Tag: نمرتا کیس

  • نمرتا کیس، محکمہ داخلہ سندھ نے جوڈیشل انکوائری میں ایک ماہ کی توسیع کردی

    نمرتا کیس، محکمہ داخلہ سندھ نے جوڈیشل انکوائری میں ایک ماہ کی توسیع کردی

    لاڑکانہ: محکمہ داخلہ سندھ نے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے نمرتا کماری کیس کی جوڈیشل انکوائری میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، جوڈیشل انکوائری میں توسیع سیشن جج لاڑکانہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول نہ ہونے پر جج نے انکوائری میں توسیع کی درخواست کی، واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل نمرتا کماری کیس میں ڈاکٹر امرتا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش ہوئی تھیں، سیشن جج نے نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش کی تھی، سیشن جج کا کہنا تھا کہ آپ نے کس کے زیر اثر یہ رپورٹ مرتب کی اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: نمرتا کیس، سیشن جج کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش

    سیشن جج نے ڈاکٹر امرتا سے سوال کیا تھا کہ پرو ویزنل اور حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح فرق کیوں ہے، پولیس نے آپ سے موت کی وجہ پوچھی تھی، گلہ دبانے، جنسی عمل کی تصدیق کن اختیارات کی بنیاد پر کی گئی۔

    ڈاکٹر امرتا نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جونیئر ہوں، پوسٹ مارٹم نہیں کرنا چاہتی تھی، مجھے جب کیس سونپا گیا تو اس ہی دن ایم ایل او تعینات ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نمرتا کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نمرتا کی موت گلا دبنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نمرتا کماری کے جسم، کپڑوں سے ایک مرد کا ڈی این اے ملنا ثابت ہوگیا ہے۔

  • نمرتا کیس، سیشن جج کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش

    نمرتا کیس، سیشن جج کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش

    لاڑکانہ: نمرتا کماری کیس میں سیشن جج نے حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کرنے پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نمرتا کماری کیس میں ڈاکٹر امرتا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو پیش ہوئیں، سیشن جج نے نمرتا کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ڈاکٹر امرتا کی سرزنش کی، سیشن جج کا کہنا تھا کہ آپ نے کس کے زیر اثر یہ رپورٹ مرتب کی اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    سیشن جج نے ڈاکٹر امرتا سے سوال کیا کہ پرو ویزنل اور حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح فرق کیوں ہے، پولیس نے آپ سے موت کی وجہ پوچھی تھی، گلہ دبانے، جنسی عمل کی تصدیق کن اختیارات کی بنیاد پر کی گئی۔

    ڈاکٹر امرتا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جونیئر ہوں، پوسٹ مارٹم نہیں کرنا چاہتی تھی، مجھے جب کیس سونپا گیا تو اس ہی دن ایم ایل او تعینات ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: آصفہ ڈینٹل کالج ہاسٹل میں مردہ پائی گئی نمرتا کی میڈیکل رپورٹ جاری

    سیشن جج نے سوال کیا کہ آپ نے یہ اعتراضات تحریری طور پر کیوں نہیں دئیے، جج کا کہنا تھا کہ آپ نے کس کس کے کہنے پر یہ رپورٹ مرتب کی اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز بابو اقبال کے مطابق ڈاکٹر امرتا کو باقاعدہ شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل نمرتا کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نمرتا کی موت گلا دبنے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نمرتا کماری کے جسم، کپڑوں سے ایک مرد کا ڈی این اے ملنا ثابت ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا۔

  • چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا کیس کی  جوڈیشل انکوائری کی اجازت دے دی

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری کی اجازت دے دی

    لاڑکانہ : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ، سیشن جج لاڑکانہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر اجازت طلب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا کیس کی جوڈیشل انکوائری کی اجازت دے دی جبکہ سیشن جج نے پولیس افسران کو طلب کرکے تحقیقات پر بریفنگ لی، ڈی آئی جی لاڑکانہ اورایس ایس پی نے تحقیقات پر بریفنگ دی۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کی رپورٹ سیشن جج کوپیش کی، 27 ستمبرتک تحقیقات میں جو چیزیں سامنےآئینگی آگاہ کرتے رہیں گے ، سیشن جج کوجائےوقوع کامعائنہ بھی کرائیں گے۔

    ،ڈی آئی جی لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات کاآغاز27 ستمبرسےہوگا، عدالتی تحقیقات مکمل ہونےتک مقدمہ درج نہیں کریں ، موت کی وجہ جاننے پر تحقیقات ہوگی اور انتظامیہ کے کردار کو بھی دیکھا جائے گا۔

    یاد رہے سیشن جج لاڑکانہ نے سندھ حکومت کی درخواست پراجازت طلب کی تھی اور سندھ حکومت نے ڈاکٹر نمرتاکیس کی جوڈیشل انکوئری کیلئے سیشن جج کو خط لکھا تھا۔

    مزید پڑھیں :  نمرتا کے ورثا کی پولیس افسران سے ملاقات، مقدمہ درج کرانے سے انکار

    گذشتہ روز میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی لاش کی کیمیائی رپورٹ سامنے آ ئی تھی ، جس میں لاش سے حاصل نمونوں میں زہریلی دوا کے شواہد نہیں ملے، نمرتا کی ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ چند روز میں آئے گی۔

    س ایس پی مسعود بنگش نے میڈیا کو بتایا تھا کہ نمرتا معاملے کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اگر یہ قتل ہے تو کن عوامل کی وجہ سے ہوا، کس نے کیا اور کیسے کیا، اگر کوئی اور معاملہ ہے تو اس کے محرکات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ 2  سے 3 دن میں موبائل، لیپ ٹاپ فرانزک رپورٹ آ جائے گی، دوپٹے کو فرانزک کے لیے نیشنل لیبارٹری بھیجا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، جیو فرانزک رپورٹ مکمل کر لی گئی، ہاسٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا ۔

  • نمرتا کے ورثا کی پولیس افسران سے ملاقات، مقدمہ درج کرانے سے انکار

    نمرتا کے ورثا کی پولیس افسران سے ملاقات، مقدمہ درج کرانے سے انکار

    لاڑکانہ: میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی لاش کی کیمیائی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، لاش سے حاصل نمونوں میں زہریلی دوا کے شواہد نہیں ملے، نمرتا کی ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ چند روز میں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نمرتا کے ورثا نے آج ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے ملاقات کی، انھوں نے اندراج مقدمہ سے انکار کر دیا، ڈی آئی جی نے ورثا کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرانے کی تصدیق کر دی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ نمرتا کی روم میٹس، سائیڈ روم میٹ کے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیے گئے، روم میٹس شمونا اور گیتا، نمرتا کے گلے سے دوپٹہ کھولنے والی سخی اپنے پہلے بیان پر قائم ہیں۔

    شمونا اور گیتا نے پولیس کو بیان دیا کہ دروازہ بند ہونے پر چوکیدار کی مدد سے تڑوایا، سخی نے کہا میں نے گلے سے بندھا ٹائٹ دوپٹہ کھولا اور اسپتال لے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی لاش، 2 سہیلیوں کے بیانات سامنے آگئے

    ادھر ایس ایس پی مسعود بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ نمرتا معاملے کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اگر یہ قتل ہے تو کن عوامل کی وجہ سے ہوا، کس نے کیا اور کیسے کیا، اگر کوئی اور معاملہ ہے تو اس کے محرکات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    ایس ایس پی نے کہا 2 سے 3 دن میں موبائل، لیپ ٹاپ فرانزک رپورٹ آ جائے گی، دوپٹے کو فرانزک کے لیے نیشنل لیبارٹری بھیجا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے، جیو فرانزک رپورٹ مکمل کر لی گئی، ہاسٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

    انھوں نے کہا ورثا کی کیس میں دل چسپی نہیں اس کے باوجود تفتیش جاری ہے، نمرتا کیس میں 100 فی صد سے بھی زائد میرٹ ہوگا، جس کردار نے اس میں کوئی زیادتی کی ہوگی بچ نہیں پائے گا۔