Tag: نماز جنازہ ادا

  • گڈاپ مقابلہ : مقتول بلال کو بڑے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں،رپورٹ، نماز جنازہ ادا

    گڈاپ مقابلہ : مقتول بلال کو بڑے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں،رپورٹ، نماز جنازہ ادا

    کراچی : سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان بلال کو بڑے ہتھیار کی دو گولیاں لگیں، مقتول کی نماز جنازہ خلجی گوٹھ میں ادا کردی گئی، کوئی ملزم نامزد نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر گزشتہ روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی ابتدائی رپورٹ آگئی، رپورٹ کے مطابق مقتول بلال کو دو گولیاں لگیں جو بڑے ہتھیار سے فائر کی گئی تھیں، اور دونوں فائر بائیں جانب سے کیے گئے۔

    دوسری گولی بائیں بازو سے آر پار ہوکر سینے میں پیوست ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے چھوٹے ہتھیار کی گولی اس شدت سے آرپار نہیں ہوسکتی، بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو جاری کی جائے گی۔

    گڈاپ پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ایف آئی آر تو درج کرلی ہے لیکن ابھی تک کسی ملزم کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس اس واقعہ پر مقابلے، منشیات فروشی اور بلال کی ہلاکت کے تین الگ الگ مقدمات بھی درج کر چکی ہے۔

    علاوہ ازیں مقتول بلال کی نماز جنازہ ادا خلجی گوٹھ گڈاپ ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گڈاپ میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خلجی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر دس ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

    کارروائی کے بعد علاقے سے واپس جاتے ہوئے پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ہلاک نوجوان کی شناخت17سالہ بلال خان کے نام سے ہوئی جب کہ18سالہ زخمی لڑکے کا نام شکیل ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مقتول بلال خان کس کی گولی کا نشانہ بنا۔

  • شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    مری : راجگال میں سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کوفوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے نیو مری گیل میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجگال میں سرحد پاردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان کی نماز جنازہ آبائی علاقےنیومری گیل میں ادا کی گئی اور فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

    شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نمازجنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہرعباس سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    لیفٹیننٹ ارسلان کی نماز جنازہ ادا، شہادت کی بہت خواہش تھی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی جس میں شہید کے اہل خانہ، گورنر خیبر پختونخوا، کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ اور دیگر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔


    راجگال : دہشت گردوں کی فائرنگ‘ پاک فوج کےآفیسرکمانڈنگ شہید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پارسے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 سالہ پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں سرحدی پوسٹ پرڈیوٹی پرمامورتھے۔

    پاک فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم والدین کے اکلوتے بیٹے اور3 بہنوں کے بھائی تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےلیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بطور خود مختار قوم ہماری بقا کا معاملہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سمندرمیں ڈوبنے والے11 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

    سمندرمیں ڈوبنے والے11 افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

    کراچی : ہاکس بے کے ساحل پر گزشتہ روز ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سمندر ہاکس بے پر بے رحم موجوں کی نذر ہونے والے گیارہ افراد آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کردیئے گئے، مرحومین کی نمازجنازہ نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں مئیر کراچی وسیم اختر کے علاوہ عارف علوی، حافظ نعیم سمیت سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں وہاج ،عمیر ،علی ،سعود ،طٰحہٰ، عاطف، حمزہ، عباد، علی اور فائزہ شامل تھے، مرنے والوں میں تین سگے بھائی تھے۔


    مزید پڑھیں: کراچی ہاکس بے پر 12 افراد ڈوب کر جاں‌ بحق


    یاد رہے کہ ہفتے کی شام ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے والے افراد ایک ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کیلئے ایک ایک کرکے سمندر کی نذر ہوتے چلے گئے۔

    اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضاکار اور غوطہ خور پہنچے لیکن اس وقت تک بہت تاخیر ہوچکی تھی، سمندرایک کے بعدایک لاش اگلتا رہا۔

     

  • بلوچستان میں ایف سی کےقافلے پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    بلوچستان میں ایف سی کےقافلے پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پردہشت گردوں کے حملے میں کرنل سمیت 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب فرنٹیئر کور کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں کرنل سمیت 3 شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    آئی جی ایف سی سمیت دیگرحکام نے شہید ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیے گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں کرنل سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    سیکورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اگست کو دہشت گردوں نے ضلع کیچ میں ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: شہید فوجی کی نماز جنازہ ادا، شہادت پر والد کو مبارک باد

    فیصل آباد: شہید فوجی کی نماز جنازہ ادا، شہادت پر والد کو مبارک باد

    فیصل آباد: لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں میں سے ایک فوجی کا جسد خاکی آبائی شہر فیصل آباد پہنچا دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔


    Pakistan’s martyred army men’s heart warming… by arynews
    اے آر وائی نیوز فیصل آباد کے نمائندے قمر الزمان کے مطابق فوجی جوان امتیاز احمد کا جسد خاکی ان کے گھر ہجویری ٹائون گلی نمبر دو میں پہنچا دیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے شہید کے جسم کا استقبال کیا اور میت کے ساتھ ساتھ چلتے گئے۔

    اس موقع پر موجود لوگ انتہائی جذباتی نظر آئے ، حب الوطنی سے سرشار ہجوم نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد شہید امتیاز زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
    میت گھر پہنچنے پر لوگوں کا جم غفیر شہید امتیاز کے قومی پرچم میں لپٹے ہوئے جسد خاکی کے گرد جمع ہوگیا، منظر دیکھنے میں آیا کہ لوگوں نے شہید کے والد ریٹائر ٹیچراقبال تبسم کو بیٹے کی شہادت اور وطن کے لیے جان دینے پر مبارک باد پیش کی۔

    بعدازاں شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،امتیاز احمد اقبال تبسم کے سب سے چھوٹے اور لاڈلے بیٹے تھے۔

  • شاہد ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ادا، مظاہرین کا میت سمیت احتجاج

    شاہد ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ادا، مظاہرین کا میت سمیت احتجاج

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شاہد شیرازی ایڈووکیٹ کی نما ز جنازہ سخت حفاظتی انتطامات میں کوٹلی امام حسین میں ادا کر دی گئی، مشتعل مظاہرین نے جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔

    نماز جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے جنازہ کوٹلی امام حسین کے سامنے رکھ کر احتجاجاً سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ شہرکی اہم شاہراہوں پر بھی احتجاج کیا جا تا رہا۔

    ملتان روڈ مریالی موڑ،وینسم کالج،امامیہ گیٹ،مدینہ کالونی،درابن روڈ اور اسلام آباد روڈ کو سید علیاں کے نزدیک بند کر دیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شاہد عرفان ایڈووکیٹ اور دہشت گری کا نشانہ بننے والے دیگر افراد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے،ڈی پی او کی تبدیلی سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ملتان روڈ پر فائرنگ کر کے شاہد شیرازی ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال : ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد سمیت 7 جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ حادثے میں ہلاک چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی تاج محمد کو کیا معلوم تھا کہ اس کو خانیوال جانا اتنا بھاری پڑے گا۔ تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔

    یہ خاندان لاہور واپس آرہا تھا کہ ساہیوال کے مقام پر ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز،دو بیٹیاں،دو نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعجازکی دو ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ تاج محمد کے گھر میں سات لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

    بعد ازاں شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ شاہدرہ برکت ٹاؤن کا رہائشی تاج محمد اس کی اہلیہ حسینہ بی بی ، اس کا بیٹا اعجاز احمد ، بیٹی حنا ، روبینہ اور بھتیجی طیبہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

    ایک گھر سے چھ جنازے اٹھائے جانے پر ہر شخص آنکھ آشکبار تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی دس سالہ حفضہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • طور خم پر تیسرے روز بھی فائرنگ، میجر جواد کی نماز جنازہ ادا، جنرل راحیل شریک

    طور خم پر تیسرے روز بھی فائرنگ، میجر جواد کی نماز جنازہ ادا، جنرل راحیل شریک

    پشاور:پاکستان کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے افغان فورسز نے آج ایک بار پھر طور خم سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کا پاک فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے،فائرنگ سے شہید ایف سی کے میجر علی جواد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    اطلاعات کے مطابق آج تیسرے دن منگل کو بھی افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی سرحدی فورسز نے موثر جواب دیا۔ فائرنگ کے دوران کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔

    فرنٹیر کانسٹیبلری کے ترجمان میجر خان محمد کا کہنا ہے کہ طور خم پر گیٹ کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی تو افغان فورسز نے  تیسری بار فائرنگ کی جو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے کی گئی۔

    دوسری جانب افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید میجر علی جواد کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی  جس میں سپہ سالار جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر پشاور اور ڈی  جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔

    نماز جنازہ میں شہید میجر علی کے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر علی جواد چنگیزی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور بیٹوں کو دلاسہ دیا۔ شہید کے والد نے آرمی چیف سے کہا کہ ’’ ہمارے پورے خاندان کو اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر ہے‘‘۔

    بعدازاں نجی طیارے کے ذریعے شہید کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں اُن کی تدفین کوئٹہ بہشت زینب قبرستان میں اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی۔

    واضح رہے کہ پیر کی شام طور خم سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے میجر علی جواد چنگیزی زخمی ہوگئے تھے جنہیں پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

  • سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    لاہور: واہگہ بارڈ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین رینجرز اہلکار سمیت نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    دہشت گردوں نے ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے، دھماکے میں ہلاک ہونے والے نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز القادسیہ میں سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اس موقع پر اپنے پیاروں کے غم میں لواحقین آشک بار ہوگئے۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے تین رینجرز اہلکاروں کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں ۔

    گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں پر ملک دشمنوں نے خودکش حملہ کردیا، رینجرز اہلکاروں سمیت انسٹھ افراد شہید اور سو سے افراد زخمی ہوگئے، واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جیسے ہی لوگ پریڈ گراؤنڈ سے باہرنکلے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

  • کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی کونفرت کی آگ میں جھونکاجارہاہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کے کوآرڈنیٹر سلمان کاظمی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نفرت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ سلمان کاظمی چھوٹا بھائی اور بیٹا تھا، قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی کا جانثار کارکن تھا، ساری زندگی تحریک کیلئے قربانیاں دیں، ظالم دہشتگردوں نے شہید کردیا۔

    حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ مصلحت کے نام پر کراچی میں شیعہ سنی فرقہ وارانہ فساد کرایا جارہا ہے،الطاف حسین کی اتحاد بین الامسلمین اور بین المذاہب کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، دہشتگردوں کو روکنے والا کوئی ہاتھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔

    حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، لائرز اور پروفیسرز کے بعد ان کے خاندانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ ایسی مذموم کاروائیوں کی بھرپورمذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف، وزیرِاعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف بھرپورکاروائی کریں۔