Tag: نماز عید

  • سرینگر میں‌ نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی، میر واعظ نظر بند

    سرینگر میں‌ نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی، میر واعظ نظر بند

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر نماز عید ادا نہیں کرنے دی، 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔

    انجمن اوقاف نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں اوقاف نے کہا کہ مسجد کے دروازے بند کر دیے گئے اور باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے، یہاں تک کہ آج صبح فجر کی نماز بھی جامع مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ عیدگاہ میں عید نماز ادا نہیں کرنے دی گئی اور جامع مسجد کو سیل کیا گیا۔

    انھوں نے لکھا کہ 7 برس سے مسلسل یہی ہو رہا ہے، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔

  • مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی

    مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کو نماز عید بھی ادا نہ کرنے دی

    ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی مودی کی سربراہی میں قائم فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کمشیر میں مسلمانوں کو نماز عید ادا نہ کرنے دی۔

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور مودی کی سربراہی میں بی جے پی کی فاشسٹ حکومت نے عید الفطر کی نماز پر پابندی لگا کر مظلوم کشمیریوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روک دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں نماز عید مرکزی عیدگاہ میں ادا کرنے نہیں دی گئی۔ سری نگر کی جامع مسجد میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔

    نمازع ید کی امامت سے روکنے کے لیے میر واعظ عمرفاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

    میر واعظ عمر فاروق نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ مسلمانوں پر پابندیاں اور مذہبی مقامات سے روکنے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی کئی ریاستوں میں بھی سڑکوں اور چھتوں پر نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/india-threats-offering-eid-prayers-on-the-street/

  • بھارت: نماز عید سڑک پر ادا کرنے والوں کو دھمکی

    بھارت: نماز عید سڑک پر ادا کرنے والوں کو دھمکی

    بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کیلیے نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دی گئی ہے۔

    بھارت میں مودی کی سربراہی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو انتہا پسندی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس کا واضح نشانہ بن رہے ہیں۔

    مسلمانوں کے لیے جہاں بھارتی سر زمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے وہاں اب نماز عید کی ادائیگی بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔ ریاست اتر پردیش میں عیدالفطر کی نماز سڑک پر ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    میرٹھ پولیس نے دھمکی دی ہے کہ سڑک پر نماز عید ادا کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب ریاست ہریانہ میں عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

    لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے میرٹھ پولیس کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہندوؤں کی کاوڑ یاترا ہوتی ہے تو پھول برساتی ہے، لیکن اگرمسلمان سڑک پرعید کی نماز پڑھیں تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے سنبھل میں عید اور جمعۃ الوداع کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-case-was-registered-against-1700-muslims-who-offered-eid-prayers/

  • سعودی عرب میں نماز عید کا اعلان

    سعودی عرب میں نماز عید کا اعلان

    سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے وقت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سعودی وزارت اسلامی امور نے مملکت کے تمام ریجنز کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے وقت کا اعلان کرتے ہوئے ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد نماز عید ادا کرنے کی ہدایت ہے۔

    عید کی نماز عید گاہوں میں ادا کی جائے گی جبکہ بارش کی صورت میں مقرر کردہ مساجد میں نماز عید ہوگی۔

    سبق ویب کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے وزارت کی برانچز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

    سرکلر میں میٹنٹینس کمپنیوں کو عید الفطر کی نماز کے لیے تمام انتظامات اور ضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/eid-may-be-same-day-in-pakistan-saudia-and-other-islamic-countries/

  • 30مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کہاں کیا گیا؟ نماز کتنے بجے ہوگی؟

    30مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کہاں کیا گیا؟ نماز کتنے بجے ہوگی؟

    آسٹریا میں عیدالفطر 30 مارچ کو منائی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا اور مرکزی اسلامک سینٹر ویانا نے اعلان کردیا۔

    دنیا بھر میں مسلمان عید کی آمد کے منتظر ہیں، وہیں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اور دیگر شہروں میں عید منانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے، منتظمین نے مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کے شیڈول کا اجرا بھی کردیا ہے۔

    دارلحکومت ویانا کے مرکزی اسلامک سینٹر میں 2 نمازیں ہونگی، مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں عیدالفطر کی دو نمازوں میں سے پہلی عربی زبان میں خطبے کے ساتھ 06:30 بجے ادا کی جائے گی۔

    سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر میں دوسری نماز 08:00 بجے ہوگی جس کے لیے خطبہ جرمن زبان میں دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ منہاج القرآن سینٹر ویانا میں تین نمازیں ہونگی، پہلی نماز 08:00 بجے ادا ہوگی، دوسری نماز 09:00 بجے جبکہ تیسری نماز 10 بجے ادا کی جائےگی۔

    دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ عیدالفطر کی ایک نماز 08:30 بجے ہوگی، ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں بھی ایک نماز 08:00 بجے ادا کی جائے گی۔

    ادارۃ المصطفیٰ سینٹر ویانا میں دو نمازوں کا اہتمام کیا جائے گا، پہلی نماز 07:30 بجے جبکہ دوسری 09:00 بجے ادا کی جائے گی، علاوہ ازیں مسجد ابراہیم ویانا میں پہلی 07:30 بجے اور دوسری نماز 08:30 بجے ہوگی۔

    عیدالفطر کے سلسلے میں نور اسلامک سینٹر ویانا دو نمازیں ادا ہونگی، پہلی نماز 08:00 بجے، دوسری نماز 09:00 بجےہوگی۔

    پاک کمیونٹی لینز سینٹر میں09:00 بجے ایک ہی نماز ادا کی جائے گی، فقہ جعفریہ علی ایرانی مسجد ویانا میں بھی ایک ہی نماز 08:00 ہوگی، مسجد المدینہ ویانا میں 2 نمازیں ہونگی، پہلی نماز 07:30 بجے جبکہ دوسری نماز کا وقت 09:30 بجے ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/oman-announces-eid-al-fitr-holidays-2025/

  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، جس میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔

    دوسری جانب مزدلفہ سے حجاج منی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام قربانی کے بعد طواف زیارت اور سعی کرینگے۔

    اس کے علاوہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔

  • مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا روح پرور اجتماع، غزہ کی شہید مساجد میں امن کے لیے دعائیں

    مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا روح پرور اجتماع، غزہ کی شہید مساجد میں امن کے لیے دعائیں

    دنیا بھر کے مسلمان آج مذہبی عقیدت کے ساتھ عید الفطر منا رہے ہیں، مساجد میں نماز عید کے لیے خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، مسجد اقصیٰ میں بھی نماز عید کا ایک روح پرور اجتماع ہوا، جب کہ غزہ کی شہید مساجد میں آنسوؤں کے ساتھ امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

    چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت غزہ والوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے، محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی درندوں نے وحشیانہ بمباریوں میں سیکڑوں مساجد شہید کر دیے ہیں، تاہم ان شہید مساجد میں بھی غزہ والوں نے عید کی نماز ادا کی اور امن کے لیے دعائیں مانگیں، رفح کے پناہ گزیں کیمپوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔

    مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بیت المقدس کی بابرکت مسجد میں صبح سویرے شہری جوق در جوق نماز عید کے لیے امنڈ آئے، یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے الاقصیٰ سے زبردستی نکالے گئے متعدد شہریوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز عید ادا کی۔

    الجزیرہ کے مطابق پولیس نے جوانوں کی آئی ڈیز چیک کیں، صرف 60 سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو آنے کی اجازت دی گئی، مقبوضہ مغربی کنارے سے بہت کم لوگوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی، لیکن پھر بھی ہزاروں لوگ پہنچے۔

    ایران کے دارالحکومت تہران میں عید کا بڑا اجتماع ہوا، برطانیہ اور امریکا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، برطانوی وزیر اعظم نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی، بھارت اور بنگلادیش میں عید کل منائی جائے گی، جب کہ ترکیہ، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے۔

    مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات، ریاض میں بارش کے دوران نماز عید

  • مودی حکومت نے سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی

    مودی حکومت نے سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی

    سری نگر: مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر، عید گاہ میں نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے تاہم نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نافذ پابندیوں اور قابض فورسز کے محاصروں اور چھاپوں کی وجہ سے اس خوشیوں بھرے دن کی رونقیں ماند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی ہندوتوا حکومت نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ اور جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد کی عیدگاہ میں لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

    قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو مقفل کر دیا اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو روکنے کے لیے نوہٹہ اور شہر کے کئی دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکار تعینات کیے۔

    حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مسلسل چوتھے سال تاریخی جامع مسجد میں آج نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ وادی کے مختلف علاقوں میں عید کے روز بھی جگہ جگہ سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، کشمیریوں کو جگہ جگہ روک کر تنگ کیا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ نے ٹویٹر، فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تما م سائٹوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے اور وہ ان کی کڑی نگرانی کر رہی ہے، اگر کوئی مقبوضہ علاقے کی زمینی صورت حال اور بھارتی جبر وستم کے حوالے سے کوئی پوسٹ اپ لوڈ کرتا ہے تو اسے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے اپنے بیان میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد، عیدگاہ اور دیگر مقامات پر لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دینی امور میں صریح مداخلت قرار دیا۔

  • کابل: راکٹ دھماکوں کے باوجود نماز عید جاری رہی، صدر اشرف غنی بھی موجود (ویڈیو بچے نہ دیکھیں)

    کابل: راکٹ دھماکوں کے باوجود نماز عید جاری رہی، صدر اشرف غنی بھی موجود (ویڈیو بچے نہ دیکھیں)

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع صدارتی محل کے قریب نماز عید الاضحیٰ کے دوران راکٹ فائر کیے گئے، تاہم دھماکوں کی زبردست آوازوں کے باوجود عید کی نماز جاری رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں نمازِ عید کے دوران صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے، منگل کی صبح ہونے والے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

    افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزئی نے کہا کہ راکٹ محل کے باہر گرین زون میں تین مختلف مقامات پر گرے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    افغان ٹی وی چینلز کی فوٹیج کے مطابق یہ راکٹ حملہ اس وقت ہوا جب صدر اشرف غنی دیگر اہم حکومتی شخصیات کے ساتھ محل کے ایک سبزہ زار میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کر رہے تھے۔

    راکٹ گرنے کے بعد دھماکوں کی آواز سنائی دی لیکن نماز جاری رہی، اس کے بعد صدر اشرف غنی نے خطاب بھی کیا جو مقامی میڈیا پر نشر کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ افغانستان کے صدارتی محل کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، صدارتی محل پر آخری راکٹ حملہ گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔ گزشتہ برسوں کی برعکس اس سال عیدالاضحیٰ پر طالبان کی جانب سے سیز فائز کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

    افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد مختلف صوبوں میں طالبان اور حکومتی فورسز میں جھڑپوں کی وجہ سے غیر یقینی کی فضا قائم ہے۔

  • ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عیدالفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے،جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں مانگی گئیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں سعودی سفیر سمیت دیگر سفرا نے نماز عید ادا کی۔نماز سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نمازگورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی۔اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سی پی ایل سی نے بھی نماز عید ادا کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے عید نہایت سادگی سے منائیں،ضرورت مندوں کو اس عید پر یاد رکھیں۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان سے کرونا جیسی وبا کاجلدخاتمہ کرے،کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

    مختلف زبانوں میں عید الفطر کا کیا نام ہے؟

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدکی نماز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادا کی۔

    عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

    وفاقی وزیر ریلوے نے نماز عید سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی۔شیخ رشید نے اپنی والدہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔