Tag: نماز جمعہ سے روک دیا

  • سابق بھارتی جج مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روکنے پر ہندوؤں پر برس پڑے

    سابق بھارتی جج مسلمانوں کو نمازِ جمعہ سے روکنے پر ہندوؤں پر برس پڑے

    نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو اذیت دینے کا ایک اور بہانہ ڈھونڈ لیا، انتہا پسندوں نے اعلان کر دیا کہ کھلی جگہوں پر نمازِ جمعہ نہیں پڑھنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو اب مسلمانوں کو کھلی جگہوں میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکنے لگے، سابق بھارتی جج ہندوؤں کے اس انتہا پسندانہ رویے پر برس پڑے۔

    [bs-quote quote=”مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سابق بھارتی جج”][/bs-quote]

    بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کٹجو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    مارکنڈے کٹجو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہے تو وہ کسی کا ہاتھ یا سر تو قلم نہیں کر رہا، اس پر اعتراض کیوں ہے، مسلمانوں کو میدانوں اور پارکوں میں نماز پرھنے سے روکنا غلط ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور دوسری انتہا پسند تنظیموں کو بھی تو کھلے میدانوں میں جمع ہونے کی اجازت ہے، تو مسلمانوں کو مذہبی عبادات کی ادائیگی کی اجازت کیوں نہیں؟

    سابق جج نے کہا میں مذہبی آزادی کا قائل ہوں، بھارتی حکومت نے دنیا میں ہماری ناک کٹوا دی ہے، گائے کو ماتا نہیں مانتا، خود اس کا گوشت کھاتا ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  انڈیا: مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث 16 پولیس اہل کاروں کو 30 سال بعد سزا


    چند ماہ قبل ہریانہ کے گوڑ گاؤں میں انتہا پسند ہندوؤں نے نعرے لگاتے ہوئے با قاعدہ طور پر مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، بعد ازاں چھ انتہا پسند ہندوؤں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ جب بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت خود عالمی عدالت برائے انصاف میں لے گیا تھا، تو اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کٹجو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایسا کر کے بڑی غلطی کر دی ہے۔

  • بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو نماز جمعہ سے روک دیا

    بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو نماز جمعہ سے روک دیا

    سری نگری: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا ظلم جاری ہے ، کشمیری عوام کے لیے نماز جمعہ ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا ، بھارتی فوج اب انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روکنے لگی۔


    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی افواج کے ظلم و ستم میں کوئی کمی نہیں آرہی، بھارتی فوج نت نئے حربوں سے انہیں تنگ کرنے میں مصروف ہے۔

    تازہ اطلاعات کے مطابق آج بھی کشمیری باشندوں پر زندگی تنگ کردی گئی، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں موجود متعدد مساجد میں نماز جمعہ نہیں ہونے اور آنے والے نمازیوں کوواپس کردیا گیا ۔

    kashmir-11

    یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ ، 3بھارتی فوجی مارے گئے

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے،حملے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی فوج نے گشت اور سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

    kashmir-post-1

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند رہنما برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں اب تک 100 سے زائد کشمیری باشندے شہید اور 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

    kash-1

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

     kashmir1