی سی ایس2015ء“آئندہ سال منعقد ہوگا ، جس میں یورپ، چین اوربھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد کیمیکلز انڈسٹری کے بین الاقوامی نمائش کار شرکت کریں گے، حکام کے مطابق پاکستان کوٹنگ شو ایک نیا منصوبہ ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بن رشید گروپ نمائش کا اہتمام کررہا ہے.

    اس کے انعقاد سے ملک میں کوٹنگ کی صنعت ایک نیا سنگ میل عبورکرے گی، حکام کے مطابق ملک میں پینٹ تیار کرنے والے ادارے روزانہ نئی نئی مصنوعات تیار کررہے ہیں اور ان کی کارکردگی کسی بھی حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا ہے، بین الاقوامی نمائش کے انعقاد سے ایجادات اورجدت کو فروغ حاصل ہوگا اورملکی برآمدات کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی

  • فرینکفرٹ :میلے ہوم ٹیکسٹائل میلے میں دوسوساٹھ پاکستانی تاجرشرکت کریں گے

    فرینکفرٹ :میلے ہوم ٹیکسٹائل میلے میں دوسوساٹھ پاکستانی تاجرشرکت کریں گے

    عالمی تجارتی میلے ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی 2014ء میں آئندہ سال پاکستان سمیت 60 ممالک کے 2 ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، میسی فرینکفرٹ ہوم ٹیکسٹائل کے پاکستان میں نمائندے ہادی صلاح الدین کے مطابق پاکستان کا260 سے زائد امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا تجارتی وفد بین الاقوامی تجارتی میلے شرکت کر رہا ہے۔

    سال 2013ء میں 134ملکوں کے60 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین نے اس نمائش میں شرکت کی تھی، توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ہوم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی کے تجارتی میلے ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی اور یورپی ممالک کی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری رسائی کے ساتھ ہوم ٹیکسٹائل میں پاکستان کی شرکت برآمد ات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔