Tag: نندی پور

  • نندی پور ریفرنس، خواجہ آصف راجہ پرویز اشرف کے خلاف گواہی دینے کو تیار

    نندی پور ریفرنس، خواجہ آصف راجہ پرویز اشرف کے خلاف گواہی دینے کو تیار

    اسلام آباد: نندی پور ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف انجینئر نوید قمر اور خواجہ آصف گواہی دینے پر رضامند ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نندی پور ریفرنس کے حوالے سے نیب نے 35 اہم گواہوں کی فہرست جاری کردی جس میں دو سابق وزرا بھی راجہ پرویز اشرف کے خلاف گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

    انجینئر نوید قمر اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نندی پور کرپشن میں نیب کے گواہ بن گئے جبکہ وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کےافسران نے بھی بیان دینے کی حامی بھر لی۔

    نیب کے 3 تفتیشی افسران کو ریفرنس میں بطور گواہ شامل کیا گیا، قومی احتساب بیورو نے استغاثہ کے گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرادی، احتساب عدالت نے پہلے گواہ وزارتِ توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم کو بیان دینے کے لیے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں: نندی پور کیس: راجہ پرویزاشرف اوربابراعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

    یاد رہے کہ ایک روز قبل احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

    احتساب عدالت میں بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی تھی۔

    دورانِ سماعت جج ارشد ملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، سابق وزیراعظم، بابر اعوان سمیت تمام ملزمان سے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس میں ملزمان کا ٹرائل جلد مکمل کرنے اور گواہوں کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    نندی پور ریفرنس میں نامزد ملزمان

    نندی پور پاور پراجیکٹ میں بابراعوان، سابق وزیراعظم پرویز اشرف، سابق سیکٹری قانون مسود چشتی ، ریاض کیانی، ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ وزارت قانون شمائلہ محمود شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں وزرا کی ملی بھگت سے منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہوئی تھی جس کے باعث قومی خزانے کو 27 ارب  روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

  • نندی پور منصوبہ 24 اکتوبر سے کام کر رہا ہے، خواجہ آصف

    نندی پور منصوبہ 24 اکتوبر سے کام کر رہا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ پر تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں،رپورٹ جلد عوام سے شیئر کی جائے گی۔

    وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں تحقیقاتی رپورٹ میں ان کی بات کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ کے مندرجات بتاتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے، لیکن کچھ اعتراضا ت ہیں جس کو جلد دور کردیں گے ۔

    وفاقی وزیر بجلی و پانی کا کہنا تھاکہ منصوبے کی کل لاگت اٹھاون ارب روپے ہے اور منصوبہ چوبیس اکتوبر سے کام کر رہاہے، انہیں نہیں معلوم کہ منصوبے پر اٹھاسی ارب روپے کی لاگت کی بات کہاں سے آئی،تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق پراجیکٹ اکیاون ارب کی لاگت کے اندر ہے۔

  • نندی پور منصوبے میں تاخیر کی زمہ د اری قبول کرتا ہوں ، خواجہ آصف

    نندی پور منصوبے میں تاخیر کی زمہ د اری قبول کرتا ہوں ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نندی پور بجلی گھر منصوبے میں تاخیر کی ذمہد اری قبول کر لی۔

     اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ تاخیر کے باعث نندی پور بجلی گھر منصوبے کی لاگت اٹھاون ارب روپے تک پہنچ گئی۔جس میں سے انچاس ارب روپے خر چ کئے جا چکے ہیں۔

     خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے توانائی کے سابق وزیر بابر اعوان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ بابراعوان کےخلاف انکا ون سکس ون کابیان ریکارڈ کرایا جا چکا ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا نندی پور بجلی گھر منصوبہ آڈیٹرجنرل ،ناصراسلم زاہداورنجی کمپنی سے کرایا جائےگا۔