Tag: نماز تراویح

  • سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟

    سورج کی روشنی میں ہی سحری، افطار اور نماز تراویح، دنیا کا یہ منفرد رمضان کہاں؟

    دنیا بھر میں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے تاہم ایک خطہ میں دن کے وقت ہی سحری، افطار اور تراویح ہوتی ہے۔

    اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے۔ اس ماہ مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔ سحری (وقت فجر شروع ہونے کا وقت) سے افطار (وقت مغرب) تک بھوکا پیاسا رہتے ہیں۔

    دنیا کے مختلف ٹائم زون کے حساب سے ہر ملک میں سحر اور افطار کے الگ الگ اوقات ہوتے ہیں تاہم رواں سال مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ ساڑھے گیارہ گھنٹے سے لے کر 20 گھنٹے سے زائد تک ہے۔

    دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں سورج بہت کم وقت کے لیے غروب ہوتا ہے یا بالکل ہی غروب نہیں ہوتا۔ ان میں اکثر مکہ اور مدینہ یا پھر قریب ترین علاقوں کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک شہر کینیڈا میں ہے۔ نوویک برفیلے آرکٹک سرکل پر واقع ہے اور اس سال ماہ رمضان میں یہاں سورج کبھی بھی غروب نہیں ہوگا۔

    یہاں کی آبادی سورج کی روشنی میں ہی سحری کرتی، دن میں ہی افطار کرتی اور تراویح کی نماز بھی ادا کرتی ہے۔

    اس علاقے میں موجود مڈ نائٹ سن مسجد دنیا کے سب سے شمال میں واقع مساجد میں سے ایک ہے۔ یہاں آباد مسلمان اسلامی تعلیمات اور طریقوں کے مطابق سحری، افطار اور تراویح کے لیے اوقات کار طے کرتے ہیں۔

  • نماز تراویح کے دوران طلباء پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    نماز تراویح کے دوران طلباء پر حملہ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    بھارتی گجرات کی احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے کارروائی کے دوران گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نماز تراویح کے دوران متعدد غیر ملکی طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرائم برانچ نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن پر طلباء پر حملہ کرنے اور ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت کے شہر احمد آباد میں قائم گجرات یونیورسٹی میں نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران غیر ملکی طلبا پر انتہا پسند ہندوؤں نے اتوار کے روز حملہ کردیا تھا۔

    یونیورسٹی انٹرنیشنل ہاسٹل اے بلاک میں افریقا، ازبکستان، تنزانیہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد طلبا نمازِ تراویح کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزمان نے حملہ کیا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں نے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے غیر ملکی طلبا کے کمرے میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ کمرے میں موجود چیزوں کو توڑ دیا۔ ملزمان نے ہاسٹل کے احاطے میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

    بھارت: مسلم نوجوان نے خون کا عطیہ دے کر ہندو خاتون کی جان بچائی

    اس وقت پانچ طلبا اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس نے زخمی طلبا سے پوچھ گچھ کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    پولیس افسر باوا کے مطابق معاملے کی اطلاع ملنے پر ٹیم فوراً موقع پر پہنچی تھی، ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسئلہ مذہبی تھا یا معاملہ کچھ اور ہے۔

  • مکہ المکرمہ، رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نماز تراویح کا آغاز، ویڈیو دیکھیں

    مکہ المکرمہ، رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی نماز تراویح کا آغاز، ویڈیو دیکھیں

    ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پہلی تراویح کی نماز ادا کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، امسال بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ماہ صیام کو خوش آمدید کیا۔

    جن ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہوا وہاں مساجد میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے، مکہ میں‌ تراویح‌ کی امامت شیخ‌ الشریم کررہے ہیں، مکہ مکرمۃ کی مسجد الحرام میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے پہلی نمازِ تراویح میں شرکت کی۔ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی مدینے کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے صلوۃ التراویح کی نماز ادا کی۔

    مسجد الحرام میں نماز تروایح کا سب سے بڑا اجتماع جاری ہے جہاں مقامی افراد کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں مسلمان نماز ادا کرنے میں مصروف ہیں۔