Tag: نمازجنازہ

  • نوازشریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

    نوازشریف کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد میت کو پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ، نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

    جس کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا اور میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا تھا کہ بیگم شیم اختر کی نماز جنازہ شریف سٹی کےگراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس دن جسد خاکی آئے گا اسی دن نماز جنازہ ہوگا اور آبائی قبرستان میں تدفین ہوگی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نماز جنازہ کا وقت طے ہوگا عوام الناس کو بتا دیا جائے گا، نواز شریف کے معالجین نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انکا علاج مکمل ہو،ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

    واضح رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر 93 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں تھیں۔

    ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ۔

  • خادم حسین رضوی کی نمازِجنازہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

    خادم حسین رضوی کی نمازِجنازہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

    لاہور : تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ آج دن گیارہ بجے مینار پاکستان کے میدان میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک لبیک کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ آج صبح 11 بجے ادا کی جائےگی ، میت نمازجنازہ کی ادائیگی کیلئے مینارپاکستان روانہ کردی گئی ہے۔

    خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد ملتان روڈ پر مسجد رحمت العالمین کے باہر موجود ہیں۔

    یاد رہے 2 روز قبل تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی لاہور میں وفات پاگئے تھے ، خادم رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونےپرمولانا خادم رضوی کو شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال انتظامیہ کاکہنا تھا خادم رضوی جب اسپتال پہنچے تو انتقال کرچکے تھے۔

    بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان سمیت اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے خادم حسین رضوی سیاست میں آنے سے قبل لاہور میں محکمہ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے، ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی جس کی وجہ سے انہیں محکمہ اوقاف نے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

  • فخرالدین جی ابراہیم کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

    فخرالدین جی ابراہیم کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

    کراچی: معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ نور باغ قبرستان میں ادا کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نمازجنازہ نور باغ قبرستان میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگرججز نے شرکت کی۔

    معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی نماز جنازہ میں سابق کرکٹر معین خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ فخرالدین جی ابراہیم کی تدفین والدین کے پہلو میں کی جائے گی۔

    معروف قانون دان جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

    معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں ہر فائز رہے۔

    معروف قانون دان بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

  • تحریک انصاف کے رہنما مظہرعباس کی نمازجنازہ ادا

    تحریک انصاف کے رہنما مظہرعباس کی نمازجنازہ ادا

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہرعباس راں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کےعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ملتان کی نشست پی پی 218 سے الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کے رکن بننے والے مظہرعباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرحوم کو آبائی قبرستان قادرپور راں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    نماز جنازہ میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان قادرپور راں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    مرحوم مظہر عباس راں کی طبیعت دو روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران خراب ہوئی تھی۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی کا اچانک بلڈپریشر بڑھ گیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

    ڈاکٹرز نے مظہرعباس راں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا مگر گزشتہ رات اُن کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    سفر زندگی

    یکم فروری 1953 کو پیدا ہونے والے مظہر عباس راں نے ملتان کے کالج سے 1978 میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی اور سیاست کی دنیا میں قدم رکھا۔

    مظہر عباس نے سیاست کا آغاز 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا، انہوں نے پی پی 166 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑا مگر اُس میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے، بعد ازاں 1990 اور 1997 میں بھی انہیں شاہ محمود قریشی نے شکست دی۔

    مرحوم نے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی، البتہ 2008 کے الیکشن میں آپ کو پی پی کے امیدوار ملک ارشد کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی،

    مرحوم ملتان کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے تھے، آپ نے حالیہ انتخابات سے قبل عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آپ کو پی پی 218 سے ٹکٹ جاری کیا اور آپ دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

  • تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    لاہور: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیے کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اجتماع گاہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

    مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔

    تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے۔

    قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد اور ہزارہ کے بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بابا حیدرزمان کی نماز جنازہ کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

    مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں دیوال می سپرد خاک کیا جائے گا۔

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین بابا حیدرزمان علالت کے باعث 84 سال کی عمر میں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

    بابا حیدر زمان اسلام آباد کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے علالت کے باعث زیرعلاج تھے۔

    تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان 1934 میں ایبٹ آباد کے نواحی علاقے دیوال منال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے پہلا الیکشن 1962 میں جبکہ آخری الیکشن 2013 میں لڑا۔

    بابا حیدر زمان 1977 میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک ایم آر ڈی میں شامل ہوئے اور گرفتار بھی ہوئے۔ حیدر زمان صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت، ضلع ناظم ایبٹ آباد اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد رہے۔

    انہوں نے سنہ 1990 اور 1993 میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مقابلے پر قومی اسمبلی کی نشست کی لیے الیکشن میں حصہ لیا۔

    سنہ 2010 میں جب صوبہ سرحد کا نام تبدیل کرکے خیبر پختونخواہ رکھا گیا تو بابا حیدر زمان نے ہزارہ کو صوبہ بنانے کے لیے سیاست دانوں کو ایک چھتری تلے اکٹھا کیا۔

    انہوں نے بھرپور انداز میں تحریک کا آغاز کیا جس کے باعث انہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی۔

  • وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا

    وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا

    اسلام آباد : وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وفد میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب حکومت کا وفد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نمازجنازہ میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت ایمبولینس کے ذریعے جاتی امرا پہنچا دی گئی، میت شریف میڈیکل اسپتال کے سرد خانے میں رکھوائی گئی ہے۔

    بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی میں آج شام ادا کی جائے گی، معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نمازجنازہ پڑھائیں گے، جس کے بعد تدفین جاتی امرا میں ہی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

    شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لے کرپی آئی اے کی پرواز سیون ایٹ فائیو سے صبح سویرے پاکستان پہنچے تھے، ان کے ہمراہ اسمانواز،عثمان ڈار،حلیمہ ڈار،محمدعدنان اور فیصل ٹوانا ،اسدبیگ مرزا،خدیجہ حفیظ مرزا،سائرہ صالح بھی پاکستان آئے جبکہ حسین نوازاور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

    پاکستان روانگی سے قبل لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بیٹے حسن اور حسین نے والدہ کا آخری دیدار کیا جبکہ چوہدری نثار جنازے میں شرکت کے لیے خاص طور پر لندن پہنچے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ زورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وفد تشکیل دیا تھا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پرویز اشرف، خورشید شاہ اور نوید قمر کو وفد میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی وفد کا حصہ ہیں۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو بعد میں تعزیت کے لیے جاتی امرا پہنچیں گے۔

    خیال رہے اڈیالہ جیل میں قید کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی، اہلیہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پیرول پر رہائی میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

  • تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے

    تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی گلزارخان انتقال کرگئے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    مرحوم گلزار خان کی نمازجنازہ آج شام 4 بجےآبائی گاؤں ماشوگادرمیں ادا کی جائےگی۔ مرحوم ڈپٹی کمشنرپشاور، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان بھی رہ چکےہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےایم این اے گلزار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں گلزارخان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔


    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان انتقال کرگئے


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹیکسلہ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔


    سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں پی ٹی آئی کا ضلعی کونسلر گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نےسردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    سورن سنگھ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مولاناسلیم اللہ خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    مولاناسلیم اللہ خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کراچی : متازعالمِ دین،استاذ الاساتذہ،محدث، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےسربراہ مولاناسلیم اللہ خان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ممتازعالمِ دین،استاذ الاساتذہ،محدث، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےسربراہ مولاناسلیم اللہ خان کی نمازجنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گی۔ جس میں ہزاروں شاگردوں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے محروم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ممتاز عالم دین ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، مولانا سلیم اللہ خان کچھ دنوں سے علیل اورکراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔


    مزید پڑھیں:وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا سلیم اللہ خان انتقال کرگئے


    ان کے انتقال کی خبرسن کردنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے اورعقیدت مند غم میں ڈوب گئے، جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی محمد نعیم اور دیگر نے مولانا سلیم اللہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

    مولانا سلیم اللہ خان کا شمار پاکستان کے معروف اور جید علماء میں ہوتا تھا، مولانا سلیم اللہ خان مفتی تقی عثمانی کے استاد بھی تھے۔

    مولانا سلیم اللہ خان انیس سو پچیس کو ہندوستان کے ضلع مظفر نگرمیں پیداہوئے، مرحوم نے دارالعلوم دیوبند انڈیا سے فقہ و حدیث کی تعلیم حاصل کرکے کراچی میں جامعہ فاروقیہ کی بنیاد رکھی، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، اور مفتی محمد تقی عثمانی نے انہی سے فیض پایا ہے۔

  • کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ اد اکردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ کےوسطٰی علاقے فاطمہ جناح روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

    کوئٹہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی،آئی جی پولیس سمیت دیگرافراد نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعداہلکاروں کی میتیں آبائی علاقےمنتقل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ شب فائرنگ سےڈیوٹی پرتعینات ایف سی کے تین اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کااہلکارشہیدجبکہ راہگیر زخمی ہوگیاتھا،دہشت گرد واردات کے بعد پیدل ہی فرار ہوگئے۔

    کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کامقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔