Tag: نماز جنازہ و تدفین

  • پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    پاک فوج کے شہید سپاہی کی نماز جنازہ و تدفین

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوئے سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ جعفر آباد میں ان کے آبائی قصبے میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔

  • گیارہ سالہ بچے اشراق کی نماز جنازہ و تدفین، ہر آنکھ اشکبار

    گیارہ سالہ بچے اشراق کی نماز جنازہ و تدفین، ہر آنکھ اشکبار

    پتوکی : زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیے جانے والے پتوکی کے رہائشی گیارہ سالہ اشراق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے گاؤں ڈھولن چک 27 کا رہائشی چھٹی جماعت کا طالب علم اشراق منگل کی شام چھ بجے گھر سے نکلا پھر واپس نہیں آیا۔

    کسی درندے نے اس معصوم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے حوالے کردیا، اس کی تشدد زدہ لاش دو دن بعد گنے کے کھیت سے ملی۔

    قانونی کارروائی کے بعد اشراق کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی تھی، بعد ازاں اس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر انتہائی رقت انگیز نماظر بھی دیکھنے میں آئے، نمازجنازہ اور تدفین میں عزیزو اقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

    اپنے بیٹے کو یاد کرکے فالج کے مریض باپ منور حسین کا رو رو کر برا حال ہے،  بدںصیب باپ کی آہ و زاری نے عرش ہلادیا، اشراق کے بڑے بھائی نے بھی اعلیٰ حکام سے فوری انصاف ففراہم کرنے کی فریاد کی ہے۔

    یاد رہے کہ مقتول اشراق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اوکاڑہ کو اشراق کیس کا انچارج مقرر کرکے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔