Tag: نمیبیا

  • فریزر میں دم گھٹنے سے 4 معصوم بچے جاں بحق

    فریزر میں دم گھٹنے سے 4 معصوم بچے جاں بحق

    نمیبیا میں کھیل کے دوران 4 کمسن بچے فریزر میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمیبیا کے کاتیما ملیلو قصبے میں ایک گھر کے باہر موجود غیر استعمال شدہ فریزر میں دم گھٹنے سے 3 سے 6 سال کی عمر کے درمیان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر فریزر میں پھنس گئے تھے جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، تاہم مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 2 بچے فریزر کے اندر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی 2 کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکے۔

    فریزر سے ملنے والا ’’کٹا ہوا انسانی سر‘‘ کس کا ہے؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ فریزر کے باہر صرف ایک ہینڈل تھا، بچے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے فریزر میں پھنسے رہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غیر استعمال شدہ فریزر گھر کے باہر کیوں رکھا گیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا، اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    برج ٹاؤن میں گروپ بی کی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

    اسکاٹ لینڈ نے ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مائیکل لیسک کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن47 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، مائیکل لیسک نے 35، مائیکل جونز نے 26 اور برینڈن میک مولن 19 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    قبل ازیں نمیبیا نے اپنے اننگ کا آغاز اچھا نہیں کیا، اوپنر جے پی کوٹزے بغیر کسی رنز کے آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ایراسمس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔

    اب ہمارے لیے ورلڈ کپ کا سفر بہت مشکل ہوگیا، بابر اعظم

    ڈیوڈ ویسے 14 اور جین فریلنک 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔وکٹ کیپر زین گرین نے 28، نیکولاس ڈیون 20 رنز بنائے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

    جیلونگ: انتظارکی گھڑیاں ختم ہو گئیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آسٹریلیا میں میلہ سج گیا، اور آج سے کوالیفائر راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

    نمیبیا کے 164 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنک ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    نمیبیا کی جانب سے برنارڈ، بین شیکونگو، جان فرائلنگ اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو شکار کیے، فرائلنگ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    جان فرائلنگ نے 4 اوور میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اور ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 44 رنز کی میچ وننگ اننگز بھی کھیلی۔

    آج دوسرے مقابلے میں نیدرلینڈز اور یو اے ای مدمقابل ہیں۔

  • پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    پاکستانی کھلاڑی نمیبین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

    گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، تاہم نمیبیا کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی جس پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم نمیبین کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فتح کی خوشی منانے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا رخ کیا۔

    پوری ٹیم نمیبین ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچی اور دل شکستہ بیٹھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی ہمت بندھائی۔

    نمیبیا کی کرکٹ ٹیم نے اب تک گروپ کی دیگر ٹیموں بشمول بھارت کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں سراہا اور مبارک باد دی۔

    اس دوران محمد حفیظ نمیبیا کے کھلاڑی کو خاص ٹپس بھی دیتے نظر آئے جبکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنائی۔

    پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو نمیبیا کرکٹ بورڈ نے بھی سراہا اور اسے حقیقی اسپورٹس مین شپ قرار دیا۔ نمیبیا کی جانب سے کہا گیا کہ ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کے مدمقابل آنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے، ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

    گزشتہ روز کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ نمیبیا ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔