Tag: نمازعید

  • مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازعید سے متعلق اہم اعلان

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازعید سے متعلق اہم اعلان

    سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔

    عرب میڈیا کے مطابق عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،مملکت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان شاہی نے کہا تھا کہ’منگل 9 اپریل رمضان المبارک کی 30 تاریخ ہے اور بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی‘۔

    سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق اپ ڈیٹ

    یاد رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔

  • 3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال،  نمازعید کے روح پرور مناظر

    3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال، نمازعید کے روح پرور مناظر

    مکہ مکرمہ : مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنا کے باعث3 سال بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی رونقیں بحال ہوگئیں ، مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے ، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت سعودی قیادت اور شاہی خاندان کے افراد نے بھی مسجدالحرام میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، برطانیہ اورفرانس میں بھی آج عید منائی جائے گی جبکہ امریکااورکینیڈا میں مقیم مسلمان بھی مسلم کلینڈر کے مطابق دو مئی کوہی عید منائیں گے۔

    پاکستان کی طرح بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر منگل تین مئی کومنائی جائے گی ۔

  • مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمان نمازعید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم

    مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمان نمازعید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم

    سری نگر: عیدالاضحیٰ پرمقبوضہ کشمیرکے لاکھوں مسلمان گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، کشمیری نمازعید ادا کرسکے نہ قربانی کا فریضہ ادا کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوeضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے بعد سے کرفیو نافذ ہے، آٹھویں روز بھی لوگ گھروں میں محصور ہیں، لاکھوں مسلمان عیدالاضحیٰ کی نماز بھی ادا نہ کرسکے۔

    کرفیو اور لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کو اشیائے خوردونوش کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا ہے، وادی کی دکانیں بند ہیں اور لوگوں کو خوراک اور بچوں کا دودھ تک میسر نہیں جس کے سبب مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لینے کا اندیشہ ہے۔

    بھارت کی جانب سے انٹرنیٹ سمیت اطلاعات ونشریات کے تمام ذرائع پر پابندی کے بعد مقبوضہ کشمیر سے کسی بھی قسم کی اطلاعات ملنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں اور بھارت نے مقبوضہ وادی سے دنیا کا راستہ منقطع کیا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی اور اس کے بعد سے وادی میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔

    قابض انتظامیہ نے حریت قیادت اور سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے. 600 سے زائد رہنما اور کارکن گرفتار ہیں۔