Tag: نماز استسقاء

  • بارانِ رحمت کیلئے آج نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلرجاری

    بارانِ رحمت کیلئے آج نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلرجاری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بارانِ رحمت کیلئے آج نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کے بعد وزارت مذہبی امور نے سرکلر جاری کردیا۔

    وزارت مذہبی امور نے آج نمازاستسقاءکے اہتمام کا سرکلرجاری کردیا، جس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز کا اہتمام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    سرکلر میں چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری اوقاف کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ حالیہ خشک سالی سےملک بھرمیں صحت اوراسموگ کےمسائل پیداہورہے ہیں، مساجد کے پیش امام اورعوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ عوام اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعاکریں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی قوم سے نماز استسقا کی اپیل

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی اور بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔

    خیال رہے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے، دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے جبکہ موٹروے کے مختلف سیکشنز بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب: مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی

    سعودی عرب: مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا پڑھی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں بارش کیلئے قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

    سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

    خادم حرمین شریفین کی جانب سے قوم سے درخواست کی گئی تھی کہ نماز استسقا میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی۔

    مسجد الحرام میں زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا کی ہدایت پر مملکت کے مختلف حصوں میں نماز استسقا صبح 7 بجے کے بعد ادا کی گئی تھی۔