Tag: ننگرپارکر

  • تھرپارکر میں دل دہلا دینے والا واقعہ ،  ایک ہی گھر 5 لاشیں برآمد

    تھرپارکر میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، ایک ہی گھر 5 لاشیں برآمد

    تھرپارکر : ننگرپارکر کے گاؤں کویا میں گھر سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ، سربراہ شنکر ٹھاکر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر کے گاؤں کویا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہی گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر کے سربراہ شنکر ٹھاکر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی، گھر کا سربراہ شنکر ٹھاکر، اس کی بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

    گاؤں کے مکینوں نے اس اندوہناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے، اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی۔ ایس ایچھ او ننگرپارکر پیتامبر شرما کے مطابق گاؤں کی دور افتادگی کے باعث ابتدائی تفصیلات اکٹھی کرنے میں مشکلات پیش آئیں، اور مزید معلومات ٹیم کے واپس آنے پر متوقع ہیں تاہم واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق رواں سال خودکشی کے واقعات کی تعداد 135 تک جا پہنچی ہے ، یہ واقعہ تھرپارکر میں رواں سال خودکشی کے مبینہ واقعات میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    اس افسوسناک سانحے نے علاقے میں ذہنی صحت اور سماجی مسائل کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سماجی حلقے ان بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

    جاں بحق خاندان کا تعلق ٹھاکر (راجپوت) برادری سے ہے، جو تھرپارکر کے معاشرتی تانے بانے میں ایک اہم طبقہ ہے۔

    سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے اور متاثرہ افراد کو مناسب نفسیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ غربت، بیروزگاری، اور سماجی دباؤ جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومتی سطح پر موثر اقدامات ضروری ہیں۔

    یہ واقعہ تھرپارکر کے عوام اور حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج پیش کرتا ہے اور علاقے میں سماجی و نفسیاتی مسائل کے حل کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

  • تھرمیں بچےبھوک سےنہیں غربت سے مررہے ہیں، قائم علی شاہ

    تھرمیں بچےبھوک سےنہیں غربت سے مررہے ہیں، قائم علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں تھر میں متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کر رہے ہیں،الزام لگانے والے وہاں جا کر دیکھ لیں۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خطاب میں اپنے کارنامے گنواتے ہوئے کہا کہ تھرمیں متاثرہ افراد کی بھرپور دیکھ بھال ہورہی ہے بچےبھوک سےنہیں غربت سے مرے ہیں۔

     وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جوش خطابت میں حکومت سندھ کی کارکردگی سےپردہ اٹھاتے ہوئے کہا اسپتالوں کی حالت آج سے نہیں برسوں سےہی خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الزام لگانے والے دیکھ لیں مٹھی کے اسپتال کا کراچی کے سول اسپتال سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اسلام کوٹ میں دس ارب روپے سڑک کی تعمیرپر خرچ کئے۔

  • ایم کیوایم واپس آجائے،گلے لگانے کو تیارہیں،قائم علی شاہ

    ایم کیوایم واپس آجائے،گلے لگانے کو تیارہیں،قائم علی شاہ

     ننگرپارکر: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے اپنے بیان پراُسی وقت معافی مانگ لی تھی، ایم کیوایم واپس آجائے توپھر گلے لگانے کوتیارہیں۔

    ان خیالت کا اظہاروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے خشک سالی کے شکارعلاقے ننگرپارکر کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم چارمرتبہ ان سے روٹھی ہےاور انہوں نے منایا ہے، گزشتہ رات بھی انہوں نے مفاہمت کےلئے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بات کی ہے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی تاہم عوام کے حقوق پرکسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تھرآئے ہیں، خشک سالی سےمتاثرتھری عوام کےمسائل جلدحل کرلیں گے۔