Tag: نمازِ جمعہ

  • امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی  فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت

    امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت

    اسلام آباد : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی، وہ رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی ، امامِ کعبہ کی امامت میں فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد نے
    نمازِ جمعہ ادا کی۔

    خطبے میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔

    یاد رہے امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے، گذشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے
    ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے، غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، عالمی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اورغزہ میں جرائم کورکوائیں۔

    صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔

  • کرونا وائرس ، صدرِ پاکستان کی نمازِ جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

    کرونا وائرس ، صدرِ پاکستان کی نمازِ جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

    اسلام آباد : صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیراختیارکریں ، اگر آپ کو کھانسی، بخار یا زکام ہے تو مسجد جانے کے بجائے گھر پرنماز پڑھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام کا فرمان ہے کہ بیماراورتندرست لوگوں کوقریبی میل جول سےاجتناب کرنا چاہیے۔ نمازجمعہ کےدوران احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں، اگرآپ کو کھانسی، بخار یا زکام ہے تو مسجد جانے کے بجائے گھر پرنماز پڑھیں۔

    صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مسجد جارہے ہیں تو جائے نماز یا کوئی کپڑا ساتھ لے کر جائیں ، ہاتھ ملانے، بغلگیر ہونے اور قریبی میل جول سے گریز کریں جبکہ کھانسی اور چھینک کے دوران ٹشو کا استعمال کریں۔

    عارف علوی نے مزید کہا مسجد سے فرض نماز کے بعد جلد روانہ ہو، سنت اور نوافل نماز گھر پر ادا کریں، یاد رکھیں کہ کیونکہ آپ اپنا اور دوسروں کا خیال کر رہے ہیں، اس میں بھی انشاللہ ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ معاف فرمائے گا۔