Tag: نمازجنازہ ادا

  • ملتان : غیرت کے نام پر قتل ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم، نمازجنازہ ادا کردی گئی

    ملتان : غیرت کے نام پر قتل ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم، نمازجنازہ ادا کردی گئی

    ملتان : غیرت کے نام پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوگئی، ایک ہی گھر کے نو افراد کی نمازجنازہ گھنٹہ گھر چوک پر ادا کی گئی، پولیس نے ملزم کو اس کے باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں کی تعداد نو ہوگئی، چار افراد کو مبینہ طور پر زندہ جلایا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک بچہ اور بچی کے علاوہ دیگر افراد کے جسم پر گولیوں کے نشانات ملے ہیں۔

    بچے اور بچی کی موت پھیپھڑوں میں دھواں بھرنے سے ہوئی، چار لاشیں مکمل طور پر جھلسی ہوئی تھیں، بظاہر ان چاروں کو جب آگ لگائی گئی تب ان کی سانسیں چل رہی تھیں۔

    ملتان میں ایک ہی گھر کے نو افراد کی نمازجنازہ گھنٹہ گھر چوک پر ادا کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جو غم سےنڈھال تھے، یاد رہے کہ گزشتہ رات حسن آباد کے علاقے میں ملزم نے باپ کی مدد سے بیوی، بچوں، ساس اور سالیوں سمیت نو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھرگھر کو بھی آگ لگادی۔

    واقعےمیں بچ جانے والے ملزم کے سالے نے بتایا کہ بہنوئی شکی مزاج تھا اور اکثربہن سے جھگڑے بھی ہوتے تھے، پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بچہ اور بچی کے علاوہ دیگر افراد کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    ملتان، گھریلو جھگڑے کے دوران 9 افراد قتل، شوہر سمیت 2 ملزم گرفتار

    بچے اور بچی کی موت پھیپھڑوں میں دھواں بھرنے سے واقع ہوئی، چار لاشیں مکمل طور پر جھلسی ہوئی تھیں، بظاہر جب آگ لگائی گئی تو ان کی سانسیں چل رہی تھیں، پولیس نے اجمل اور اس کے باپ ظفر کو حراست میں لے لیا ہے، ایف آئی آر میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

  • بس حادثے میں جاں بحق طالبہ کی نمازجنازہ ادا

    بس حادثے میں جاں بحق طالبہ کی نمازجنازہ ادا

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر نو دن قبل بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ہنزہ خان کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں اوروفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کی طالبہ ہنزہ خان سب کو روتا چھوڑ گئی، ہنزہ خان کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن میں ادا کی گئی، مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

    نماز جنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بہت بڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی

    وسیم قریشی نے کہا کہ پورے شہر کو ترقیاتی کاموں کے نام پر اڈھیر دیا گیا ہے، ہنزہ خان بی ایڈ کی طالب علم تھیں اور استاد بننا چاہتی تھیں جو نو دن قبل بس حادثے کا شکار ہوئیں، اس حادثے میں ان کی ساتھی فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

  • چھ سالہ پاکیزہ کی نمازجنازہ ادا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی

    چھ سالہ پاکیزہ کی نمازجنازہ ادا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی قتل کیس کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ آگئی، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی ہال سے سات روز قبل لاپتہ ہونےوالی بچی سےزیادتی ثابت ہوگئی۔

    لیڈی ایم ایل او کے مطابق لاش سات دن پرانی ہونے سے موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جسم پر تشدد کے نشانا ت بھی ڈوبنے کی وجہ سے غائب ہوگئے، کیمیائی تجزیے کےبعد موت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔

    علاوہ ازیں چھ سالہ پاکیزہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ننھی پاکیزہ کی میت سرد خانے سے گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

    چھ سالہ پاکیزہ کی نماز جنازہ ضیاء کالونی میں ادا کی گئی۔ ایس پی اورنگی نے ایک بار پھر سے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد شادی ہال کو سیل کردیا، جبکہ شادی ہال کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔

    دوسری جانب بچی کی لاش ملنے کے بعد ہال مینجرسمیت دس افراد کوحراست میں لے لیاگیا ہے، ایس پی اورنگی کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم اندورن سندھ روانہ ہوگئی ہے اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔