Tag: نمبر پلیٹس

  • موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

    موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

    کراچی : سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبرپلیٹس کی تبدیلی کامعاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا ، سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ اورڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کےنمبرپلیٹس کی تبدیلی کےفیصلے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں، اب حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹس مفت فراہمی کرنی چاہئیں، نئی نمبر پلیٹس کی غیر موجودگی پر جرمانے اور ضبطگی کا کوئی جواز نہیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ موٹروہیکل اور ٹریفک پولیس نے نئی نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کاروبارشروع کردیا اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کیا جارہا ہے۔

    سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے نئی نمبر پلیٹس مہینوں بعد جاری کررہے ہیں جبکہ سڑک کنارے بیٹھے لوگ جعلی نمبر پلیٹس بنا رہے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہریوں کونئی نمبرپلیٹس مفت جاری کرنےکاحکم دیا جائے اور شہریوں پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی بند کی جائے۔

  • اجرک والی نئی نمبر پلیٹ آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    اجرک والی نئی نمبر پلیٹ آن لائن کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    کراچی : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے سرکاری طور پر اجرک کی تھیم والی نمبر پلیٹس متعارف کرائی ہے، جو اب صوبے میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔

    یہ پلیٹیں سندھ کے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    اہلیت اور درخواست کا عمل

    جن گاڑیوں کے مالکان نے اپنا ٹیکس ادا کر دیا ہے اور ان کی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

    اجرک کی نئی پلیٹیں حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں

    آپشن 1: اپنے قریبی ایکسائز آفس میں جائیں۔

    آپشن 2: سرکاری پورٹل excise.gos.pk یا موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دیں۔

    آن لائن درخواست دینے کے لیے: "فوری آن لائن ادائیگی ٹیکسز” پر کلک کریں۔

    2. اپنا موبائل نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں۔

    3. ایک نئی ونڈو نمودار ہوگی، جس سے آپ متبادل نمبر پلیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی جمع کرنے کی سہولت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

    فیس کیا ہے؟

    فور وہیلر کے لئے فیس تقریبا روپے 2,450 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے تقریبا روپے 1,850 روپے ہے۔

    ادائیگی آن لائن بینکنگ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، یا بینکوں میں چالان جمع کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    آپ ویب سائٹ پر "اپنی نمبر پلیٹ چیک کریں” سیکشن کے تحت اپنی درخواست کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

  • گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کراچی: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایکسائز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی، کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کی ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔

    ایکسائز حکام کے مطابق 3 اپریل2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پرکالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہونگی، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات اور یکساں شناخت کیلئے کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

    جس سے شہریوں کو اپنے گھروں میں آرام سے گاڑیوں کی پرُکشش نمبر پلیٹوں کی بولی لگانے کے قابل بنایا گیا ہے۔

    اس اقدام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر 2024 تک کھلا رہے گا۔

    ای-آکشن سسٹم کے ذریعے موٹر سائیکل اور موٹر کار نمبر پلیٹس دونوں کی نیلامی کی جائے گی جس میں کامیاب بولی لگانے والے نیلامی کے نتائج اور تفصیلات براہ راست ای-آکشن ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

    اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ’ای آکشن ایپ کے ذریعے شہری اب آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں اور بولی کے عمل میں آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں تاکہ اپنی پسند کی گاڑیوں کے نمبرز کو محفوظ کر سکیں۔

  • گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم اعلان

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعہ گاڑیوں کے نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی، نیلامی بدھ تک جاری رہے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار سے ابشر کے ذریعہ گاڑیوں کے نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ نیلامی اتوار سے بدھ 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    حکام کے مطابق نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیر ملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں۔

    حکام نے مزید کہا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے۔

  • 15 ہزار سرکاری گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف

    15 ہزار سرکاری گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی: مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی 15 ہزار گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ ایکسائز سندھ کے پاس 80 ہزار نجی و سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 15 ہزار سرکاری گاڑیاں اصلی نمبر پلیٹس کے بغیر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کی اوریجنل نمبر پلیٹس سندھ کے محکموں نے وصول نہیں کی۔

    محکمہ ایکسائز نے بھی گاڑیوں کی اصل نمبر پلیٹس وصول نہ کیے جانے کی تصدیق کردی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی محکموں اور سندھ پولیس کی گاڑیاں 4 سال میں رجسٹرڈ ہوئیں، سندھ پولیس کے زیر استعمال 8 ہزار گاڑیوں میں اوریجنل نمبر پلیٹس نہیں۔ سندھ پولیس کی موبائلز اور دیگر گاڑیاں مختلف شہروں میں زیر استعمال ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی محکموں کی رجسٹرڈ 7 ہزار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس وصول نہیں کی گئیں، بغیر اوریجنل نمبر پلیٹس کے گاڑیاں استعمال کرنے والوں میں سینئر افسران شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایکسائز سندھ کے پاس 80 ہزار نجی و سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس موجود ہیں۔

    سرکاری گاڑیاں فینسی و ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹس پر چلائی جارہی ہیں۔ اوریجنل نمبر پلیٹس وصول نہ کرنے والوں میں محکمہ تعلیم، محکمہ ثقافت، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، ریلوے اور ایوی ایشن ڈویژن کے محکمے شامل ہیں۔