Tag: نندی پور پاور پروجیکٹ

  • نندی پور پاور پروجیکٹ، بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    نندی پور پاور پروجیکٹ، بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے نندی پورریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ بابر اعوان کے پاس بطور وزیرقانون نندی پور پروجیکٹ کی صرف ایک ہی فائل بھی گئی جس کو انہوں نے ایک روز روکا اور پھر نوٹ لکھ کر اُسے واپس کردیا۔

    عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایک دن فائل پاس رکھنے پر بابر اعوان کو منصوبےکاذمہ دار قرار نہیں دیاجاسکتا، اسی طرح راجہ پرویزاشرف بطور وزیرپانی وبجلی منصوبےکےانچارج تھے۔

    فیصلے کے مطابق وزارت قانون اور پانی وبجلی میں اختلاف پر وزیر اعظم کوآگاہ نہ کیاگیا،شہادتوں کی بنیاد پربابراعوان اور ریاض کیانی کوبری کیاجاتاہے جبکہ راجہ پرویزاشرف،شمائلہ محمود،ریاض کی قسمت کافیصلہ بعدمیں ہوگا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نندی پور ریفرنس میں نامزد ملزمان عدالت کو بریت کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نندی پور ریفرنس میں بری بابر اعوان کو دوبارہ مشیر پارلیمانی امور بنائے جانے کاامکان

    یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیرسےمتعلق ریفرنس میں بابراعوان کو 25 جون کو بری کردیاتھا جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کردیں تھیں۔

    خیال رہے نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیرہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔

    نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیرقانون بابراعوان، سابق سیکریٹری قانون اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی تھیں۔

  • نندی پور پروجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے خلاف درخواست

    نندی پور پروجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے خلاف درخواست

    لاہور: نندی پور پاور پروجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے درخواست پر وکلا کو مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نندی پور منصوبے کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کے خلاف لاہور کے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں اس وقت توانائی کا بدترین بحران ہے جس نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مگر حکمران اسے سنجیدہ نہیں لے رہے۔

    دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ نندی پور جیسے اہم پاور پلانٹ کا پروجیکٹ بلیک لسٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا ہے جس کی وجہ سے منصوبہ فلاپ ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق حکمران خاندان نے اس منصوبے میں اربوں روپے کمیشن کے طور پر حاصل کیے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نندی پور پر بار بار غلط بیانی سے کام لیتے رہے لہذا وہ آرٹیکل 63 – 62 کے تحت اپنے عہدے کے اہل نہیں رہے لہٰذا عدالت نندی پور پراجیکٹ پر غلط بیانی پر کارروائی کا حکم دے۔

    مزید پڑھیں: نندی پور پاور پلانٹ کئی ماہ سے بند، نیپرا کا نوٹس

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بلیک لسٹ چینی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر کے نئے سرے سے شفاف بولی کے ذریعے ٹھیکہ دینے کا حکم دیا جائے۔