Tag: نمازِ جنازہ

  • شہید میجر معیز عباس کی نمازِ جنازہ ادا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

    شہید میجر معیز عباس کی نمازِ جنازہ ادا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

    راولپنڈی : شہید میجرمعیز عباس شاہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی، جس کے بعد شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شہید میجرمعیز عباس شاہ کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔

    آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر،وزیرداخلہ اور اعلیٰ فوجی حکام نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر معیز سرا روغہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزازکیساتھ تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 11فتنہ الخوارج ہلاک

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ گیارہ فتنہ الخوارج کو ہلاک اور سات کو زخمی کردیا تھا۔

    آپریشن کے دوران میجرسید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا میجرسید شہید خوارج کے خلاف کئی کامیاب آپریشنز میں حصہ لےچکے ہیں، ان کا تعلق چکوال اورلانس نائیک جبران کاتعلق بنوں سے تھا۔

  • پرنس کریم آغا خان کی نمازِ جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے  گی

    پرنس کریم آغا خان کی نمازِ جنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی

    لزبن : اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوار پرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ 8 فروری کو لزبن میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوار پرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ آٹھ فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کی جائے گی۔

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم کی ہدایت پرپرنس کریم آغا خان کی نمازجنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پرنس کریم آغا خان کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا وہ پاکستان کے سچے دوست تھے، ان کی تعلیم صحت، انسانیت کیلئے کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پرنس کریم آغاخان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔

    پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں آغا خان سوم کی رحلت کے بعد ان کو امام بنایا گیا۔

    شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم اسماعيلى مسلمانوں کے سب سے بڑے گروہ نزاریہ جو اب آغا خانی یا اسماعیلی کہلاتے ہیں کے امام ہیں۔

    وہ دورانِ تعلیم ہی جانشین بن گئے تھے اور اسی زمانے میں امامت کی اہم ذمہ داری انھیں سونپ دی گئی تھی، تاہم 1958ء میں انھوں نے اپنے سلسلہ تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا، اس دوران میں انہوں نے متعدد تحقیقی مقالات بھی لکھے

    ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے پچاسویں پیشوا بن گئے، پرنس کریم آغاخان نےاپنی وصیت میں ان کو نامزدکیاتھا۔

  • میر علی میں شہید ہونے والے  میجر حمزہ اسرار  کی نمازِ اجنازہ ادا

    میر علی میں شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار کی نمازِ اجنازہ ادا

    راولپنڈی : میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں جام شہادت نوش کرنیوالے میجر حمزہ اسرار شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجرحمزہ اسرارشہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےنمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیردفاع،وزیر اطلاعات بھی شریک تھے۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانی قومی عزم کومضبوط کرتی ہے، آئندہ نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کیلئےپرعزم ہیں، پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میجرکا جسدخاکی آبائی علاقے کو روانہ کردیاگیا ہےْ

    گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھے خوارج ہلاک کردیئے تھے جبکہ میجرحمزہ اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

    میجرحمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے،ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی

  • پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کےحملے میں شہید کیپٹن جنید حفیظ کو سپرد خاک کر دیا گیا

    اسلام آباد : باجوڑ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان کیپٹن جنید حفیظ کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسلام آباد کے نواحی گاوں برما ٹاون میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے علاوہ حکومتی و عسکری اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اودامات کئے گئے تھے۔

    شرکاء نے پاک فوج کو خراج تحسین اور شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کے ان سپوتوں پر بجا طور پر فخر کیاجا سکتا ہے جو وطن کی خاطر ہمہ وقت سینہ سپر رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید حفیظ جیسے جوان ہوں تو اس وطن کو دنیا کی کوئی طاقت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔

    یاد رہے گزشتہ روزباجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک ، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید


    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی خلاکی قیمت پاکستان چکارہا ہے، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات جاری ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر جوانوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، سرحد کے دونوں طرف فوجیوں ،شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، افغانستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے ہوںگے اور بارڈر سیکیورٹی کو موثر بنانی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔