Tag: نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب

  • ایرانی سپریم لیڈر نے 8 سال بعد نماز جمعہ کا خطبہ دیا

    ایرانی سپریم لیڈر نے 8 سال بعد نماز جمعہ کا خطبہ دیا

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی بہت بہادرکمانڈرتھے، ایران کا فوجی جواب امریکا کے سپر پاور امیج کے لئے دھچکا تھا،پابندیاں لگاکرامریکاکی امیج بحال کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 8سال بعد موسالہ مسجد میں نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عراق میں امریکی فورسزپرحملہ جنرل قاسم کےقتل کاردعمل تھا، ہمیں خوفزہ ہونےکی ضرورت نہیں اللہ ہمارےساتھ ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی بہت بہادرکمانڈرتھے، امریکیوں نے ہزاروں افرادکوافغانستان،عراق میں قتل کیا، ہزاروں افراد کا قتل ہوا،امریکی کبھی یہ بات تسلیم نہیں کرتے، امریکی صدرنےخودتسلیم کیا ہم دہشت گرد ہیں، ہم نےجنرل قاسم کوقتل کیا۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران کا فوجی جواب امریکا کے سپرپاورامیج کےلئے دھچکاتھا، پابندیاں لگاکرامریکاکی امیج بحال کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : امریکا کو ختم ہونا چاہیے: آیت اللہ خامنہ ای

    یاد رہے امریکی حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کا سرعام بدلہ لیا جائے گا، واشنگٹن حکومت کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بعد ازاں ایران کی جانب سے کارروائی پر ایت اللہ خامنہ ای نے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی کارروائی ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا ہم نے گزشتہ رات امریکا کے منہ پر تھپڑ مارا ہے، امریکا کرپشن کا ذریعہ ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔