Tag: نمبرز

  • کیا آپ اس تصویر میں چھپے نمبرز ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے نمبرز ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی شے ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    تصویر میں آپ کو جامنی رنگ کا ایک وال پیپر نظر آرہا ہے، لیکن اس پر کچھ ہندسے لکھے ہیں، آپ نے انہی ہندسوں کو ڈی کوڈ کرنا ہے۔

    کیا آپ نے وہ ہندسے ڈھونڈ لیے؟ آپ کی آسانی کے لیے بتاتے چلیں کہ اس پر لکھے گئے ہندسوں کی تعداد 3 ہے۔

    صحیح جواب ہے۔

  • مختلف نمبرز کے لیے الگ الگ سمز کی ضرورت ختم ہوجائے گی

    مختلف نمبرز کے لیے الگ الگ سمز کی ضرورت ختم ہوجائے گی

    حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں ایک سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر دیا جاسکتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے نئے ورژن یعنی اینڈرائڈ 13 پر ایسے فیچر کو متعارف کروانے پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلائے جا سکیں گے۔

    گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے بعد موبائل یوزرز ایک ہی موبائل سم سے مختلف نیٹ ورکز استعمال کرسکیں گے۔

    عام طور پر اینڈرائڈ صارفین دو یا دو سے زائد نیٹ ورکز استعمال کرنے کے لیے ہمیشہ ایک سے زائد سم کارڈز کے بیچ پھنسے رہتے تھے لیکن صارفین کے اس اہم مسئلے کا حل اینڈرائڈ کے نئے ورژن میں حل ہوجائے گا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی اے ڈویلپرز کی سابق چیف ایڈیٹر مشال رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی معلومات اینڈرائڈ اوپن سوورس پراجیکٹ (اے او ایس پی) اور اینڈرائڈ ڈویلپرز ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے، جس سے اب صارفین ایک ہی سم پر متعدد نمبرز کی سروس بھی چلا سکیں گے۔

    مشال رحمٰن کے مطابق اس نئے فیچر کے متعارف ہونے سے نہ صرف صارفین کو مختلف نیٹ ورکس پر منتقل ہونے میں آسانی ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ہارڈویئرز بنانے والی کمپنیوں کا بھی پیسہ بچے گا کیوں کہ انہیں اپنے موبائلز میں دو سم کے لیے الگ الگ جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لہٰذا موبائل کمپنیز اس سے بچنے والی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کے سائز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

    گوگل نے فی الحال اس نئے فیچر کو متعارف کروانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے دیے گئے منصوبے کے مطابق یہ فیچر اکتوبر 2022 تک صارفین کی دسترس میں آجائے گا۔

    ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو ایک ہی سم پر بیک وقت دو مختلف نیٹ ورکس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اس سے زیادہ نیٹ ورکس کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔

  • خواب میں نظر آنے والے نمبرز نے نوجوان کو کروڑپتی بنا دیا

    خواب میں نظر آنے والے نمبرز نے نوجوان کو کروڑپتی بنا دیا

    ورجینیا : خواب میں دکھائی دینے والے نمبرز نے نوجوان کو کروڑپتی بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا ،جب خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا، ورجینیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکٹر ایملے پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

    کمپیوٹر پروگرامر وکٹر کو خواب میں کچھ عجیب نمبرز دیکھے، وکٹر نے ان نمبرز کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا، وکٹر کے گمان میں نہیں تھا کہ اسکے ہرلاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آئے گا۔

    وکٹر نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چارکروڑ بنتی ہے۔

    ایملے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایسا خواب کبھی نہیں آیا اور سوچ رہا ہوں کہ انعامی رقم کیسے خرچ کروں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔