Tag: نماز جنازہ

  • کراچی:مفتی عثمان  اورانکے ساتھیوں کی نمازجنازہ ادا

    کراچی:مفتی عثمان اورانکے ساتھیوں کی نمازجنازہ ادا

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے ۔

    گلستان جوہر مدرسہ دالخیر کے قریب مفتی عثمان یار خان اور ان کے دو ساتھیوں کی نماز جنازہ کی ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں مولانا سمیع الحق سمیت سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے۔

    اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے، فوری استعفیٰ دے، وفاق ملک میں پھیلی آگ پر پانی ڈالنے میں سنجیدہ نہیں۔

    جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے رہنما مفتی عثمان یار خان کی گاڑی پر گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مفتی عثمان یار سمیت ان کے دو ساتھی موقعے پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
      
     

  • نوابشاہ ٹریفک حادثہ،12بچوں،2اساتذہ اور وین ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا

    نوابشاہ ٹریفک حادثہ،12بچوں،2اساتذہ اور وین ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا

    نوابشاہ میں وین اور ڈمپر کی ٹکر سے مرجھانے والی کلیوں کی دولت پور میں نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا ، گیارہ بچوں کے جنازے اٹھے تو ہزاروں افراد کے مجمع میں موجود ہرشخص کی آنکھیں نم تھیں ۔

    دولت پور میں  گیارہ کلیوں، دو اساتذہ اور ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جنازوں کی تیاریاں گزشتہ رات سے جاری تھیں، صبح ہوئی تو بلکتی ماؤں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو سفرِِ آخرت پر روانہ کر دیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے وین ڈرائیور دیگر افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

    جاں بحق بچوں کی نماز جنازہ دولت پور بائی پاس پر مولانا اکمل نے پڑھائی، جاں بحق ہونے والے دیگر بچوں کی نماز جنازہ قریبی دیہات میں ادا کر دی گئی،اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین امین، مقیم ، کریم آباد اور ماڑی کے قبرستان میں کی گئی۔

  • چوہدری اسلم شہید کی نمازجنازہ آج نمازعصر کے بعد ادا کی جائیگی

    چوہدری اسلم شہید کی نمازجنازہ آج نمازعصر کے بعد ادا کی جائیگی

    ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر پولیس ہیڈ کوارٹر حسن اسکوائر میں ادا کی جائے گی، چوہدری اسلم کی میت کو تھانوی مسجد میں غسل دینے کے بعد گھر پہنچا دیا گیا۔

    چودھری اسلم کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ 

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر شام ساڑھے چار بجے چوہدری اسلم کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور دو پولیس اہلکار فرحان اور کامران شہید ہوئے،

    دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقے لرز اٹھے، دھماکے سے ان کے قافلے میں شامل پولیس کی تین موبائلیں اور ان کی بلٹ پروف گاڑی تباہ ہوگئی، دھماکے کی جگہ پرپانچ فٹ گہرا گڑھا اور سڑک میں دراڑیں پڑ گئیں۔

    سڑک کو تقسیم کرنے والے کنکریٹ بلاک جڑ سے اکھڑ گئے اور چوہدری اسلم کی گاڑی پندرہ سے بیس میٹر دور جاگری، حملے میں زخمی بارہ اہلکار زیر علاج ہیں۔

    پوسٹ مارٹم کرنے والے پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادرکے مطابق چوہدری اسلم کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، حملے میں چوہدری اسلم کا سر،سینہ اور ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

  • اسلام آباد:موٹروے حادثہ، لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچا دی گئیں

    اسلام آباد:موٹروے حادثہ، لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچا دی گئیں

    اسلام آباد موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں آبائی گھر ملتان پہنچ گئیں، نماز جنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

    گزشتہ روز اسلام آباد موٹروے پر بس اور ٹرالر کے حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوئے تھے، جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ملتان کے علاقے دہلی گیٹ سے ہے۔

    جن میں طارق حسین انکی اہلیہ سمیرا طارق ، چھ سالہ بیٹا معیض اور تین سالہ ہانیہ شامل ہیں میتیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، طارق حسین اپنے اہل خانہ سے ملنے کے بعد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ واپس اسلام آباد جا رہے تھے۔

    وہ پچھلے آٹھ سال سے کہوٹہ ایٹمی پاور پلانٹ میں انجینر تھے، چاروں افراد کی نماز جنازہ صبح آٹھ بجے لاہا مارکیٹ میں ادا کی جائے گی۔