Tag: ننکانہ صاحب

  • لاہور : ذاتی رنجش پر جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

    لاہور : ذاتی رنجش پر جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا

    لاہور کے علاقے ننکانہ صاحب میں گزشتہ ہفتے ذاتی رنجش پر نوجوان کو جلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نوجوان کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ محسن نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول محسن 7 روز سے ننکانہ صاحب اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھا، محسن کو حالت تشویشناک ہونے پر ننکانہ صاحب سے جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

    مقتول محسن مانا والہ شیخوپورہ کارہائشی تھا، ننکانہ صاحب دوا لینے گیا تھا، ملزم ثمامہ فاروق مقتول کو اپنے گھر پر  لے کر گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول محسن کو ذٓتی رنجش کی بنا پر ثمامہ فاروق اور دیگر 2 نامعلوم ملزمان نے جان سے مارنے کیلیے آگ لگائی تھی۔

    نوجوان کو آگ لگا کر قتل کرنے کی واردات ثمامہ فاروق کے گھر پر ہوئی، لاہور پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ننکانہ صاحب پولیس کے حوالے کردی ہے۔

    عدالتی حدود میں پیٹرول کیسے پہنچا؟ ڈی ایس پی معطل

    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے آگ لگا کر خود سوزی کرنے کی کوشش کے واقعہ کا چیف جسٹس نے سختی سے نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے دریافت کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی حدود میں پیٹرول کیسے پہنچا؟
    آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائی کورٹ ملک خالد کو معطل کردیا۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری آصف جاوید نے ہائی کورٹ کی حدود میں پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی نے ہائی کورٹ کی سیکیورٹی میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیرذمہ دارانہ رویہ رکھنے پر ڈی ایس پی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اقدام خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے جو تشویشناک حالت میں میواسپتال میں زیر علاج ہے۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    ننکانہ صاحب: شہری سے واردات کرکے فرار ہونیوالے دو نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں شہری نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ 4 نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ہیں، 15 کی کال پر تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ میں نائٹ گشت پر موجود پولیس ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ناکہ بندی کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے تعاقب کرنے پر تختو والا دس مربع روڈ کے قریب مبینہ طور پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے دوران دو نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات چھینا گیا موٹر سائیکل نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ساتھ ہی ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-organized-crime-unveild/

  • ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ : انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کا واقعہ : انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    لاہور : نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری کیلئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ نےواقعےکی انکوائری کیلئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اسپیشل برانچ پنجاب ذوالفقارحمید کمیٹی کے کنوینر مقرر کئے گئے ہیں۔

    ڈی آئی جی فیصل علی راجہ اور ڈی آئی جی سید محمد امین بخاری کمیٹی کےممبر ہوں گے۔

    کمیٹی واقعےکی انکوائری کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی ،کمیٹی غفلت کا تعین کر کے ذمہ دار پولیس افسران و عملے کیخلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کےہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو جان سے مار دیا تھا۔

  • ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت، وزیراعظم کا واقعے کی تحقیقات کا حکم

    ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت، وزیراعظم کا واقعے کی تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کےہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کےہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے
    واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پر تشددہجوم کو کیوں نہ روکا؟ قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے، کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کے ذمہ داروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے، امن و امان کوہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو جان سے مار دیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملے کرکےملزم کو پولیس تحویل سے چھڑایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس نے سندرانہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • مشتعل ہجوم نے  قرآن کی بے حرمتی کا الزام لگا کر ایک شخص کو قتل کرڈالا

    مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کا الزام لگا کر ایک شخص کو قتل کرڈالا

    ننکانہ صاحب:  مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کا الزام لگا کر ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو جان سے مار دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملے کرکےملزم کو پولیس تحویل سے چھڑایا تھا تاہم سندرانہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ واربرٹن کے علاقہ سندرانہ ٹاؤن میں وارث نامی شخص اپنی طلاق یافتہ بیوی کی شادی رکوانے کے لیئے قرآنی اوراق پر سابقہ بیوی کی تصاویر لگا کر جادو ٹوانہ کرکے گلیوں بازاروں میں بکھیر رہا تھا کہ علاقہ مکینوں نے موقع پر پکڑ لیا۔

    مشتعل ہجوم اس شخص کی درگت بنانا شروع کر دی تاہم اطلاع ملتے ہی تھانہ واربرٹن کی پولیس موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ لے آئی۔

    جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مشتعل ہجوم نے تھانہ پر دھاوا بول دیا اور ملزم کو پولیس کسٹڈی سے چھین کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مظاہرین لاش کو آگ لگا کر جلانا چاہتے تھے لیکن ضلع سے آئی پولیس فورس اور ڈی پی او ننکانہ عاصم افتخار نے مشتعل ہجوم سے لاش قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کردی اور حالات کو کنٹرول کر لیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ میں ہجوم کےہاتھوں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واربرٹن، فیروز بھٹی کو فوری طورپرمعطل کردیا۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آئی اے بی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کوانکوائری رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ننکانہ میں گوردوارہ حملہ کیس کے مجرموں کو عدالت نے سزا سنا دی

    ننکانہ میں گوردوارہ حملہ کیس کے مجرموں کو عدالت نے سزا سنا دی

    لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ننکانہ میں سکھوں کے گوردوارے پر حملہ کیس میں 3 مجرموں کو سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج لاہور کی اینٹی ٹیررازم کورٹ میں گوردوارہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے ننکانہ میں گوردوارے پر حملہ کیا۔

    پراسکیویشن کے مطابق ملزمان نے حملے کے دوران سکھوں کے خلاف تقاریر کیں جس کی وجہ سے پورے پاکستان میں خوف و ہراس اور انتشار پھیلا۔

    ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ لگائے گئے حملے کے الزامات غلط ہیں، انھوں نے ریلی نکالی تھی، کچھ نامناسب الفاظ پر بعد میں معافی بھی مانگی گئی۔

    ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے: وزیر اعظم

    عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر 3 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی، ملزم عمران چشتی کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ محمد سلمان اور محمد احمد کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

    عدالت نے ناکافی ثبوتوں اور شہادتوں کے باعث 5 دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

  • صوبہ پنجاب کے ایک اور شہر میں پناہ گاہ قائم

    صوبہ پنجاب کے ایک اور شہر میں پناہ گاہ قائم

    ننکانہ صاحب: صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا گیا، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ مریضوں اور لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا، 2 منزلہ شیلٹر ہوم میں 100 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔

    اس موقع پر اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں پناہ گاہ صدقہ جاریہ ہے، مریضوں اور لواحقین کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کو ماڈل ضلع بنائیں گے، بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی۔ غلہ اورسبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، محرم الحرام میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔

    کچھ عرصے قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پناہ گاہوں سے مستفید افراد کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن کو ٹاسک سونپا تھا۔

    فوکل پرسن نسیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ڈیٹ ابیس سے پتہ چل سکے گا کہ کن اضلاع میں غربت کی شرح زیادہ ہے، پہلی بار ریاست غریب طبقے کی ذمہ داری لے رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ سال مزید 1 ہزار پناہ گاہیں بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے، پاکستان کو انصاف پسند اور فلاحی ریاست بنانا وزیر اعظم کا وژن ہے۔

  • ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے: وزیر اعظم

    ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب پر پیش آنے والا نا خوش گوار واقعہ اپنے وژن کے خلاف قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ قابل مذمت ہے، اس واقعے اور بھارت میں اقلیتوں سے سلوک میں بہت فرق ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مودی آر ایس ایس کے نظریے کے تحت اقلیتوں پر مظالم کی حمایت کرتا ہے، جب کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے، یہ حکومت بشمول پولیس اور عدلیہ سب کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہجوم مسلمانوں کو یرغمال بنا لیتا ہے، مسلمانوں کو یرغمال بنانے کے واقعات کو مودی سرکار کی حمایت حاصل ہے، بھارتی پولیس بھی مسلمانوں پر تشدد میں ملوث ہے۔

    قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریگولیٹری ادارے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سیز اجرا کا عمل سادہ بنائیں، اور کابینہ ڈویژن سے مربوط نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی ایس او پیز بنائی جائیں۔ انھوں نے لائسنس اور این او سی کا طریقہ کار ویب سائٹ پر فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ ڈویژن طریقہ کار کا مسودہ 2 ہفتے میں وزیر اعظم آفس میں پیش کرے۔

    ننکانہ صاحب گوردوارہ واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی کوششیں غلط ہیں،دفتر خارجہ

    خیال رہے کہ دو روز قبل ننکانہ صاحب گوردوارہ میں دو مسلم گروہوں میں لڑائی ہو گئی تھی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چائے کی ایک دکان پر معمولی بات پر تکرار سے جھگڑا بڑھ گیا اور ہاتھا پائی ہوئی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بھارت کی جانب سے اس واقعے کو اقلیتوں پر حملے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

    ننکانہ صاحب میں جمعے کو احتجاج کے دوران مظاہرین کی قیادت کرنے والےعمران علی چشتی نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گوردوارے کا گھیراؤ اور پتھراؤ کیا ہے نہ کریں گے، جذبات میں سکھ برادری کے بارے میں کافی باتیں کر گیا تھا، کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں، سکھ ہمارے بھائی تھے، بھائی ہیں اور بھائی رہیں گے۔

  • وزیر اعظم بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے انتظامات اور ننکانہ صاحب شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔

    اجلاس سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن تقریبات کے لئے مثالی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار حکومتوں میں ہو نے والی کرپشن کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، عالمی اہمیت کے حامل ننکانہ صاحب شہر کی خوبصورتی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

    اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے،حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بابا گورونانک کو تمام مذاہب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس لئے ان کا 550 واں جنم دن شایان و شان طریقے سے منایا جا ئے گا اور وزیر اعظم کی ہدایت پر دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ایک کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے، پاکستان اقلیتوں کے لئے جنت سے کم نہیں، اعجاز احمد شاہ

    بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے، پاکستان اقلیتوں کے لئے جنت سے کم نہیں، اعجاز احمد شاہ

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا نعرہ صرف ہندوؤں کے لئے لگایا جا تا ہے، بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے جبکہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سکھ، مسیحی اور ہندو رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں, بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ ہمیشہ سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اکھنڈ بھارت کا نعرہ صرف ہندوؤں کے لئے لگایا جا تا ہے، بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان اور ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں ہے۔ پاکستان پیار، امن اور مساوات کا درس دینے والے بابا گورو نانک کی دھرتی ہے جن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو اس دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ انصاف کی بالا دستی قائم ہو نے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ افسوس ہم قیام پاکستان کا مقصد بھول گئے ہیں، ہم سب کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرنے کی ضرورت ہے۔