Tag: نمرتا قتل کیس

  • نمرتاکیس؛ گرفتار ملزم نے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرلی

    نمرتاکیس؛ گرفتار ملزم نے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرلی

    لاڑکانہ: آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا قتل کیس میں گرفتار ملزم مہران ابڑو نے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آصفہ ڈینٹل کالج نےبی ڈی ایس فائنل ایئرکےنتائج کااعلان کردیا ہے جس میں نمرتاکیس میں گرفتارمہران ابڑونےدوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

    پولیس کی زیرحراست مہران ابڑونے653نمبرحاصل کئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر نمرتا قتل کیس، 2 کلاس فیلو گرفتار

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا ۔

    پولیس نے موبائل ڈی کوڈ کرنے کے بعد نمرتا کے ساتھی طالب علموں کو 17 ستمبر کو حراست میں لیا تھا۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے موبائل فون سے کچھ میسجز ڈیلیٹ بھی ہوئے۔

  • ڈاکٹر نمرتا قتل کیس، 2 کلاس فیلو گرفتار

    ڈاکٹر نمرتا قتل کیس، 2 کلاس فیلو گرفتار

    گھوٹکی: ڈاکٹر نمرتا قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے 2 کلاس فیلو ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نمرتا قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے دو کلاس فیلو ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کلاس فیلو نمرتا کے بہت قریبی دوست ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں، امید ہے ایک دو روز میں کچھ حقائق سامنے آئیں گے، نمرتا کے موبائل فون سے بھی کچھ میسجز ڈیلیٹ ہیں۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ آفس بھیج دئیے ہیں، نمرتا کے ورثا ایف آئی آر درج کرانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاڑکانہ: میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ کی لاش برآمد

    واضح رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کر دیا تھا. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.

    ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.

    ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.